بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-21)

او آئی سی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے،سرتاج عزیز
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی جانب سے بھارت کیساتھ کشمیر پر مذاکرات کی پیشکش پر پاکستان رضامند ہے بھارت بھی رضامند ہونا چاہیے، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
اقوام متحدہ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو سراہتے ہیں، بھارت او آئی سی کے مقبوضہ کشمیر میں حالات کا جائزہ لینے کیلئے بنا ئے گئے مشن کو اجازت د ے ، عیاد امین مدنی

پنجاب ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کا گڑھ ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری
بھارت نے نواز شریف کو اقتدار میں لانے کیلئے 4 سال تک خرچ کیا، مودی کے بیان پر نواز شریف کیوں خاموش ہیں
کرپٹ حکمران ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں اگر ان سے نجات حاصل نہ کی تو پورا ملک وزیرستان بن جائے گا
چاہیں تو 7 دن میں ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا بدلہ لے سکتے ہیں، بدلہ لیں تو آل شریف کو بھاگنے کا موقعہ نہ ملے،تحریک قصاص کی ریلی سے ویڈیو لنک سے خطاب

اقتصادی راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کو کھٹکتا ہے ،صدر ممنون
ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا ،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

پاکستانی پرچم کی بے حرمتی ، پاک افغان فورسزکے درمیان میٹنگ ناکام
تیسرے روزبھی باب دوستی گیٹ احتجاجاً بند رہا ،پاک افغان تجارت نیٹوسپلائی سمیت ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل
مال بردارٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،ٹرکوں میں لدے سبزی ومیوہ جات خراب ہونے کاخدشہ

خیبر پی کے ،کے ناراض اراکین اسمبلی کی عمران خان کیساتھ ملاقات
تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی یا باغی گروپ نہیں ، نعیم الحق
ناراض ارکان کا بھی عمران خان پر اعتماد ہے، عمران خان نے انکے تحفظات د ورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ناراض اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
ہمارے تحفظات پارٹی کے مفاد میں ہیں، ا حتجاج کا مقصد گورننس اور احتساب کے عمل کو مزید بہتر بنانا ہے،تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے،ناراض اراکین

کراچی ، منظم انداز میں بچوں کے اغواء کی افواہوں کے ذریعے شہرکاامن تباہ کرنے کی بھیانک منصوبہ بندی کاانکشاف
سیکیورٹی اداروں نے افواہ سازوں کے خلاف گردگھیراتنگ کرنے کاسلسلہ شروع کردیا

وفاق خیبرپختونخوا کی روزانہ 600 میگاواٹ بجلی چوری کر رہا ہے،پرویز خٹک
وفاق اس خوش فہمی میں نہ رہے ہم اپنے حق کو غصب ہوتے خاموشی سے دیکھتے رہیں گے اور حق چھیننے نہیں دیں گے
اپنے حق کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جا ئینگے، وفاق کو دس دن کا ٹائم دیا ہے بصورت دیگر صوبائی حکومت پیسکو کیخلاف راست اقدام کرے گی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سی پی این ای کے وفد سے گفتگو

امریکی شہری میتھیو بیرٹ اور افغان شہری نانی خیل کو ملک بدر کر دیا گیا
میتھیو کی پاکستانی بیوی بھی ہمراہ روانہ ، افغان شہری ناروے حکام کو مطلوب تھا

گرینڈڈیموکریٹک الائنس دسمبر تک ختم ہوجائے گا،منظور وسان
جی ڈی اے کے اکثررہنماء پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گے، جے ڈے اے کے کچھ رہنماء تحریک انصاف میں بھی شامل ہونگے،صوبائی وزیر کی پیشین گوئی

وزیر خزانہ کی ایف بی آر حکام کے ہمراہ اہم اجلاس کی صدارت
چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر خزانہ کو مختلف سیکٹرز کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے آگاہ کیا
کاروباری کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں وزیر خزانہ کی ہدایت

خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افغان روپوش اشتہاری ملزمان کی تفصیلات افغان حکومت کو فراہم کردی

برطانیہ کی معروف پیپلز فرسٹ کمپنی کی ٹیوٹا سے ہاسپٹیلیٹی اور سیلزمین تربیت یافتہ 5ہزار نوجوانوں کو اپنے ملک میں روزگار کی ڈیمانڈ

جاپان میں خنزیرکا گوشت پیش کرنے پر زیر حراست پاکستانی کی دو ہفتے سے بھوک ہڑتال
زیر حراست شخص کی حالت خطرے سے باہر،غلطی سے پورک دینے پر امیگریشن حکام نے معافی مانگ لی