بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-18)

الیکشن کمیشن،غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز، کیپٹن صفدر اور سینیٹر لیاقت ترکئی کو نوٹس جاری
وزیر اعظم کیخلاف پی پی پی ،پی ٹی آئی ، پی اے ٹی اور پاکستان عوامی لیگ جبکہ اے این پی کی بشری گوہر کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینیٹر لیاقت ترکئی کی نااہلی کے ریفرنس کی سماعت پر 6ستمبر کو جواب داخل کرنے کا نوٹس بھی جاری

مسئلہ کشمیر پر متعلق مذاکرات بھارت نے حافظ سعید اورسید صلاح الدین کے خلاف کارروائی سے مشروط کردئیے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملائیشیاء کی عسکری قیادت سے ملاقات
دفاعی تعاون اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پانامہ لیکس پر ٹی آوآرز سے متعلق اپوزیشن آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے، شاہ محمود قریشی
عوام سے رجوع کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے ہمارے اس حق کو اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے تسلیم کیا ہے
اپوزیشن کی کوئی جماعت ہمارے لائحہ عمل پر معترض نہیں ہے، ٹی آوآرز سے متعلق مشترکہ اپوزیشن کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

بوئنگ کمپنی کے وائس چیئرمین کا وزیراعظم کو خط
پی آئی اے کیساتھ معاہدے کی تجدید اور جدید بوئنگ787ڈریم لائن طیارے پی آئی اے میں شامل کرنے کی تجویز دیدی

وفاقی وزیر سمندرپارپاکستانیز پیر صدرالدین شاہ راشدی کی سعودی وزیرصحت سے ملاقات
کیمپوں میں مقیم پاکستانی مزدوروں کوطبی سہولیات سے متعلق امورپرگفتگو
پاکستانی مزدوروں کوعلاج معالجے کی سہولیات سرکاری ہسپتالوں میں مفت فراہم کی جائیں گی، اخراجات سعودی حکومت برداشت کریگی،سعودی وزیر کی یقین دھانی

ملک کی سات کروڑ آبادی کا ڈیٹا کسی ادارہ کے پاس موجود نہیں ، بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے،سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں انکشاف
تارکین وطن اور مہاجرین کا تعین کرنے کیلئے مردم شماری کا انعقاد ضروری ہے
فوج کے بغیر مردم شماری کرانے کا کوئی متبادل منصوبہ موجود نہیں ، چیف شماریات آصف باجوہ
قائمہ کمیٹی کی ایف بی آر سے گھریلو صارفین پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی سفارش
حکومت قرض اتارو ملک سنوارو سکیم پر بریفنگ دینے سے گریزاں ہے قرض اتارو ملک سنواروں سکیم کے ذریعے ملکی کشکول توڑنے کی باتیں کی گئی تھیں جس کے تحت لوگوں نے حکومت کو اس اسکیم کے تحت قرضہ دیا تھا اب وہ قرض کی واپسی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ،چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا

پی اے سی نے اب تک 911 ارب روپے کی ریکوری کی ہے،خورشید شاہ
سسٹم میں موجود کچھ خامیوں کو دور کر لیا جائے تو اس سے کہیں زیادہ وصولیوں کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ، پی اے سی سٹاف کی ٹریننگ کے اختتامی سیشن سے خطاب

ملک دشمن عناصر کے اقدامات سے سی پیک بیک رول نہیں ہوگا، احسن اقبال
قدرت نے پاکستان کو ایک موقع دیا ہے جس سے مستقبل میں پاکستان کو خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی ،اقتصادی راہداری کی تکمیل کے لئے پاکستان اور چین پرعزم ہیں،وفاقی وزیر

پاک بھارت تعلقات میں دہشتگردی مشکلات پیدا کرتی ہے،بھارتی سیکرٹری خارجہ
خطے کے ممالک بھارت کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں لیکن بعض ممالک دہشتگردی کو بطور ڈپلومیٹک پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں،بھارت کی ڈپلومیسی اب بہت عملی ہوگئی ہے، ہمیں اپنے پڑوسیوں تک رسائی حاصل کرنی ہوگی انہیں تحفظ کا احساس دلانا ہوگا، ایس جے شنکرکا غیرملکی نمائندوں کے کلب میں خطاب

بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف عدالتی کارروائی کیلئے لطیف کھوسہ کو لندن طلب کر لیا
سردار لطیف کھوسہ 20اور 21اگسٹ کو پارٹی سربراہ بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے

سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے رینجرز کو بریفنگ دینی تھی مگر ان کا کوئی نمائندہ نہیں آیا ،رہنما پیپلز پارٹی
سندھ رینجرز نے کمیٹی میں جو رپورٹ پیش کی وہ جعلی این جی او کی ہے ،بین الاقوامی این جی او کی رپورٹ سن کر تشویش ہوئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو