بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-28)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، وزیر اعظم نے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے 22 پارلینمٹرینز کو اپنا خصوصی نمائندہ نامزد کر دیا
22 خصوصی نمائندے بیلجیئم ، چین ، فرانس ، سعودی عرب ، ترکی ، امریکہ ، جنوبی افریقہ ، جنیوا اور نیویارک جائیں گے

کراچی ،ڈاکٹر فاروق ستار کا قائد متحدہ الطاف حسین سے قطع تعلق کا اعلان
23 اگست کو ایک لکیر کھینچ دی ،فیصلہ سازی کا تعلق لندن سے نہیں رہا ،فاروق ستار
جب ہمارا لندن سے کوئی تعلق نہیں تو اس کا مطلب الطاف حسین سے بھی کوئی تعلق نہیں،ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم

ایم کیو ایم لندن کچھ نہیں، یہ ہمیشہ پاکستان ہی رہی، مصطفی کمال
لوگوں کو پریشان نہ کریں،سوال یہ ہے حکومت پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف کیا کیا،سربراہ پاک سر زمین پارٹی

اقتدار کیلئے لاشیں گرانے والے ملکی سا لمیت پر حملوں پر خاموش کیوں ،ڈاکٹر طاہر القادری
وزیراعظم کن کے احسانات کے بوجھ تلے دبے ہیں کہ ملکی سا لمیت ثانوی حیثیت اختیار کر گئی ،قصاص کی تحریک انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کی تحریک ہے ،قصاص تک پیچھا کرتے رہیں گے،بچے اغواء ،ملک تباہ ہورہا ہے” موٹروے برادران “سڑکوں کے افتتاح کرنے میں مصروف ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانامہ لیکس کیس” زندہ “ثبوتوں کے ساتھ کارروائی کے منتظر ہیں
سربراہ عوامی تحریک کا ملتان میں احتجاجی دھرنے سے خطاب، شیخ رشید ، چودھری سرور، جمشید دستی ،فیاض وڑائچ و دیگر کا خطاب

برطانیہ میں بیٹھے نیم پاگل شخص کے خلاف حکومت کو سٹینڈ لینا ہوگا ، عمران خان
کراچی میں مہاجروں کو متحدہ قائد نے ہائی جیک کیا ہوا تھا اب لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، فاروق ستار کے فیصلے کا چند دن میں پتہ چل جائیگا، گفتگو

وزیراعظم سیکریٹریٹ نے ایم کیوایم کی گرفتارخواتین کی تفصیلات حاصل کرلیں
معاون خصوصی آصف کرمانی کے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے رابطہ،خواتین کے متعلق تفصیلات پوچھیں،میڈیا

کراچی، کرپشن ریفرنس کیس سماعت 10ستمبر تک ملتوی
پاکستان میرا ہے ، میں ہمیشہ پاکستان کا نعرہ لگاؤں گا، ڈاکٹر عاصم کی میڈیا سے گفتگو
عید پر کیا قربان کریں گے ؟صحافی کا سوال، خو د قربان ہو چکا ہوں ،ڈاکٹر عاصم کا جواب

پاکستان گلی گلی کوچوں میں دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہاہے،مہدی ہنردوست
افغانستان کیخلاف پاکستان کیسے ڈبل گیم کھیلے گا،ایران اوربھارت کے درمیان معاشی تعلقات کسی بھی ملک کیخلاف نہیں ہیں،ایران افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے کرداراداکرنے کیلئے تیارہے،پاکستان میں ایرانی سفیرکی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آبادسمیت آزاد کشمیر اورپنجاب میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے
120فیڈرز ٹرپ ،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ، لاہورکی سڑکیں سوئمنگ پولز میں تبدیل ہو گئیں
ٹریفک جام کے باعث سکول جانیوالے بچوں اور دفاتر میں کام کرنیوالے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی

سکیورٹی اداروں کا آپریشن جاری، کراچی سے7دہشت گرد گرفتار
چار دہشتگردوں کوفائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا ، چار کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ اور تین کا ایم کیو ایم سے ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں،قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحہ بر آمد
میڈیا ہاؤس پر حملے میں ملوث مزید2خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے توانائی بحران میں کمی آئیگی،موڈیز
منصوبوں سے صنعتی شعبے کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا، بجٹ 17-2016 میں لئے گئے اقدامات سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کی تازہ رپورٹ جاری