بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-30)

چین دنیا بھر میں پاکستان کی عزت کا محافظ ہر مشکل وقت میں مدد کی ، نواز شریف
دونو ں ملک یکجان دو قالب ہیں چین کا پاکستان پر بھر پور اعتماد کبھی نہیں بھولیں گے
2018 میں مشترکہ سیٹیلائٹ خلا میں بھیجیں گے، ،اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر جس سے غربت ختم اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ، توانائی کے بیشتر منصوبے دوہزار اٹھارہ تک مکمل کرلیے جائیں گے ،وزیراعظم کا پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ16 دہشت گردوں کی اپیلیں مسترد کردیں
سزائے موت پانے والے ملزمان پریڈ لائن ، بنوں جیل اور آرمی پبلک اسکول حملہ سمیت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے تھے

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 40سے بڑھا کر 60فیصد کرنے ‘نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس پالیسی میں رواں سال 31دسمبرتک توسیع کی منظوری دیدی

کراچی، رینجرز نے 22 اگست کو ٹی وی چینلز پر حملوں میں ملوث ملزمان کا پتہ چلا لیا
فائرنگ اور حملے میں معاونت کس نے کی؟، گرفتار حملہ آوروں نے سب کچھ اگل دیا

3 ستمبر کو گو نواز گو ہو جائے گا، بادشاہت نے مسلمانوں کو تباہ کیا ،عمران خان
کرپٹ حکمران اوپر سے نیچے تک سارا نظام تباہ کر دیتا ہے ،مغرب جمہوریت کی وجہ سے آگے نکل گیا
بیرون ملک کے سفارشی نواز شریف کو نہیں بچا سکتے ، سربراہ تحریک انصاف کا بورے والہ میں جلسہ عام سے خطاب

بھارت پاکستانی ہائی کمشنرسے”ناپسندیدہ “شخصیت کاسلوک کررہا ہے،دفترخارجہ
عبدالباسط کو اب تک کسی بھی اعلیٰ بھارتی شخصیت سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،ترجمان

پاناما لیکس کی تحقیقات،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی
درخواست میں وزیر اعظم، مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا،وزیراعظم کو نااہل قرار دیکر انکا اور انکے اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے،پٹیشن میں موقف

ہمارا مشترکہ مقصدپاکستان کی ترقی ہے،پرویز خٹک
منزل مشترک ہے،خیبرپختونخواء اقتصادی راہداری سے جڑاہواہے اورسب کوسمجھ جانا چاہئیے،آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام نئی ترجیحات کا عکاس ہونگے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواء

مجھے ایم کیو ایم کا سربراہ لکھا جائے،فاروق ستار
لندن کا سوئچ آف کردیا ہے،واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیاہے،رہنما ایم کیو ایم

عمران خان کا ڈاکٹر طاہر القادری کو فون ،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور پانامہ لیکس کے احتساب کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

پانامہ لیکس معاملہ دبنے والا نہیں یہ معاملہ دب جائے گا ان کی بھول ہے، اعتزاز احسن
تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے کراچی میں ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے ،میڈیا سے گفتگو

کراچی ،میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب کھٹائی میں پڑ گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری نہ ہوسکا ، متحدہ کا اظہار تشویش

اسلام آباد،پاکستان میں بغیرویزے رہنے والے بھارتی سفارتکارکامعاملہ پیچیدہ ہوگیا
پاکستانی وزارت داخلہ اوربھارتی ہائی کمیشن کے درمیان تنازعہ پیداہوگیا