بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-31)

پاکستان نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا
ایم کیوایم سے منسلک شخص کی 22اگست کی تقریرکامتن مل گیا،سکاٹ لینڈ یارڈ
تقریرکے ترجمہ اورمتن کاجائزہ لینے بعدپتہ چلے گا کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی یانہیں، چوہدری نثارکے ریفرنس کی تصدیق نہیں کرسکتے،ترجمان

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے عمر ان خان کی جانب سے دائر درخواست اعتراض لگاکر واپس کر دی
معاملے پر براہ راست سپریم کورٹ نہیں آیا جا سکتا ، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، رجسٹرار آفس

پاکستان پٹھان کوٹ حملہ سے متعلق تحقیقات سے جلدی آگاہ کرے، ششماسوراج
بھارت اور امریکہ نے دہشت گردی کے خالف معلومات کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ،جان کیری

تیرواں روزبھی باب دوستی گیٹ بد دستور بند
پاک افغان سرحد پر فلیگ میٹنگ ، سکیورٹی حکام نے بارڈر کھولنے پر بات چیت کی ، آج اہم اعلان متوقع
یہ واقعہ سازش کے تحت ہوا ہے کسی تیسرے فریق نے کر وایا ، افغان حکام

پاکستان سے یکجہتی،الطاف حسین کی ہرزہ سرائی کی مذمت
تحریک انصاف کا 6 ستمبر کو کراچی میں ”پاکستان زندہ باد“جلسہ کرنے کا اعلان
وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستان کی آن اور شان کی خاطر تمام مسلکی،گروہی،لسانی، صوبائی اور علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر ارض پاک کی خاطر باہر نکلیں
6 ستمبرکو نشتر پارک سے قومی یکجہتی کا پیغام اور الطاف حسین کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کیخلاف اہم ترین فیصلہ کریں گے،عمران خان

این اے 110 نادرا رپورٹ،خواجہ آصف، چوہدری نثار میں اختلافات کی خلیج وسیع ہو گئی
مسلم لیگ کے سینئر رہنماء نادرا رپورٹ پر شدید تحفظات کا شکار ،مظفر بھٹی کو مستقبل قریب میں چیئرمین نادرا کے عہدے پر تعینات کئے جانے کا امکان،ذرائع
رپورٹ چیئرمین کی عدم موجودگی میں تیار کی گئی،رپورٹ اس افسر نے تیار کی جسے وزیر داخلہ کے حکم پر پہلے قائم مقام چیئرمین اور پھر ڈپٹی چیئرمین تعینات کیا گیا

شاہ محمود قریشی کی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات،عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا
ملاقات اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہوئی،خورشید شاہ بھی موجود تھے،ملکی سیاسی صورتحال،آئندہ ہفتے ہونے والے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت
عمران خان کی ہدایت پرپیپلزپارٹی کے رہنماوں کو لاہور میں تین ستمبر کی ریلی اور پاکستان مارچ میں شرکت کی دعوت دی، ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کی میڈیاسے گفتگو

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ دینے کا حق ممکن قرار دیدیا، نادرا نے ووٹنگ سے متعلق کمیٹی کے تحفظات دور کر دیے

چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو گرادیا گیا
سینٹ کمیٹی کا زرعی فارم کی فراہمی میں امتیاز برتنے پر اظہار تحفظات ، سی ڈی اے نے کسی کو 4ہزار، کسی کو 12ہزار مربع فٹ زرعی فارم اراضی الاٹ کر دی،چیئرمین کمیٹی
مہاوت کے علاوہ ہاتھی کو سنبھالنے والا کوئی نہیں بلیک میل ہو رہے ہیں،چڑیا گھر انتظامیہ، کمیٹی خودجا کر جانوروں کی حالت زار دیکھے،شاہی سید

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو میئر مل گیا
وسیم اختر اور ارشد وہرا میئر و ڈپٹی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
نو منتخب میئر نے جئے متحدہ،جئے بھٹو اور جئے عمران کا نعرہ بلند کر دیا
پاکستان کے وجود سے ہمارا وجود قائم ہے ،ملک پر کوئی بھی آنج نہیں آنے دیں گے ،وسیم اختر کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو

وزیر تجارت سے ایرانی سفیر مہندی ہنر دوست کی ملاقات
پاکستان اور ایران کے درمیان فری ٹریڈ معاہدہ پر مذاکرات اکتوبر میں ہوں گے
ایران نے ایف ٹی اے ڈرافٹ پر پاکستان کو مثبت ردعمل دے دیا ہے، وزیر تجارت
دونوں ممالک کو تجارت سمیت ہر شعبہ میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ایرانی سفیر

افغانستان میں پاکستانی مزدوروں کے ساتھ غیرانسانی سلوک
کوئٹہ اورملک کے دیگرحصوں سے جانے والے250سے زائد مزدوروں کوقانونی دستاویزات کے باوجودوحشیانہ تشددکانشانہ بنایاگیا،کھانے پینے سے محروم رکھ کرتپتی بجری پرالٹالٹکاکربجلی کے کرنٹ دینے کے بعدواپس پاکستان بھیج دیاگیا