بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-22)

لاہور میں بھی رینجرز کے ذریعے آپریشن کئے جائیں ،عمران خان
شہر میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

قوم کے نام پیغام ہے مل کر نکلو،جدا جدا نکلو گے تو جدا جدا مارے جاؤ گے،طاہر القادری
الگ الگ نکلنے سے18،18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی نہ غربت،اصلی ڈگری والے سڑکوں پر اور جعلی ڈگری والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ۔
ہماری تحریک قصاص 20کروڑ عوام کو حقوق دلوانے اور ملک میں حقیقی جمہوریت بحال کرنے کیلئے ہے،یہ کیسی پارلیمنٹ ہے جو اپنے وزیر اعظم کا احتساب کرنا تو دور کی بات ٹی او آرز بھی نہیں بنا سکتی
ہمارے کارکنوں نے جان و مال کی بے دریغ قربانیاں دیں اور دے رہے ہیں اب قوم کو بھی پاکستان بچانے اور لٹیروں کو بھگانے کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

اسلام آباد ، فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان
قبائلی علاقہ جات کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانے ،ایف سی آر کا قانون ختم کرنے کی تجویز زیر غور

خیبرایجنسی اورگلگت بلتستان میں سکیورٹی فورسز کے زمینی اورفضائی حملوں میں6 دہشت گردہلاک،2ٹھکانے تباہ
گلگت بلتستان کے علاقہ جگوٹ میں دودہشت گردگرفتار،اسلحہ،گولہ باروداورخودکش جیکٹ برآمد

ملک بھر میں عید قرباں کے جانوروں سے کانگو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا
بہاولپور سے کراچی آنے والا جانوروں کا بیوپاری کانگو وائرس کے باعث جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی

آرمی چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے میں 100 دن باقی
مدت ملازمت میں تو سیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے چہ مگوئیاں

اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالے ہم میں سے نہیں، پرویز رشید
علمائے کرام گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لاسکتے ہیں، اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب

آصف زرداری سے بابر اعوان کی ملاقات، پانامہ لیکس، ٹی او آر اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اپوزیشن کے ٹی او آر موثر اور آئینی ہیں، پانامہ لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہئیں،،سابق صد ر

شہبازشریف نے رائے ونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا
رائے ونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوورکا منصوبہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کے عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کردیا
نوازشریف کی قیادت میں ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے ،وزیر اعظم توانائی کے منصوبوں کی خود نگرانی کررہے ہیں ،آئندہ دو برسوں میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے
اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے عدالت عالیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ،عدالت عظمی میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کررہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب

بجلی کے صارفین پر ایک اور سرچارج عائد کرنے کی تیاری کرلی گئی
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی

جموں و کشمیر کی شورش کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے،بھارتی وزیر ارون جیٹلی کا الزام

اقوام متحدہ کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے سرگرم کردار ادا کرے،خورشید شاہ
کشمیری عوام کو آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہئے، بیان

وفاقی حکومت نے 2018 ء کو ملک سے پولیو فری سال قرار دیدیا

حسین حقانی پاکستانی پاسپورٹ کے منتظر
سابق سفیر نے 8 جون کو ارجنٹ پاسپورٹ کیلئے درخواست دی تھی، 11 ہفتے گزر نے کے با وجود انہیں پا سپور ٹ جا ری نہ ہو سکا ، سابق سفیر کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا تا ثر درست نہیں ، پاکستانی عہدے دار