بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-13)

دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ بالآخر اختتام کے قریب ہے، آرمی چیف
کامیابیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قومی یکجہتی ضروری ہے
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام، سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب کے مقاصد متاثر ہو سکتے ہیں، پاک سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرکے دم لینگے، جنرل راحیل شریف کا جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا اجلاس سے خطاب

بلاول اور ایان علی کے ایئر ٹکٹ ایک ہی اکاوٴنٹ سے خریدے جاتے ہیں،ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ، چوہدری نثار
بلاول کو کنٹینر پر کھڑا کرنے والے پہلے دبئی کے محلات کا جواب لے لیں
پاکستان میں کرپشن کیخلاف کوئی سنجیدہ نہیں، بس مخالفین کے خلاف ایک ہتھیار ہے
لیڈر آف اپوزیشن حکومت کیخلاف ہوتے ہیں، مگر وہ میرے خلاف ہیں،غریبوں کی کھال اتارنے والے ایان علی کا کیس مفت میں لڑ رہے ہیں
پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کیلئے دروازے کبھی بند نہیں کئے، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ میری تقریر کا جواب یہا ں بھی دے سکتے تھے ،لیکن وہ یہاں سے چلے گئے،یہاں بیان دیتے تو بھرپور جواب دیا جاتا، مسئلہ کشمیر پر ان کاموقف کبھی درست نہیں مان سکتے ،کشمیر میں جاری دہشتگردی ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں،وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

وزیرا عظم نواز شریف کی نیلم جہلم منصوبے جا ئزہ لینے مظفر آباد آمد
متعلقہ حکام نے منصوبے کی بیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
نیلم جہلم منصوبے پر 85.3فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،چےئرمین واپڈا

تحریک انصاف کا وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
ریفرنس پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاوس میں پیش کیا جائے گا،عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں فیصلہ
اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت ، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
احتساب تحریک اور آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی

بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا اعلان کررکھا ہے،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے بھارت کے عزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،بہکے ہوئے لوگ مذہب کے نام پر دہشتگردی کی کارروائیاں کررہے ہیں،کمانڈر سدرن کمانڈ

پاکستان کو اب بلوچستان اور اسکے زیر انتظام کشمیر میں زیادتیوں کا جواب دینا ہوگا،نریندر مودی

ممتازسماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کرچکا ہے

موجودہ ملکی صورتحال کے اصل ذمہ دارچوہدری نثارہیں،خورشیدشاہ
انکی جگہ میں وزیرداخلہ ہوتاتوکب کامستعفی ہوچکاہوتا،اپوزیشن لیڈر

افغانستان اور پاکستان میں داعش کا سربراہ حافظ سعید خان امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ،افغان سفیر نے تصدیق کردی

گرفتارامریکی شہری میتھیوبیرٹ کاویزہ منسوخ ،2سے3روزمیں ملک بدر کردیا جائیگا

حکومت نے اسٹیٹ بنک سے بھاری مقدار میں قرض لینا شروع کر دیا
آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کے بعد حکومت نے اسٹیٹ بنک سے بھاری مقدار میں قرض لینا شروع کر دیا

20 اگست کا پرامن احتجاج روکا گیا تو کارکنوں کی قیادت خود کرونگا:ڈاکٹر طاہر القادری
سائبر کرائم کا کالاقانون ہو یا پیمرا کے نوٹس عوام کی آواز کو اب دبایا نہیں جاسکتا،ایکشن پلان کی پشت میں چھرا گھونپنے والے ”برہمی“ کے ڈراموں سے کس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟
راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن کا خیر مقدم ، دائرہ لاہور ،فیصل آباد سمیت پورے صوبہ تک بڑھایا جائے،کنونشن سے خطاب

نوازشریف ، چوہدری نثار ، شہبازشریف تینوں کوملاکرچھ گناز ائد ٹیکس دیتاہوں،اعتزاز احسن
پنجاب میں کالعدم تنظیمیں آزادی سے اپناکام کررہی ہیں،میں نے کبھی ایل پی جی کاکوٹہ نہیں لیااگرلیاہے تواسے منسوخ کردیں ،چوہدری نثارکے پاس ثبوت ہیں تواسے منظرعام پرلایاجائیں،وزیر داخلہ اپنی کارکردگی کوچھپانے کیلئے الزام تراشی پراترآئے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو