بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-20)

ملکی استحکام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نواز شریف
ملک کو مضبوط،خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں،پاک چین اقتصادی راہداری خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،کراچی سے گوادر تک خوشحالی نئے سفر کا آغازہوگا، لاکھوں نوجوانوں کو روز گار ملے گا ،پاک ترکی تعلقات مضبوط ہیں،دونوں ممالک ہمیشہ آزمائش کی گھڑی میں پورا اترے ہیں،وزیر اعظم کا پاک بحریہ کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کی افتتاحی تقریب سے خطاب، ملازمین کیلئے ایک ارب روپے بونس کا اعلان

آرمی چیف کا پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شریک فوجیوں کے بلند جذبے ،پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشن کی پیش رفت رپر اطمینان کا اظہار
ملک بھر سے دہشتگردو ں اور انکے سلیپرز سیل کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ، جنرل راحیل شریف

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت
مسئلے کے پرامن حل ، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ افراد کی ہلاکت قابل مذمت ہے ، بان کی مون کا نواز شریف کے نام جوابی خط
جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی توقع کا بھی اظہار

چمن بارڈر:قومی پرچم کی بے حرمتی پر پاکستان کا افغان حکومت سے سخت احتجاج ،باب دوستی گیٹ بند ،ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
افغان فورسز اور شہریوں نے بارڈر پر قومی پرچم کی بے حرمتی کی اور پتھراؤ کیا
نیٹو کنٹینر کی سپلائی بھی غیر معینہ مدت تک معطل ،دونوں ممالک کے تاجروں کو مشکلات کا سامنا

این اے110 کیس :نادرا نے مزید26 پولنگ سٹیشنز کی فرانزک رپورٹ جمع کرادی
19028 میں سے 14048 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ،502 کاؤنٹر فائلز کو تصدیق کے عمل سے نہیں گزارا گیا،رپورٹ

کراچی کے امن پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے،نوازشریف
نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ صوبوں کی مشاورت سے 23اگست کو طے کیا جائے گا،وزیر اعظم کی گورنر اوروزیراعلی سند ھ سے ملاقات میں گفتگو
صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

آصف زرداری سے بلاول بھٹو کی ملاقات
حکومت سے مفاہمت ہو گی نہ رعایت ، پاناما لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،دونوں رہنماؤں میں اتفاق

پاکستان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پرمذاکرات کی دعوت دیدی
مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرارداوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور
پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے بھارت ہم منصب کے خط کا جواب دیدیا،روا ں ماہ کے آخر میں دورہ اسلام آباد کی دعوت
بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے خط حوالے کیا گیا
بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،طارق فاطمی

نیپرا نے صارفین پر200 ارب روپے کا بجلی بم گرا دیا
مٹیاری،لاہور ٹرانسمشن لائن منصوبے کیلئے پیسہ عوام کی جیبوں سے نکالنے کا فیصلہ

اقتصادی راہداری دشمنوں کی نظروں میں کھٹک رہا ہے، ناکام بنانے کیلئے بھرپور سازشیں کی جا رہی ہیں ، احسن اقبال
ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو یک زبان ہو کر دنیا کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ترقی کے سفر میں اب مزید کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے
راہداری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا
منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی انجینئرز کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن قائم کیا گیا ہے، میڈیا سے بات چیت

چیئر مین سینٹ رضا ربانی کا پنجاب، سندھ اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ کو خط
سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئیں اور شہدا کے بچوں کی معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں،خط کا متن

ماروی میمن کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی‘ شہری کو شکایت کرنا مہنگا پڑ گیا
موٹر سائیکل سمیت تھانے بند کردیا گیا، ایس ایس پی ٹریفک کی مداخلت پر جان خلاصی ہوئی
اے ایس آئی کو ایس ایس پی ٹریفک نے طلب کرلیا

پاکستان تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے، خدانخواستہ ہم نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملک تباہ وبرباد ہو جائیگا، محمود خان اچکزئی
واضح فیصلہ کر نا چا ہئے ہم افغانستان میں امن کے طرفدار یا وہاں جاری مداخلت کے طرفدار ہیں
شاید دنیا بھی اس سوال کا ہم سے واضح جواب چاہتی ہے غیر واضح جواب یا پالیسی سے کام نہیں چلے گا، نجی ٹی وی کو انٹرویو

افغانستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اس حالت میں افغانستان گئے تو ان کی نئی نسل تباہ ہو جائے گی ،افغان مہاجرین
وہاں لوگوں کی جانیں غیر محفوظ ہیں افغان حکومت کی پاکستان مخالف پالیسیوں کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، گرینڈ جرگہ سے خطاب