بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-09)

کوئٹہ سول ہسپتال میں خودکش حملہ، وکلاء و صحافیوں سمیت 71 سے زائد افرادشہید
150 سے زائد زخمی ، صوبائی حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
پرائیویٹ تعلیمی ادارے بلوچستان یونیورسٹی، اور تمام سرکاری ادارے آج بند رہیں گے انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گی
وکلاء تنظیموں کیجانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
بلوچستان میں دہشت گردی میں را ملوث ہے،دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں ،ان کے سامنے نہیں جھکیں گے، جہاں بھی ہوں گے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،وزیر اعلی بلوچستان

ملک کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے گا،جنرل راحیل شریف
دہشتگرد خیبرپختونخواہ میں شکست کے بعد بلوچستان میں امن خراب کر رہے ہیںِ، کوئٹہ میں اہم اجلاس سے خطاب
آرمی چیف کا ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم

دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں،وزیراعظم نواز شریف کی سیکورٹی اداروں کو ہدایت
دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا جدید مربوط طریقہ سے موٴثر جواب دیا جانا چاہئے
یہ افسوسناک واقعہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا،آرمی چیف کی قیادت میں فوج سی پیک کے حوالہ سے درپیش سیکور ٹی خطرہ سے نمٹنے کیلئے شاندار طریقہ سے کام کر رہی ہے
دہشت گردی کے عالمی خطرات کا بھرپور کوشش سے خاتمہ کریں گے،کوئٹہ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب
چیف سیکرٹری بلوچستان سیف الله چٹھہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دی

افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور اس کے تبادلہ کی مکمل اجازت ہے،افغان سفیر کی ٹیلیفون پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وضاحت

افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف جے یوآئی کااحتجاجی تحریک شروع کرنے کافیصلہ
10اگست کوصوبائی کابینہ کااجلاس طلب،صوبائی حکومت کی جانب سے بغیرکسی واضح ریاستی پالیسی کے افغان مہاجرین کی پکڑدھکڑاورجبری بے دخلی افسوس ناک ہے،امیرجے یوآئی مولاناگل نصیب خان کی میڈیابریفنگ

بلوچستان میں 70 فیصد مشتبہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر ہے ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا کسی کو بھی پتہ نہیں ، یہ دہشتگرد پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے بھی خطرہ ہیں، بلوچ لبریشن آرمی (بے ایل اے )کے کمانڈر طقاری عرف اچھو کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے جبکہ ایک اور بی ایل اے رکن کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر ہے ،ٹی وی رپورٹ

وقاص شاہ قتل کیس؛ ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج کو سزائے موت
عدالت نے آصف علی کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 سال سزا بھی سنادی
11 مارچ 2015 کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران وقاص شاہ کو گولی لگی تھی

سعودی فرماں رواں کا غیر ملکی محنت کشوں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم
محنت کشوں کو تنخواہیں ادا کرنے کے لیے وزارت مالیات 10 کروڑ ریال فوری جاری کرے، شاہ سلمان کا حکم
کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو خوراک اور رہائش فراہم کرنیکا پابند بنایا جائے، شاہ سلمان کی وزارت محنت کو ہدایت

پشاور : صوبے بھر میں سابق صدر پرویز مشرف کی ملکیتی اراضی کے بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال

گلگت،ائیرپورٹ میں سیکورٹی اہلکار کی پارلیمانی سیکریٹری برائے کھیل و ثقافت برکت جمیل سمیت ارکان اسمبلی سے بدتمیزی

مضر صحت پانی بیچنے والوں کو چین کی طرح سزائے موت دینے کا حکم دیا جائے
سپریم کورٹ میں منرل واٹر کی فروخت کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں متفرق درخواست دائر

غیرت کے نام پر بٹگرام میں شادی شدہ لڑکی اور شادی شدہ مرد کو قتل کردیا گیا ، لواحقین کو انصاف کی بجائے دھکے مل رہے ہیں
بٹگرام سے آئے مومن خان کا پریس کانفرنس سے خطاب