بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-11)

سانحہ کوئٹہ بارے کچھ شواہد ملے ہیں، دہشت گر دعناصر کو جلد کیفر کردار کو پہنچایا جائے گا، چوہدری نثار
انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف پارلیمنٹ میں اٹھنے والی آواز وں کی مذمت کرتا ہوں،ایسے افراد بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ” را“اور دیگر ایجنسیوں کی بھی مذمت کریں
جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے مسئلہ پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے جس میں نادرا اور دیگر اداروں کے حکام ماہانہ رپورٹ دیں گے
جعلی شناختی کارڈ کا گند 6 سے آٹھ ماہ میں ختم کردیں گے یہ کام پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے بہت اہم ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد اجلاس
سیاسی و عسکری قیادت کا پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ
اجلاس میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی ،وزیر داخلہ ،مشیر سلامتی امور و دیگر حکام کی شرکت
چوہدری نثار اور رضوان اختر کی سانحہ کوئٹہ اور ملک کی داخلی و خارجی صورت حال پر شرکاء کو بریفنگ
صوبائی ایپکس کمیٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے تمام وسائل کی فراہمی ،مدارس رجسٹریشن اور اصلاحات ،ملک بھر میں کومبنگ آپریشن مزید تیز ، ر انسداد دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوانین مزید سخت ،تحفظ پاکستان بل میں مزید توسیع اور ترامیم ،سکیورٹی فورسز کو ملک بھر میں بغیر اجازت چھاپوں کی اجازت اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور علماء کرام کا اجلاس جلد بلایا جائیگا، اجلاس میں فیصلے

حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں،نوازشریف
اقتصادی راہداری منصوبہ دشمن کو ہضم نہیں ہورہا ہے ، انٹیلی جنس ادارے دن رات محنت کرکے دہشتگردی کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں
سینکڑوں منصوبوں کوناکام بنا کر جانوں کی قربانی دی گئی ہے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو ہر قیمت پر مکمل کیاجائے گا
دشمن کیخلاف ہمارا متحد ہونا بہت ضروری ہے،ہمارا اعتماد ان کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے
کوئٹہ سانحہ نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کردیا ہے،وزیر اعظم کا قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر پالیسی بیان

پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغوی ہمارے قبضے میں ہیں ،جلد ویڈیو جار ی کرینگے، پاکستانی طالبان حکیم اللہ محسود گروپ کا دعویٰ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا وزیر داخلہ کے رویے کیخلاف احتجاج ،واک آؤٹ کردیا
پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم خود جاکر اپوزیشن کو منا لائے

پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،سانحہ کوئٹہ کی مذمت،شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
نیشنل ایکشن پلان پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین پرمشتمل کمیٹی بنا نے کی تجویز
پیپلزپارٹی کا وفد خورشید شاہ کی قیادت میں کوئٹہ جا کر سوگوار خاندانوں سے تعزیت کریگا

قومی اسمبلی ،اپوزیشن نے سائبر کرائم بل کو کالا قانون قرار دیکر مسترد کردیا
بل کو سیاسی مخالفین کو دبانے اور اظہار رائے سے روکنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ،
قانون کے ذریعے ملک کی سول سوسائٹی اور پڑھے لکھے طبقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، پارلیمنٹ کے ہاتھوں ملک کے عوام کو پریشان نہیں کرنے دینگے ،اپوزیشن اراکین کا بل پر بحث کے دوران اظہار خیال

سانحہ کوئٹہ پر ہر شخص دکھی ، جمہوری دور میں ہر شخص آزادی رائے کا اظہار کر سکتا ہے،مولانا فضل الرحمان
کسی واقعہ پر تحفظات اور شکایات وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے نہیں کرینگے تو کس سے کریں گے
ٹی وی پر بیٹھے چند لوگوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے ہر کسی کو غدار کہنا شروع کیا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال
معاملہ کا نوٹس لینے کیلئے چیئرمین پیمرا کو فون کیا تھا، انہوں نے ایسے افراد کے خلاف ایکشن لینے کی حامی بھر لی ہے،سپیکر قومی اسمبلی

ایف آئی اے نے سعودیہ میں پاکستانی شہری کی خودکشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا
شاہد اقبال کی خودکشی کے معاملے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع

ترکی ، مختلف شہروں میں یکے بعددیگرے 2دھما کے، 9افرادجاں بحق100سے زائدزخمی