بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-23)

متحدہ کے قائد کی ہدایت پر کارکنان نے کراچی پریس کلب کے باہر گزشتہ 6روز جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی
مشتعل مظاہرین کا نجی ٹی وی چینلز کے دفاترکاگھیراؤ،،فائرنگ اور ہنگامہ آرائی، ایک شخص جاں بحق 2زخمی
رینجرز نے متعدد متحدہ رہنماوٴں کو گرفتار کر لیا، ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو سمیت متعدد دفاتر سیل

کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے مجھ سمیت ہرپاکستانی کے دل کوٹھیس پہنچی ،وزیراعظم نوازشریف
وطن کی سلامتی اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،اشتعال انگیزبیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے،پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کاحساب ہوگا،الطاف حسین کے بیان پرردعمل

برطانیہ میں الطاف حسین کی نفرت انگیزتقاریرکے خلاف تحقیقات جاری ہیں،سکاٹ لینڈیارڈ

آرمی چیف کا ڈی جی رینجرز کو فون ، کراچی میں پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کردیا
عوام خوشحالی،ترقی کا ساتھ،بدامنی،فساد کی سیاست مسترد کر دیں،نوازشریف
کراچی سے خیبر اب تک سڑکوں کا جال بچھاائیں گیں کسی کو سڑکیں بنانے اور کسی کو ان پر احتجاج کرنے کا مینڈیٹ ملا،کنٹینر پر بیٹھنے والے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی کے خلاف ہیں،سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

ایکنک اجلاس، 89کلو میٹر لاہور سیالکوٹ موٹر وے منصوبے کی 43 ارب میں منظوری
34ارب سولہ کروڑ لاگت سے 69کلو میٹر برہان سے حویلیاں ایکسپریس وے سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری

طارق فاطمی کی اوآئی سی سفراء کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیر ں پر بریفنگ
اوآئی سی ممالک کومسئلہ کشمیرپرآوازاٹھانی چاہئیے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کوحقیقت میں تبدیل کرنے کواقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یقینی بناناچاہئیے،معاون خصوصی برائے امور خارجہ

وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، ہوم سیکرٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس، ڈی جی (ایم او)، آئی بی کے سینئر نمائندوں کے علاوہ وزیراعلی گلگت بلتستان کی بھی شرکت،نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

پاک فوج کا آپریشن خیبر 3جاری ،40دہشتگرد ہلاک21زخمی

پاکستان کا روس اور ترکمانستان سے بجلی کی خریداری کیلئے آمادگی کا اظہار
کاسا توانائی کوریڈور منصوبے کے تحت تاجکستان اور کرغستان ، افغانستان اور پاکستان کیلئے 1300 میگا واٹ بجلی فراہم کریں گے

پاناما لیکس معاملے پر میں نے کسی کو ڈسمس یا بری نہیں کرنا ،ایازصادق
اعتزازاحسن سمیت اپوزیشن ارکان مجھ سے ملے تھے ، حکومت کو اپوزیشن کے مطالبات سے آگاہ کردیا ہ، فیصلہ حکومت اور اپوزیشن نے خود کرنا ہے
میرے پاس آنے والے نااہلی کے ریفرنسز پر فیصلہ کرنے کے3راستے ہیں،میڈیا سے گفتگو

بجلی کی 1180میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ آئندہ سال دسمبر میں مکمل ہو جائیگا، انجینئر منصور علی خان
منصوبہ پر 70فیصد سول انجینئرنگ کا کام مکمل ہو گیا‘پاور پلانٹ 60لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے اورجدید مشینری کی بدولت کم سے کم فیول میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحت رکھتا ہے‘ 500 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر بھی منصوبہ میں شامل ہے جس پر 70فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ‘ پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو قومی گر ڈمیں شامل کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، چیف ریذیڈنٹ نیسپاک

پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ،میجرجنرل بلال اکبر
نعرے لگانے والوں اورتشددکرنے والوں کی نشاندہی کی جارہی ہے،انہیں گرفتارکیاجائیگا ،ڈی جی رینجرزسندھ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

کراچی حملہ پاکستان کے مفاد کے خلاف ہے، کسی سیاسی جماعت کو بیچ میں نہ لایا جائے، اسحاق ڈار
سب اپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنا فرض ادا کریں، جو ہوا قانون اس کے خلاف حرکت میں آئے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پاکستانیوں کو ویزا استثنیٰ نہیں دیا گیا،امریکی سفارتخانہ

نسی پیک منصوبے کی نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کرنے پر غور
ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسی بھی دہشتگردی کے حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے گا