بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-16)

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطحی اجلاس
ناصر جنجوعہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر
ملک کی اندرونی سلامتی،بارڈر مینجمنٹ کے لیے سول آرمڈ فورسزکے29ونگ قائم کئے جائینگے
دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موثر اقدامات، صوبوں کو مزید فنڈز بھی د ئیے جائیں گے،اجلاس میں فیصلے ، سائبر کرائمز بل سے متعلق امور پر بھی غور
وزیر داخلہ کی نیشنل ایکشن پلان کے مختلف نکات پر بریفنگ

افغان مہاجرین کی بے دخلی ،سنگین مسئلہ ہے،چوہدری نثار
افغان مہاجرین کی واپسی بارے قومی پالیسی تشکیل دی جائے گی، چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کا اجلاس طلب کیا جائے گا
بعض دہشت گرد عناصر افغان مہاجرین کے روپ میں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں
قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے مسئلہ کے حل کیلئے بھی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تمام پارلیمانی پارٹیوں کو نمائندگی دی جائے گی ،کمیٹی مسئلہ بارے پالیسی تشکیل دے گی
ملک ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس کھولا جائے گا ،کراچی میں مزید پاسپورٹس دفاتر کھولیں گے
کسی غیر ملکی کو غیر قانونی طریقہ سے ہراساں نہیں کیا جائے ، واقعات کا نوٹس لیا جائے گا،
چوہدری نثار علی خان کا قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال

وفا ق کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ورجن آئی لینڈ اور پانامہ طرز پر سرمایہ کاری کی سہولت دینے کا فیصلہ
ایکسپورٹ پروموشن زونز میں آف شور کمپنیاں بنانے کی اجازت دی جائے گی

تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائرکردیا
200صفحات پرمشتمل ریفرنس پی ٹی آئی کے اراکین نے سپیکرقومی اسمبلی کے پاس جمع کروایا
حکومت کوکسی بھی محاذپربھاگنے نہیں دیں گے ،وزیراعظم کے احتساب پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،شاہ محمود
پانامہ پیپرزمیں نام کسی پاکستان کی سیاسی جماعت نے نہیں ڈالاہے بلکہ صحافت کے بین الاقوامی ادارے کی تحقیقات کے بعدسامنے آیاہے
آئندہ حکومت کے خلاف ایک جماعت نہیں بلکہ 20جماعتیں سڑکوں پرہوں گی،میڈیاسے گفتگو

پاکستان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے با ضابطہ دعوت دیدی
سیکرٹری خارجہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات،بھارتی ہم منصب کے نام خط حوالے کیا
بھارتی سیکرٹری خارجہ کو دورے کی بھی دعوت ،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کر نے پر زور

2018ء تک ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا ،حکومت
وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بھی بڑھایا جائے گا
فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی جلد شروع کیا جائے گا ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس منصوبے کی متعدد خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جس کا نوٹس لیا جارہا ہے
1995ء سے ملک میں نئے سرکاری مکانات بنانے پر پابندی عائد تھی جسے حالیہ دور میں اٹھایا گیا ہے
وزارت نے نئے سرکاری مکانات کی تعمیر کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائی ہے یوٹیلٹی سٹوروں پر عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کی جاتی ہے ، عابد شیرعلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹریز کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دورا ن اظہا خیال
سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمانی کی وزیراعظم پاکستان کیلئے اعلان کردہ کسان پیکج پر شدید تنقید #/h#

وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال
چینی سفیر کی کوئٹہ واقعے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم و افسوس کا اظہار کی
پاک چین اسٹریٹجک تعلقات خطے میں پائیدار امن کے ضامن ہیں،سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، چوہدری نثار

ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کردیا
حکمران پارٹی سے اپنی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کا انضمام بھی ختم کردیا
نواز شریف نے اقتدار میں آکر وعدے پورے نہیں ،سندھ سے کرپشن ختم نہیں کی 4سال ن لیگ کے ساتھ رہے مگر ن لیگ نے تعاون نہیں کیا ،سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکیوٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
سندھ نیشنل فرنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے 9 رکنی کمیٹی قائم ۔ 15 دنوں میں اپنی سفارشات ایگزیکٹیو کمیٹی کو پیش کرے گی

پاکستان میں پہلی بار زیابطیس کے مریضوں زخم سے بچاؤ اور پاؤں کٹنے سے محفوظ رکھنے والے جوتے تیار
پاکستان میں اٹلی سے درآمد شدہ جدید ترین مشین کے ذریعے تیارکیے جائیں گے
جنہیں انتہائی ارزاں نرخ پر زیابطیس کے مریضوں کو مہیا کیا جائے گا
یہ مخصوس جوتے عالمی زیابطیس اینڈ اینڈوکرائنالوجی کانگریس میں 19اگست کو پیش کیے جائیں گے، ماہر ین زیابطیس کی پریس کانفرنس

سندھ میں رینجرزکووہی اختیارات دیئے ہیں جو2013ء میں تھے ،سیدمراد علی شاہ
چوہدری نثاریارینجرزنے اختیارات کے لئے خط نہیں لکھا،نثارکھل کرسامنے آئیں صرف میڈیاپرباتیں نہ کریں
کرپشن کے خلاف ہیں اورکرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے ،نیب کرپشن سے متعلق مقدمات بناکربھیجے اورعدالت کوفیصلے کرنے دیں ،ڈاکٹرعاصم کے خلاف الزامات ثابت ہوں توانہیں سزادی جائے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع