بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات ستمبر

آج کی اہم خبریں (2016-09-01)

افغانستان نے پاکستان سے تحریری معافی مانگ لی، باب دوستی آج کھولنے کا فیصلہ
18 اگست کا واقعہ نا قابل برداشت ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سربراہ افغان وفد
دونوں ملکوں کی فورسز کے اجلاس میں ہر ماہ فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق، ہاٹ لائن بھی قائم کی جائے گی

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
سیاسی اور عسکری قیادت کا کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ
ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن کی تفصیلات پیش کیں، کوٹہ سسٹم میرٹ کی توہین ہے،میجر جنرل بلال اکبر

سپریم کورٹ ، مردم شماری ازخود نوٹس کیس میں اٹارنی جنرل کو اعلیٰ حکام سے ہدایات لے کر جواب دینے کا حکم
مردم شماری کراناہے کوئی جنگ نہیں لڑنا،کیا حکومت کی کوئی ساکھ نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات
دوطرفہ تعاون،علاقائی امور اور قائد ایم کیو ایم سے متعلق امور پر بات چیت

حکومت کا آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی

الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ لیبر پارٹی کی ایم پی یاسمین قریشی کا برطانوی ہوم سیکرٹری اور اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کو خط

این اے 63 اور پی پی 232 کے ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ،پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی کے بعد حامیوں کا جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ، مٹھایاں تقسیم کیں ، کارکن ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد دیتے رہے

جان کیری نئی دہلی میں کچھ ،اسلام آبادمیں کچھ اوربولیں گے،سرتاج عزیز
پاکستان نئی صف بندیوں میں درست جگہ پرکھڑاہے،مشیر خارجہ

ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور نا انصافی ختم نہیں ہوسکتی،عمران خان
چاہتا ہوں بچوں کو اچھی تعلیم ملے، نواز شریف احتساب کیلئے ایسے ادارے بنانے چاہئیں جوخودانکااحتساب کریں نہ کہ ایسے ادارے جوکہ ان کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالیں یاانہیں کلین چٹ دیں،پشاورمیں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تقریب سے خطاب

بائیو میٹرک سسٹم،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کاحق
انتخابی اصلاحات کمیٹی دو سال میں طریقہ کار وضع نہ کر سکی
کمیٹی کے 65 اجلاس ہو چکے، الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے کیلئے ٹینڈر دیئے ،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے نادرا نے حکومت کو سوفٹ ویئر تیار کرنے کی استدعا کی

پیپلزپارٹی کا3ستمبرکوتحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کرنے کافیصلہ

گزشتہ ادوار میں اداروں کی نجکاری صحیح طریقے سے نہ ہونے سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، زبیر عمر
سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کا کوئی پروگرام نہیں
پی ٹی سی ایل کی نجکاری میں سابقہ حکومت پاکستان مجرم ہے، دبئی کی کمپنی نہیں حکومت نے معاہدے کے مطابق کمپنی کو جائیدادوں کی منتقلی نہیں کی جس کی وجہ سے8سو ملین ڈالرز بھی وصول کرنا ہیں
حکومت ایس ایل آئی سی بل کی ذریعے ادارے کی گورننس اور فنانشل رپورٹنگ بہتر کرنا چاہتی ہے
ایس ایل آئی سی حکومت کی نجکاری لسٹ میں شامل نہیں ، چیئرمین نجکاری کمیشن کی سینیٹ قائمہ کمیٹی تجارت کو بریفنگ
چیئرمین قائمہ کمیٹی کا سیکریٹری خزانہ کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار برہمی

جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ اور وقاص عتیق کی سیشن کورٹ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور
ملزمان کو دو دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم

جہادی پروپیگنڈے پر رومانیہ نے ایک پاکستانی کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا
مشتبہ شخص سن 2015ء کے آخر میں غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہوا تھا