بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-07)

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت
ہر15 روزہ منصوبوں کا خود جائزہ لوں گا،کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا،نواز شریف
2016 میں بجلی کی پیداوار گزشتہ10 سال کے مقابلے میں بہتری رہی،بجلی منصوبے مارچ2018 تک مکمل ہوں گے،سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کی اجلاس کو بریفنگ

کراچی میں دوسرے روز بھی بارش، نظام زندگی مفلوج ،حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی
ہرنائی میں سیلابی ریلے میں 5 گاڑیاں بہہ گئیں 4 افراد جاں بحق ، 4 کو زندہ نکال لیا گیا ،13سے زائد افراد لاپتہ

ا فغانستان میں یرغمال پاکستانیوں میں کسی کا تعلق آرمی چیف سے نہیں، آئی ایس پی آر
افغان صدر نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی

راولپنڈی،بلیک واٹر سے تعلق اورپاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار امریکی شہری 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

افتخار چودھری کا اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا اعلان
پیرکو سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس پیش کردیا جائے گا ، انصاف نہ ملا تو ہم عدالتوں کا رخ کرینگے
حکمران پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کریں،پاناما لیکس پر وہ جواب نہیں دے رہے
عتیقہ اوڈھو کیخلاف میں نے سوموٹو ایکشن نہیں لیا تھا ،2009ء میں چیف جسٹس تھا اسلئے پلاٹ لینے سے انکار کردیا اب میں چیف جسٹس نہیں ہوں اور دوسرے لوگوں کی طرح میرا حق بنتا ہے میں پلاٹ لوں ،سابق چیف جسٹس

امریکی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیراعظم کو مراسلہ
موسمیاتی تبدیلیوں اور ساحل سمندر کی بردگی کی وجہ سے سطح سمندر میں ہونے والا اضافہ کراچی کو آئندہ چالیس برسوں میں ڈبو سکتا ہے

پاک ایران سیاسی مشاورت کا نوا ں دور
سیاست، تجارت اور سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

مقبوضہ کشمیر ،زخمیوں کو طبی امداد تک رسائی نہیں دی جارہی ،عالمی برادری نوٹس لے،نواز شریف
کشمیر میں معصوم شہریوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مظالم پر آگاہی فراہم کریں، بیان

افتخار چوہدری خلاف ضابطہ پلاٹ کے حصول کے لیے سر گرم
سابق چیف جسٹس نے 2009 میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے پلاٹ لینے سے انکار کیا تھا

قندیل بلوچ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے
قندیل بلوچ کا بھائی عارف نے قتل کرنے پر بیرون ملک بھجوانے اور نوکری دلوانے کا وعدہ کیا تھا ،کزن حق نواز

پاکستانیوں نے رواں سال کے پہلے نصف میں دبئی میں 85 ارب روپے کی جائیدادیں خریدیں