بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-24)

اب تمام فیصلے ایم کیو ایم پاکستان کرے گی ، ڈاکٹر فاروق ستار
الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر، نعروں، میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی مذمت اور لندن قیادت سے لاتعلقی کا اظہار
کچھ چیزیں نا قابل دفاع ہوتی ہیں جذبات میں آکر بھی پاکستان کے خلاف نعرے کی گنجائش نہیں
قائد ایم کیو ایم کسی بھی کیفیت میں ہوں انھیں یہ عمل دوبارہ دھرانے نہیں دیا جائیگا،ایم کیو ایم پلیٹ فارم سے پاکستان مخالف نعرے نہیں لگیں گے،ایم کیو ایم پاکستان سے آپریٹ ہونی چاہیے ، سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم کی پریس کا نفرنس
قائد ایم کیو ایم اپنی ذہنی کیفیت کو ٹھیک کرلیں،بار بار معافی نہیں ہوسکتی، ان باتوں کا بوجھ اب نہیں اٹھا سکتے، عامر لیاقت
نائن زیرو سمیت دیگر پارٹی دفاتر کو کھولنے کا بھی مطالبہ

فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے کوئی ابہام پیدا نہیں ہوا‘ واسع جلیل
ایم کیو ایم کو پہلے بھی رابطہ کمیٹی پاکستان چلاتی ہے الطاف حسین قائد ہیں اور رہیں گے‘ رہنماء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد سے متعلق اجلاس
کراچی صورت حال پر وزیر داخلہ کی بریفنگ ،کراچی واقعہ کی شدید مذمت
قائد متحدہ کیخلاف برطانوی حکومت سے باضابطہ سفارتی رابطے کرنے پر غور
پاکستان کی سلامتی، وقار اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، کسی کو بیرون ملک بیٹھ کر کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی،اجلاس میں فیصلہ

ملک سے بدامنی کا خاتمہ ہورہا، 2018 ء تک بجلی کے بحران پر قابو پالیں گے،نوازشریف
امن ہوگا تو پاکستان میں اقتصادی ترقی ہوگی‘ آنے والے دن گزرے دنوں سے بہتر ہیں، وسطی ایشیاء کے ساتھ روابط مضبوط بنانا چاہتے ہیں،عوام پسند کرتی تو آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی جیت جاتی‘ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیلز ٹیکس ریفنڈز چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز بغیر کسی تفریق کے جاری رہیں گے ،جنرل راحیل شریف
پاکستان کسی دہشتگرد کو اپنی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا ، فاٹا میں کامیابیوں کو مستحکم کرتے ہوئے توجہ دہشتگردوں کے سلیپرز سیلز اور ملک بھر میں انکے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے خاتمے پر مرکوز ہے ،آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، سرحد کے آر پار نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا
غدار نہیں ہوں، سیاست میں کبھی نہیں آوٴنگا،اگر زیادہ تنگ کیاگیا توملک چھوڑ کر چلا جاوٴنگا
قائد ایم کیو ایم کو بھی پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہیے، صحافیوں سے بات چیت

پاکستان کا سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار
بھارت سے واقعے کی تحقیقات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ

ارباب اختیارسے کہتا ہوں سندھ کے شہری ووٹرز کو لاوارث نہ سمجھیں ایم کیو ایم کے کارکنان کو لاوارث سمجھ کر کوئی غلط پالیسی مرتب نہ کی جائے، مصطفی کمال
کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے دوسروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ، قائد ایم کیو ایم ہی متحدہ کے معاملات چلاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وہی چلائیں گے
شہر کے لوگوں نے 85فیصد مینڈیٹ دے رکھا تھا لیکن چوکیدار ہی چور نکل آیا ہے، ہم سے جو” را“ کے ایجنٹ کے ثبوت مانگتے تھے، انہوں نے آج خود ہی مہر لگادی ہے،سربراہ پاک سرزمین پارٹی کی پریس کانفرنس

متحدہ قائد نے پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ کبھی مودی نے بھی نہیں کی،عمران خان
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے،حکومت کا کام ہے وہ برطانوی حکومت کو ایم کیوایم کے قائد کے خلاف لکھے کہ ایک برطانوی شہری کیسے لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں اشتعال انگیز اور بدامنی پھیلا رہا ہے
دنیا پانامہ لیکس کو بھول جائے مگر عمران خان اسے بھولنے نہیں دے گا، خیبرپختوا حکومت صوبائی اسمبلی میں پہلے قرارداد لائے گی اسکے بعد وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے، اہم پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

الطاف حسین کوپاکستان کے حوالے کیاجائے،پاکستانی کمیونٹی
متحدہ کے قائد کی وجہ سے برطانیہ کی بدنامی ہورہی ہے،لندن میں پاکستانیوں کااحتجاجی مظاہرے میں برطانوی حکومت سے مطالبہ

افغانستان کے ساتھ تجارت بحال کرنے کے لیے ٹریک ٹوڈپلومیسی پر کام جاری ہے، خرم دستگیر
بھارت کے ساتھ تجارت اور تنازعات کو علیحدہ رکھا ، افغانستان کے ساتھ بھی تناو اور تجارت کو الگ رکھنا ہوگا
چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ برآمدات پر پابندی لگنے کی وجہ سے نہیں ہو ا ہے، وزیر تجارت کی میڈیا سے گفتگو

چمن،پاک افغان سرحدپرباب دوستی چھٹے روزبدستوربند
افغان فورسزاورشہریوں کی جانب سے قومی پرچم کی توہین کیخلاف پاک افغان تجارت نیٹوسپلائی سمیت ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل،ایف سی اورافغان فورسزکے درمیان فلیگ میٹنگ ناکام،تاجروں اورمقامی آبادی کوسخت مشکلات کاسامنا

الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو