بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-10)

سانحہ کوئٹہ ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ، دہشتگردی کیخلاف حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے، جنرل راحیل شریف
کور کمانڈر کومبنگ آپریشن میں تیزی لائیں، دہشتگردوں اور انکے ٹھکانوں کو پوری قوت سے ختم کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے
قوم کی حمایت سے پاک فوج دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،آرمی چیف

وزیراعظم نوازشریف کا بان کیمون کو خط
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کر وانے کا مطالبہ
کشمیریوں کی جدوجہد سے عالمی برادری کو آگاہ کروں گا، نواز شریف

کوئٹہ میں شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،نواز شریف
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے،دہشت گرد قوم میں انتشار اور عدم اتفاق کا بیج بونا چاہتے ہیں،ملک کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دینگے،وفاقی اور صوبائی انٹیلی جنس ادارے ہم آہنگی کو یقینی بنائیں، وزیر اعظم کا نیشنل ایکشن پلان اور سلامتی کی صورت حال پر اجلاس سے خطاب
وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پر تفصیلی غوروغوض کیلئے اجلاس آج پھر طلب کرلیا

بھارت کا ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردی کا الزام، پاکستانی سفیر کی دفتر خار جہ طلبی
احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا
پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا بھارتی الزام مستردکردیا

عمران خان کا سول ہسپتال میں خودکش حملے میں وکلاء کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر، واقعہ کی شدید مذمت
حکومت اور ادارے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر کے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ سکتے ہیں، سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے
ہم اکھٹے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر انسانیت کے دشمنون کو عبرت کا نشان بنائیں، فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشتگردی میں کمی واقعہ ہوئی ہے
اب مارشل لاء کا وقت گزر چکا ہے ہم نے ایسے اقدامات اٹھانے جس سے جمہوریت مضبوط اور ملک آگے برھیں ہم بلوچستان کے وکلاء اور شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی خودکش حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے، بدر بن خلفان
اومانی کوسٹ گارڈ و پولیس کے وفد کا ہیڈ کواٹر پاکستان سیکورٹی ایجنسی کا دورہ

پاکستان پر بے جا تنقید پاک امریکہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے،چوہدری نثار
ویزوں کے اجراء میں متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے،وزیر داخلہ کی جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں گفتگو

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،قوی خزانہ لوٹنے والے 7 اعلیٰ افسران اور سیاستدانوں کے خلاف کرپشن تحقیقا ت کی منظوری
چھ کرپشن مقدمات بند کردیئے گئے
ارباب رحیم کے خلاف کرپشن تحقیقات روک دی گئیں،لیگی ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ کے خلاف کرپشن تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ
سی ڈی اے کی طرف سے 12 سکولوں کو الاٹ کردہ پلاٹ بارے تحقیقات روک دی گئیں

کوئٹہ دھماکہ،سیکیورٹی اداروں نے سیکیو رٹی کیمروں کی فوٹیج اور موبائل فون سے بنی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی سول ہسپتال میں وکلاء کے درمیان موجود مشکوک بچے سے متعلق بھی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری

سابق صدر پرویز مشرف کا وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج
وزیراعظم اپنے اور اسحاق ڈار سمیت 15 لوگ لے آئیں میں اکیلا انھیں جواب دوں گا، پاناما لیکس کا ایمانداری سے ٹرائل ہوا تو حکمران پھنس جائیں گے، میرے پاس جو کچھ ہے وہ الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں لکھا ہے،میں نیوٹرل پارلیمانی کمیشن کے حق میں ہوں، عدالتوں سے انصاف کی امید کرتا ہوں، جو مجھے ابھی تک نہیں ملا،جنرل راحیل شریف کو ابھی فوج کی کمانڈ سنبھالنی چاہیے تاہم انھیں آرمی چیف رہنا ہے یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، فوج سمجھتی ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، حکومت کو پتہ ہونا چاہیے، پریشر کون ڈال رہا تھا، یہ نہیں بتا سکتا،سابق صدر پرویز مشرف کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

افغانستان میں داعش کے سربراہ حافظ سعید کی ہلاکت کی اطلاعات،سرکاری سطح پر یا تنظیم کی طرف سے تصدیق نہ ہوسکی
حافظ سعید کے ہلاک ہونے کی خبروں سے آگاہ ہیں، تصدیق کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں،افغان وزارت دفاع
حافظ سعید 30 ساتھیوں کے ساتھ ضلع آچن میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوگیا ،افغان آرمی کے کمانڈر جنرل زمان وزیری کا دعویٰ

پاک فضائیہ کے سربراہ کا سری لنکا کا سرکاری دورہ
سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات، ور وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
ائیر چیف کی سری لنکن ہم منصب و دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی،جاسوسی کے الزام میں بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بریٹ کے جسمانی ریمانڈ میں 3یوم کی توسیع
12اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم