بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-14)

2018 کے انتخابات کا نہیں،ملکی ترقی کیلئے اگلے 50 سال کا سوچ رہا ہوں،نواز شریف
کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنا کوئی سنجیدہ سیاست نہیں،2018ء سے پہلے ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردینگے، ہم دور کا سوچتے ہیں دکھاوے کا نہیں ، تین سال قبل سفر شروع کیا تو راستے میں موجود نہیں تھے ہم نے تین سال میں خود راستے بنائے ہیں،
ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ہر کوئی پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہا ہے ملکی ذخائر تاریخ کے بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں کھاد کی قیمتیں ملک کی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں ،وزیر اعظم کا شورکوٹ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

احتساب تحریک رکنے والی نہیں،اسلام آبادکے بعدلاہورکارخ کریگی،عمران خان
وزیراعظم اوران کے خاندان کااحتساب ہمارااولین ایجنڈاہے،جس دن تحریکاحتساب لاہور پہنچے گی اس دن نواز شریف کوجدہ جانے کا وقت بھی نہیں ملے گاعوام کی طاقت سے کرپٹ مافیا سے پاکستان کا قبضہ واگزار کرائیں گے،سربراہ پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی سے اسلام آبادتحریک انصاف ریلی میں مختلف مقامات پرخطاب

صدر مملکت اور آرمی چیف کا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈ اور اسناد دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی امریکی سفیر سے ملاقات ،وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 39908پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند
بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ کو ٹوٹ گئے،جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ
سرمائے کاحجم78کھرب سے بڑھ کر79کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا

چوہدری نثار کی جاپانی سفیراور آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات
پاکستان اور جاپان کا دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
جاپان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جاپان
پاکستان آسٹریلیا سے اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چوہدری نثار

نواز شریف اور آصف زرداری آپس کی کشمکش ختم کر یں ، مولانا فضل الرحمان
وزیراعظم کو معاملے کا نوٹس لینا چاہئے قانون ملک کے ہر شہری کیلئے برابر ہوناچاہئے
سانحہ کوئٹہ سفا کانہ اقدام ہے ،درجنوں وکلاء کی شہادت ملک وقوم کانقصان ہے
یہ بلوچستان کا ہی نہیں بلکہ قومی سانحہ ہے جس میں بیرونی ہاتھ خارج ازمکان نہیں،میڈیا سے گفتگو

شیخ رشید کا حکومت کیخلاف تحریک نجات چلانے کا اعلان

جہلم،سامیہ شاہدقتل کیس کامرکزی ملزم شکیل گرفتار
عبوری ضمانت خارج،والدشاہداورشکیل چارروزہ ریمانڈپرپولیس کے حوالے
سامیہ میری بیوی تھی غیرت میں قتل کیا،شکیل کااعتراف جرم

ضلعی عدالت میں سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں دو ملزمان 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

وکلاء تحریک کے دوران کون لیڈ ر تجاویز دیتا تھا اعتزاز احسن حقیقت عوام کو بتا دیں،خورشید شاہ