بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-15)

دہشتگردی کے شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے، صدرممنون
سانحہ کوئٹہ کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں دیدہ اور نادیدہ دشمن کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا، آپریشن ضرب عضب کے نتائج حوصلہ افزا ہیں،،یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کو بھولنا نہیں چاہیے، یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب

بھارتی فورسز بلا اشتعال انگیز فائرنگ ، ڈی جی ملٹری آپریشن کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

آرمی چیف سے باکسر چیمپئن عامر خان کی ملاقات ،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا
عامر خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر کی جانب سے خصوصی چیمپئن شپ بیلٹ آرمی چیف کو پیش کیا ،آئی ایس پی آر

بھارت کا پاکستان سے مذاکرات کے لیے پیشگی شرائط کا اعلان
حافظ سعید اور سید صلاح الدین کی حمایت بند اور ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات کر نے کی ایک بار پھر رٹ ، ترجمان بھارتی وزات خارجہ کا ٹوئیٹ

وزیر اعظم نے پی آئی اے کی نئی پریمئر سروس کا افتتاح کر دیا
پی آئی اے حکام کی وزیر اعظم کو بریفنگ ،وزیر اعظم نے مسافروں سے پریمئر سروس سے متعلق آراء لیں، پریمئر سروس کیلئے طیارے سری لنکا سے لئے گئے، عملے کو تربیت بھی سری لنکن ماہرین نے دی

ملکی تاریخ میں پہلی بارآئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے،گورنر سٹیٹ بینک
مالی سال 16ء میں مہنگائی اوسطاً 2.9 فیصد پرآ گئی جو 47 سال کی پست ترین سطح ہے
حقیقی جی ڈی پی کی نمو 4.7 فیصد ہے، یہ علامات ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہیں
ملکی معیشت کی نمو کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے
ملازمین فرائض اخلاص کے ساتھ انجام اور قائد اعظم کی بصیرت کے مطابق اپنی خدمات کا معیار بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں، پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اشیاء سپلائی کرنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی
پاکستان کے ساتھ کشمیر سے پہلے دوسرے مسائل پر بات چیت ہو گی، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

بلاول بھٹو زرداری کی ناروے کے وزیر خارجہ بورگ برینڈی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ناروے کو پاکستان اور خصوصاً صوبہ سندھ میں توانائی شعبہ میں سرمائے کاری کی دعوت

یوم آزادی ، واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب، اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

کسی جمہوریت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، مولا بخش چانڈیو
عمران خان نے الگ تحریک چلانے کا اچانک فیصلہ کیا، مشیر اطلاعات سندھ

وزارت مذہبی امور کے حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے دعوے جھوٹے نکلے
پاکستانی عازمین کو ائیر پورٹ سے لیکر رہائش گاہوں تک مشکلات کا سامنا
مدینہ منورہ ائیر پورٹ پر کئی گھنٹوں تک طویل انتظار کے بعد کلیرنس کی اجازت مل سکی
عازمین نے کھانے کو بھی غیر معیاری قرار دیدیا ،عازمین 5ریال کی سم 70سے80 ریال میں خریدنے پر مجبور

کشمیر میں تناؤ اور بے چینی کی وجہ پاکستان نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے نئی دلی کا بھاگنا ہے، عمر عبداللہ