بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-06)

افغان طالبان کی پاکستانی ہیلی کاپٹر کو مارگرانے کی تردید، عملے کی اپنے پاس بحفاظت موجودگی کی تصدیق
پاکستانی ہیلی کاپٹر خود گرا جس میں آگ لگ گئی ،عملے کو یرغمال نہیں بنایا نہ ہی چھوڑنے کیلئے کوئی شرط رکھی ہے تاہم رہائی کا حتمی فیصلہ قیادت کرے گی ،عملے کے تمام ارکان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جارہا ہے،طالبان ذرائع
وزیر اعلی پنجاب کا وزیر اعظم ، آرمی چیف اور دفتر خارجہ سے رابطہ ،آرمی چیف کا افغان صدر کو فون ،ہیلی کاپٹر اور عملے کی بحفاظت واپسی پر بات چیت

وزیر اعظم سے محمود خان اچکزئی اور حاصل بزنجو کی الگ الگ ملاقاتیں،صوبے میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ
ترقیاتی ایجنڈے کو ملک بھر میں پھیلانے کا عزم ہے،ہماری مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا،نواز شریف

مسلم لیگ(ن) نے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیا
عمران آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہیں اترتے ہیں، طلال چودھری

نواز شریف کے مکمل احتساب تک احتجاجی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمرا ن خان
خیبر پختونخواہ میں تھانہ کچہری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ٹیکس کے پیسے سے حکمران کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے
بلیک میل مافیا کرتے ہیں جمہوری حکومتیں نہیں، نواز شریف بتائیں وہ مافیا کے سربراہ ہیں یا جمہوریہ کے سربراہ ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان لنچ کرنے نہیں گیا ، سارک اجلاس ادھورا چھوڑ کر آنے پر کوئی ملال نہیں ، راجناتھ سنگھ
ہمسایہ ملک کو دہشتگردی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے ، راجیہ سبھا سے خطاب

نیب کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ، بدعنوانی کے خلاف مہم وسیع پیمانے پر جاری ہے، چیئرمین نیب
تمام فریقین کے ساتھ مل کر کاوشوں سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا،قمر زمان چوہدری کا اربوں روپے کے مضاربہ سکینڈل پر پیشرفت کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری،قابض فوجیوں کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری شہید ،300سے زائد زخمی
کرفیو کے باوجود وادی بھر میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے ،مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
مظاہرین کے خلاف پیلیٹ گنز کے استعمال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بھی بول پڑا ،فوجی پابندی لگانے کا مطالبہ

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ بارے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہے ،بھارت
راجناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی کوریج کیلئے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے ،پاکستان کا پابندیوں کا نقطہ نظر سارک ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ

ترکی کی طرح پاکستان میں بھی 5 جرنیلوں نے بغاوت کا منصوبہ بنایا تھا،جاوید ہاشمی
عمران تحریک چلانے کے بجائے سخت ترین قوانین بنانے کا بل منظور کروائیں،بزرگ سیاستدان

سعودی عرب میں کام کرنیوالے 37 لاکھ پاکستانیوں میں سے نوے فیصد ذاتی کاروبار کرتے ہیں، چوہدری محمد افضل
چند کمپنیوں کے بلز کے عدم ادائیگی کی وجہ سے چند ہزار پاکستانیوں کو تنخواہ کے مسائل ہیں
خادم الحرمین کی ذاتی دلچسپی سے یہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے
چند ناعاقبت اندیش لوگ ناسمجھی کی وجہ سے اس معاملہ کو بڑا ایشو بنا کر پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں
مشکل کی گھڑی میں ہمیں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، مرکزی چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن

موجودہ حکومت کی گورننس کی بنیاد شفافیت ہے۔نوازشریف
این ایچ اے کی جاری اورآئندہ کے منصوبوں بارے وزیراعظم کو بریفنگ،منصوبوں کی تعمیر میں شفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،
شفافیت کو یقینی بنانا ہمارا وژن ہے،وزیراعظم نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے 50ہزار روپے معاوضے کی منظوری دی،وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد،آفتاب شیرپاؤ اورمولانا فضل الرحمن نے ملاقات بھی کی،ہیلی کاپٹرکے مغویوں کی بازیابی کیلئےافغان حکومت سے باضابطہ درخواست کی ہے۔وزیراعظم نوازشریف