بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-12)

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس
سیاسی و عسکری قیادت کا نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے جائزے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
ٹاسک فورس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور متعلقہ ایجنسیوں کے سربراہ شامل ہوں گے
دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا دائرکار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا
دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز بروقت ایکشن یقینی بنائیں ، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل موثر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، امن کی مکمل بحالی حکومت اور تمام اداروں کی اولین ترجیح رہے گی ،نوازشریف کا خطاب

قومی اسمبلی اجلاس : سائبر کرائم کا ترامیمی بل کثریت رائے سے منظور
سینٹ کی طرف سے منظور کی گئی تمام ترامیم بل میں شامل، بل کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جائے گا ،سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں
عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کیا جائیگا،بل کا مقصد غیر محفوظ نوجوان بچیوں کا تحفظ کرنا ہے،انوشہ رحمن

سانحہ کوئٹہ میں ’را‘کا ہا تھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان
بھارت کے کسی بھی دراندازی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں،مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاری ہیں
کوئٹہ میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،کراچی اور بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ سرگرم ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریاکی ہفتہ پریس بریفنگ

افغانستان میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ کامیاب مذاکرات کے بعد بازیاب، پشاور پہنچا دیا گیا

افغان صدرکاوزیراعظم نوازشریف کوفون ،سانحہ کوئٹہ کی مذمت
دہشتگردی مشترکہ خطرہ ہے ،مل کرلڑناہوگا،اشرف غنی

مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خودارادیت کی تحریک کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا جاسکتا،سرتاج عزیز
عرب لیگ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے کے لئے کردارادا کرے،مشیر خارجہ کا خط

گیس پائپ لائن منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایران تیار ہے ،پاکستان منصوبے کیلئے چینی سرمائے کا منتظر ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
پاک ایران دوستی ہمیشہ قائم رہنے والی ہے یہ تاثر غلط ہے کہ ایران پاکستان کو اقوام متحدہ کا ایجنٹ سمجھتا ہے،پاکستان سے بہترین تعلقات کیلئے ایران میں کوئی اختلافات نہیں،اکٹر محمد کاظم کا تقریب سے خطاب ،صحافیوں سے گفتگو

کراچی بد امنی کیس ‘سکیورٹی گارڈ زکی آڑ میں”را“ اور ”طالبان“کے ایجنٹ بھرتی ہو رہے ہیں، چیف جسٹس
اداروں نے ذمہ داری ادا نہیں کی ، سکیورٹی گارڈز کی بھرتی پر نظر رکھیں ، ان معاملات پر کسی قسم کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ہسپتالوں کے سکیورٹی گارڈز کی کوئی اسکریننگ نہیں ہوتی،جسٹس انور ظہیر جمالی کے ریمارکس

کراچی ،حیدرآباد موٹروے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا،حکومت
موٹروے وے چھ رویہ ہوگی جو ایف ڈبلیو او بنا رہی ہے ،23 سال تک اس کی مرذمت کی ذمہ داری اسی پر ہوگی ،ستمبر میں ارکان پارلیمنٹ معائنہ کر سکتے ہیں، توجہ دلاؤ نوٹس پر آفتاب شیخ کا اظہار خیال

سعودی حکومت کا بلا اجازت حج ادائیگی پر کڑی سزاؤں اور بھاری جرمانے کا اعلان
ملکی و غیر ملکی زائرین کو بغیر ویزا اور بلا اجازت حج ادائیگی پر گرفتار کر کے دس ہزار ریال جرمانہ، پندرہ دن کی قید کے ساتھ پانچ سال سعودی عرب داخلہ پر پابندی ہو گی

اسلام آباد مارگلہ سٹیشن سے آزادی ٹرین کا آغاز
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات پرویز رشید نے افتتاح کیا،آزادی ٹرین ملک کے 50 شہروں کے 28 ریلوے سٹیشن پر جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پشاور ۔ 23 اگست کو ملتان ، 27 اگست کو سکھر اور 22 ستمبر کو کراچی پہنچے گی

لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
21 دسمبر 1934 کو بھارتی ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے، اکتوبر 1952 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا
کیرئیر میں 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 12 سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی بدولت 3 ہزار 915 رنز بنائے
پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں سب سے طویل اننگز اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے
ناقدین نے چھوٹے قد کا طعنہ دیا اپنے بہترین پرفارمنس سے لٹل ماسٹر کا خطاب حاصل کیا