بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-19)

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،مختلف ممالک کیساتھ توانائی ، تجارتی اور مجرموں کے تبادلوں سمیت اہم سمجھوتوں کی منظوری د یدی گئی
وفاقی کابینہ کو پہلی بار اقتصادی راہداری پر تفصیلی بریفنگ ،وزیر اعظم کا سی پیک پر جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار
اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کیلئے تعلیم اور روز گار کیلئے جامع پالیسی تشکیل اور کوڈ آف کریمینل پروسیجر کے ترمیمی قانون پر صوبوں سے بھی رائے لینے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ نے وزارت ہاؤسنگ کی تجاویز کو مزید بہتر بنانے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
مدت پوری ہونے سے قبل توانائی بحران کاحل اولین ترجیح ہونا چاہیے، نواز شریف کی وزراء کو ہدایت

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھارتی مظالم اور نریندر مودی کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے
ببانگ دہل کہتا ہوں سانحہ کوئٹہ میں”را“ ملوث ہے ،واضح ثبوت کلبھوشن یا دیو کی بلوچستان سے گرفتاری اور مودی کے بیانات ہیں، ثنا اللہ زہری
بلوچستان کا ہر باسی مودی کے خلاف سراپا احتجاج ہے بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے
ہمارے آباو اجداد نے مملکت خداداد کے ساتھ الحاق کیا تھا ہم اس سرزمین کے وارث ہیں معصوم اور بے گناہوں کے قتل عام کیلئے فنڈنگ کی جا رہی ہے شہداء کا خون مشعل راہ ہے اس سے غداری نہیں کرینگے ب
اہر بیٹھے لوگ یہاں خون کی ندیاں بہانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر سکیں مودی اور اس کے حواری اپنی کوششیں کر لیں پاکستان تا قیامت سلامت رہے گا ،وزیر اعلی بلوچستان کا ریلی اور تقریب سے خطاب

کشمیرکے مسئلے پر بھارت کیساتھ جامع اور فیصلہ کن مذاکرات چاہتے ہیں ،پاکستان
دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا ایشو مسئلہ کشمیر ہے جن کے حل سے تمام دیگر مسائل بھی حل ہو جائیں گے ،ترجمان دفتر خارجہ
بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا بیان مقبوضہ وادی میں معصوم شہریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم پر پردہ ڈالنے کے متراف ہے ،80 سے زائد کشمیری حق خودارادیت کے لئے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ150 سے زائد افراد ایک یا دونوں آنکھوں سے محروم ہو گئے ، اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے ،نفیس زکریا
کلبھوشن کا نیٹ ورک کراچی اور بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف رہا ہے،شامی عوام کی خواہشات کے مطابق شامی حکومت مسئلے کو حل کرے، سعودی عرب نے پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کے لئے یقین دہانی کرائی ہے،ہفتہ وار پریس بریفنگ

ای سی سی اجلاس، یکم ستمبر سے عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت کرنے کی منظوری دیدی
اقتصادی راہداری کے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے مشینری کی درآمد میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دیدی گئی
لیڈی ہیلتھ ووکرز پروگرام میں استعمال ہونیوا لی سلٹر اسکیل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی اور سیل ٹیکس ختم کرنے کی اجازت

نارویجن وزیر خارجہ کی وزیراعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقاتیں
ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،نوازشریف
دنیا میں جہاں پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ناروے اس کی مذمت کرتا ہے ،نارویجین وزیر خارجہ

قومی دولت لوٹنے والے ایف آئی اے افسران کیخلاف تحقیقات کریں،پی اے سی کا وزیر داخلہ کو خط
چیئرمین نیب کو کرپشن مقدمات کی جلد تحقیقات کی ہدایت، ہومیو پیتھک کونسل کے چیئرمین کی 6کروڑ کرپشن کا نوٹس، سابق سیکرٹری ہیلتھ فاروق اعوان کی بھی ساڑھے 3کروڑ کرپشن پکڑی کئی، این آئی ایچ کے آفسران نے 68کمرشل دکانیں اپنے نام منتقل کرالیں، پی اے سے اجلاس میں انکشاف

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی،11 دہشتگرد ہلاک
8ٹھکانے تباہ

بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

جس آئین کے تحت الیکشن 2018ء میں ہونگے اسی آئین کے مطابق حکومت پہلے بھی جا سکتی ہے: چودھری شجاعت حسین
اپوزیشن متحد ہو تو حکومت ایک پل بھی نہیں چل سکتی، دیکھتے ہیں بلاول کنٹینر پر کیسے چڑھتے ہیں ہم سے تو چڑھا نہیں جاتا
چودھری انور علی چیمہ مرحوم کی قومی، سیاسی اور عوامی خدمات ناقابل فراموش ہیں: اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پاکستان سے6غیر ملکی، دو ملکی ائیرلائنز نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پروازیں چلانا بند کردیں
پانچ غیر ملکی ائیرلائنز نے پاکستان سے اپنا فلائیٹ آپریشنز شروع کیا
مقامی ائیرلائن بھوجا ائیر نے دوبارہ اپنا فلائیٹ آپریشن شروع کیا،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان ائیرلائنز سے4ارب 47کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے

ترک صدررجب طیب اردگان کی کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدمذمت
ایسے واقعات فرانس یا کسی مغربی ملک میں ہوتے توپوری دنیامیں شورمچ جاتا،رجب طیب اردگان
ناکام بغاوت پراظہاریکجہتی پرشکریہ اداکرنے خودپاکستان کادورہ کروں گا،ترک صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات میں گفتگو

قصاص تحریک، پاکستان عوامی تحریک آج ملک کے 26شہروں میں احتجاجی دھرنا دے گی

سندھ ہائی کورٹ، انیس قائم خانی ، روف صدیقی اور عثمان معظم کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت سے انکار

شادی شریعت میں جائز ہے تو شیخ رشید کو کیا مسئلہ ہے، عمران خان
فی الحال شادی کا ارادہ نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی کوئی نہیں ملی ،چیئرمین تحریک انصاف