بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-17)

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن 14دہشتگرد ہلاک ،11زخمی
فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 9ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ،آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

پانامہ لیکس معاملے پر نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے،عمران خان
نوازشریف کے خلاف کرپشن کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہے خاموش نہیں بیٹھیں گے
3ستمبر تک جواب نہ آیا تو گوجرانوالہ اور لاہور سے مارچ شروع کریں گے، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،چوہدری نثار
امریکی شہری صرف بلیک لسٹ تھا اس کا جاسوسی سے کوئی تعلق نہیں، ویزہ دینے والے سفارتخانے کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ، قومی اسمبلی میں اظہا ر خیال

گورنر سندھ کی صدر ممنون حسین سے ملاقات
امن و امان کے قیام ، سرمایہ کاری ، ترقیاتی منصوبوں اور دہشت گرد عناصر کیخلاف آپریشن پر تبادلہ خیال
قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،وفاق صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھے گا ،عزم کا اظہا ر

وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشدی کا سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مختلف کیمپوں کا دورہ
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری،پہلے مرحلے کے منصوبے دو ہزار سترہ اٹھارہ میں مکمل ہو جائیں گے، احسن اقبال
مغربی روٹ پر کام کی رفتار سے مطمئن ہیں، جائزہ اجلاس سے خطاب
مقامی انجینئرز کو کام دیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو سکیں، وفاقی وزیر کی متعلقہ حکام کو ہدایت
اجلاس میں 29 اگست کو ہونے والے سی پیک سمٹ اور ایکسپو کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا

کرپشن کے خلاف جنگ کو اب سپریم کورٹ تک لے جائیں گے ،سراج الحق
22اگست کو سپریم کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر کی جائیگی ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اسد منظور بٹ جماعت اسلامی کے وکیل ہوں گے
مہاجرین کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے اور ان سے باعزت سلوک کیا جائے،ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

انتخابی اصلاحات کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور الیکشن انتظامات کی ذمہ داری نادرہ کو سونپ دی ، سفارشات طلب
بیرون ممالک مقیم 80لاکھ پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا ،موبائل کے زریعے ووٹ ڈالنے کا عمل کس حد تک قابل بھروسہ ہوگا، نادراحکام دو ہفتوں میں رپورٹ فراہم کریں گے
الیکشن کمیشن کی جانب سے 30لاکھ بائیو میٹرک اور الیکٹرانیک ووٹنگ مشینوں کی خریداری اور ان کے استعمال سے قبل قانون سازی کی جائے گی ، زاہد حامد

صوبائی حکومت سی پیک کے تناظر میں شروع کئے گئے منصوبوں سمیت سیاحت، صنعت ، توانائی، ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات پیش کر رہی ہے،پرویز خٹک

شنگھائی اسٹاک ایکسچینج پاکستانی شیئرز خریدنے کی خواہشمند
پاک۔ چین اقتصادی راہداری پر کسی قسم کے کوئی تحفظات نہیں ، امید ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار تیزی سے بڑھے گی، ڈپٹی قونصل جنرل

مجاہدین کسی بھی وقت ہزاروں بھارتی فوجیوں کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،تحریک المجاہدین کا بھارتی فوج کو انتباہ
محبوبہ مفتی کی جانب سے لہرائے گئے بھارتی پرچم کا زمین پر گرنا قدرت کی طرف سے ہی تھا،ترجمان