بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-25)

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
چاروں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او سمیت دیگر سول و عسکری حکام کی شرکت ،سول وعسکری قیادت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے پر متفق،پاکستان مخالف بیانات کی شدید مذمت
پاکستان کے وقار اور سلامتی کا تحفظ ہرسطح پریقینی بنایا جائے گا،سول و عسکری قیادت کا عزم ،فاٹا اصلاحات سے متعلق چار سفارشات بھی پیش

ایم کیو ایم قائد نے اس ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس نے اْنہیں عزت دی،چودھری نثار
ان کی تقریر نے تمام راز افشا کردیئے، کوئی اردو بولنے والا شخص پاکستان مخالف نعروں کے بعد ایم کیو ایم قائد کا ساتھ نہیں دے سکتا
گزشتہ 25 سالوں میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ کراچی کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنا،
ایک دن کراچی بند ہونے سے ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے، کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے 25 سال کا بوجھ اتار پھینکا
پہلے کسی کو کھجلی بھی ہوتی تھی تو کہتا تھا کراچی بند کر دو،ثابت ہو گیا کہ اب کراچی کو کوئی یرغمال نہیں کر سکے گا، وفاقی وزیر داخلہ کا گورنر سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان کی سالمیت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں دی جائے گی،وزیر اعظم ،آرمی چیف کا اتفاق
کراچی میں ہر صورت میں امن قائم کیا جائے گا، آپریشن کے مثبت اثرات کو ضائع نہیں کر نے دیا جائے گا،دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات

آج کراچی کا مینڈیٹ قبول کیاگیا،میں ایم کیو ایم کا نہیں بلکہ کراچی کا میئر ہوں ،وسیم اختر
ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول جائیں ،ہم تعصب نہیں کرنا چاہتے اور ہم سے بھی تعصب نہ کیا جائے
پاکستان کے خلاف بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آئیں اور کراچی کو امن کاگہوارہ بنائیں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے رہنمائی چاہتاہوں، کراچی یاسندھ میں بدامنی نہیں چاہتے
میرے خلاف بنائے گئے کیسزعدلیہ میں قابل ضمانت ہیں ، رہا نہ ہوا تو وزیر اعلی سندھ ایسے رولز بنادیں کہ عوام کی مجھ تک جیل میں رسائی ہو سکے اور میں سینٹرل جیل سے ہی عوامی مسائل حل کر سکوں
مجھے بند کرنے سے کیا فائدہ ہوگا کیا 12 مئی کا مسئلہ حل ہوجائے گا،اگر مرد کے بچے ہو تو 12 مئی کا مقدمہ پرویز مشرف پر بنا کر دکھاؤ،نو منتخب میئر کراچی کی نو منتخب وائس میئر ارشد وہرا کے ہمراہ پریس کانفرنس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ماسکو میں روس کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری گراسیموف سے ملاقات،جیوسٹریٹجک صورتحال اور سیکورٹی چیلنجز سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم پانامہ لیکس میں بری طرح پھنس چکے ہیں،عمران خان
ہمیں بحثیت قوم مل کر تمام حکومتی اداروں کا گھیراو کر کے اس کیخلاف احتساب یقینی بنانا ہے ، جن ملکوں میں قانون پر عمل درآمد اور احتساب کیا جاتا ہے وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں ،چیئرمین تحریک انصاف کا جہلم میں انتخابی جلسہ سے خطاب

کراچی،چوہدری نثاراور مرادعلی شاہ کا پاکستان کیخلاف تقاریرپرالطاف حسین کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی پر اتفاق

5سال میں8ارب ڈالر بیرون ملک منتقل،دبئی،لندن میں فلیٹس، پلازے خریدے گئے،این اے کمیٹی خزانہ اجلاس میں انکشاف
رقم فارن کرنسی اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجی گئی،1992 ء کے قانون میں فارن کرنسی اکاؤنٹس ہولڈروں کو بے پناہ مراعات دی گئیں
نیشنل بنک بنگلہ دیش غبن کیس میں 17 ملین ریکور،پانامہ لیکس پیشرفت پر بریفنگ کیلئے چیئرمین ایف بی آر، ایس ای سی پی حکام طلب

ایم کیو ایم کے وسیم اختر کراچی کے میئراور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے،غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے
کراچی اتحاد اپنا مئیر اور ڈپٹی میئر منتخب کروانے میں ناکام
نتائج کا سرکاری نوٹیفکیشن 29 اگست کو جاری کیا جائے گا

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن سیکرٹری دفاع مقرر

الیکشن کمیشن کے پاس کسی رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا براہ راست اختیار نہیں، ذرائع الیکشن کمیشن

آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت میڈیا پر الطاف حسین کی تقریر نش کرنے پر پابندی لگا دی گئی
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو