بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-08)

وزیراعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ رہوں گا،عمران خان
نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے ،کرپشن نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے ، کارکن نیا پاکستان بنا رہے ہیں
کرپشن مکاؤ تحریک ہر پاکستانی کی تحریک ہے، چھوٹا سا حکمران ٹولہ ملک کو لوٹ رہا ہے،
چیئرمین تحریک انصاف کا احتساب ریلی سے خطاب

خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے تباہ کر دیا ہے ، امیرمقام
عوام سے پوچھتا ہوں کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے صوبے میں کیا تبدیلی لے کر آئے ، کرپشن کو ختم کرنے کے وعدے کہاں گئے
عمران خان کا مقصد احتساب نہیں بلکہ وزیراعظم بننا ہے،تحریک انصاف ناکام ریلی میں مصروف ہے،پشاور میں جلسے سے خطاب

میتھیو بیرٹ کی پاکستان داخلے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش
رپورٹ میں واقعے کی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاکستانی ویزہ افسر اور امیگریشن کاوٴنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اہلکار پر عائد
گرفتار امریکی شہری کو جاسوس کہنا اور واقعے کو ریمنڈ ڈیوس کے قصے سے جوڑنا کسی طور مناسب نہیں،ترجمان وزارت داخلہ

ہیلی کاپٹر عملے کی باحفاظت واپسی :علماء کرام نے طالبان سے پس پردہ رابطوں کا آغاز کردیا
طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغویوں کے بدلے اپنے بعض قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا،افغان میڈیا کا دعویٰ
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد طالبان عسکریت پسند دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے

عمرا ن خان چندے کی ہیر پھیر اور احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں،پرویز رشید
خیبر پختونخواہ میں 90 روز کے اندر کرپشن ختم کرنے کا دعوی جھوٹا نکلا،عمران بار بار کنٹینر پر چڑھنے کے بجائے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں، وہ انتشار اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں ان کی سیاست سے ملک دشمن اوراقتصادی راہداری کے مخالفین فائدہ اٹھائیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

حکومت نے قصاص اور احتساب تحریک سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنالی
احتجاجی تحریکوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی ،مسائل کے حل کیلئے مذاکرات جاری رکھیں جائیں گے ،پانامہ کامسئلہ جلد از جلد حل کریں گے

وزیر اعظم نے انرجی کے تمام پروجیکٹس کی خود نگرانی کا فیصلہ کر لیا
2017 تک تمام پروجیکٹس کی تکمیل کی ہدایت کر دی

بعض سیاسی مخالفین کو خوف ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے توان کی سیاست ختم ہوجائے گی:شہبازشریف
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت، معیاراور برق رفتاری ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا کلچر متعارف کرایاہے
شکست خوردہ سیاسی عناصرپھرکنٹینر سیاست سے تیزرفتار ترقی کے عمل کو روکنے کے د رپے ہیں
وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے نئی روایت ڈالی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ

قاتل اقتدار کے دن تھوڑے رہ گئے ،تحریک قصاص نتیجہ خیز ہو گی،ڈاکٹر طاہر القادری
5 شہروں میں تاریخی احتجاج نے ثابت کر دیا ،ہمارا کارکن پہلے سے زیادہ پر عزم ہے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو بتانا ہو گا کہ لندن میں کس پیسے سے محلات خریدے گئے ؟
عوامی تحریک کے کارکن پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں ،ظلم کے خلاف مزاحمت کی سب سے مضبوط آواز ہیں ، وفود سے ملاقات

بیرون ممالک جن بڑے شہروں میں پاکستان کے قونصل خانے نہیں وہاں جلد از جلدقونصل خانے کھولے جائیں ،سراج الحق
بھارت اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کی جیلوں میں بند ہزاروں پاکستانیوں کی رہائی کیلئے فوری انتظامات کئے جائیں
اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور 2018کے انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کا انتظام کرے
90لاکھ اوور سیز پاکستانی اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں،انہیں مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی قراردادوں سے آگاہ کرنا چاہئے
حکومت مختلف ممالک میں صرف سفارتخانوں پر اکتفا کئے بیٹھی ہے اور بڑے بڑے شہروں میں قونصل خانے کھولنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ، شناختی کارڈ بنوانے کے لیے بھاری فیس لی جاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے پاکستان آنا پڑتاہے، منصورہ پریس کانفرنس

کشمیر میں نہتے مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر عالمی اداروں اور ملکوں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، حافظ محمد سعید

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلخانہ کو چیک ملنا شروع
سعودی عرب میں پھنسے 8 ہزار پاکستانیوں کو 9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں