بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-29)

سعودی وزیر دفاع کا مختصر دورہ پاکستان، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں

متحدہ کے ایک اور رکن قومی اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
ملک کے خلاف نعرے لگانے والوں کے ساتھ نہیں رہ سکتا مجھ پر کوئی دباوٴ نہیں تھا، آصف حسنین
جب پاکستان کے خلاف نعرے لگ گئے تو میرے پاس کوئی جواز نہیں تھا کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو جاری رکھوں گا، مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس
آصف حسنین کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہیں ، فاروق ستارگرتی ہوئی دیوارکوبچارہے ہیں مصطفی کمال

وزیر اعظم کیخلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے ،عمران خان
تحریک انصاف تین ستمبر کو عوام کے سمندر لیکر لاہور کا رخ کرے گی ،نواز شریف پانامہ کو کھینچ رہے ہیں تاکہ عوام بھول جائیں جب ملک کا سربراہ ہی کرپٹ ہو تو ترقی ممکن نہیں
نادرا خواجہ آصف کے حلقے سے جان بوجھ کر انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کر رہا ،عدالت سے رجوع کریں گے
مریم نواز شریف موٹو گینگ چلا رہی ہے آمریت کی گود میں پلنے والوں کا جمہوریت سے ہر گز کوئی واسطہ نہیں ہو سکتا،چیئرمین تحریک انصاف

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ایم کیو ایم کا نائن زیرو نہیں کھولا جائیگا،سندھ حکومت نے مشاورت مکمل کرلی

مسئلہ کشمیرپربنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی فہرست مکمل نہیں تھی،ترجمان وزیراعظم
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی درخواست پرفہرست میں مزیدنام شامل کرنے کاامکان ہے

پاکستانی فوج دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے بھرپور عزم اور طاقت رکھتی ہے، حسن روحانی
پاک ایران باہمی معاہدوں پر عمل درآمد سے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا
ایرانی صدر کا پاکستانی سفیر آصف علی خان درانی سے ملاقات میں اظہار خیال

کوئی طاقت باچا خان کے ایجنڈے کو ختم نہیں کر سکتی ،اسفند یار ولی
پانامہ لیکس میں شامل افراد کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئے، افغان تھا ، ہوں اور افغان ہی رہوں گا،جلسہ عام سے خطاب

3ستمبر کو راولپنڈی میں ہونیوالا سا لمیت پاکستان مارچ فیصلہ کن ہو گا ،ڈاکٹر طاہر القادری
شریف خاندان کی ملوں میں آج بھی 54 انڈین موجود ہیں ،سلامتی کے اداروں کے صبر پر حیرت ہے ‘پریس کانفرنس سے خطاب
قصاص تحریک کی کامیابی سے سانحہ کوئٹہ ، اے پی ایس بلدیہ کراچی، اقبال پارک لاہور کے شہیدوں کو بھی انصاف ملے گا ،کراچی ،کوئٹہ میں خطاب
وقت تھوڑا ، مقابلہ سخت شریف راج کے خلاف سب اکٹھے ہو جائیں ،شیخ رشید کا خطاب،کوئٹہ میں احتجاج کی قیادت احمد نواز انجم نے کی

بھارتی سفارتکار کا 6ماہ سے پاکستان میں بغیر ویزہ قیام کا انکشاف
دفتر خارجہ کے ترجمان کا معاملے سے لاعلمی کا اظہار ، بھارتی ہائی کمیشن کے ترجمان نے اسلام آباد میں بغیر ویزے کے بھارتی سفارتکار کی موجودگی کی تصدیق کر دی

سی ڈی اے میں کرپشن کے39 میگا سکینڈلز کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گم ہوگئی
وزیراعظم کا لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا خواب افسران نے ادھورا بنا دیا‘ 6 انکواری رپورٹ 2 سال قبل جمع کرائی گئی تھیں

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیا ں برقرار رکھنے کا فیصلہ
تمام پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر سے پہلے پو لیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار

متحدہ قومی موومنٹ پرپابندی کے علاوہ اوربھی فیصلے ہوسکتے ہیں،شیخ رشید
اپنی صفوں سے جرائم کاخاتمہ بھی کیاجائے،آصف زرداری وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں،حکمرانوں کی پانامہ لیکس سے جان چھوٹنے والی نہیں،کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو

قبائلی علاقوں سے فوج اگلے 4سے 5سال میں واپس بلالی جائے گی،سرتاج عزیز
پاک افغان سرحدپرایف سی اہلکارہمیشہ کیلئے تعینات رہیں گے،فاٹااصلاحات کے حوالے سے سفارشات اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں بحث کیلئے پیش کی جائیں گی،فاٹاکی پارلیمانی کمیٹی نے قبائلی علاقوں کوکے پی کے میں ضم کرنے کی تجویزدی ہے،مشیرخارجہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو