بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-05)

افغان صوبہ لوگر میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ، طالبان نے ہیلی کاپٹر کو آگ لگا دی ،عملے کے 7افراد کو یرغمال بنالیا
آرمی چیف کا افغانستان میں اتحادی افواج کے سربراہ جنرل نکلسن کو ٹیلی فون،پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کیلئے مدد مانگ لی
امریکی جنرل نکلسن نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کیلئے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرادی، افغان حکومت اور افغان نیشنل آرمی کے حکام کے ساتھ بھی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لئے رابطہ کیا گیا،آئی ایس پی آر
افغانستان میں گرنے والاہیلی کاپٹرپنجاب حکومت کاتھا،ریٹائرفوجیوں سمیت عملے کے 7افرادسوارتھے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

نواز شریف صدر،سردار مہتاب کو وزیراعظم بنانے کی تجویز
دھرنوں اور احتجاج سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پلان بی تشکیل دیدیا
پانامہ لیکس پر احتجاج طول پکڑ گیا تو پھر مسلم لیگ ن کے اندر ایک گروپ اور جنم لے سکتا ہے،ذرائع

کوئی ملک دہشتگردی کی آڑ میں تحریک آزادی کچلنے کی کوشش نہ کرے،وزیرداخلہ
بھارتی وزیر داخلہ نے باتوں باتوں میں نام لیے بغیر پاکستان پر تنقید کی
سارک کانفرنس میں پاکستان کے مفاد اور مؤقف کی بات کی، بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں، سارک کا آئندہ اجلاس 2017میں سری لنکا میں ہوگا
اجلاس میں سیاسی بیانات آئے نہ صرف بھارت بلکہ ایک اور ملک کی جانب سے بھی سیاست کا عنصر موجود تھا، ان لوگوں نے نام نہیں لیا مگر اشارہ پاکستان کی جانب تھا
اجلاس سے ناراض ہوکر اٹھ کر چلے جانا مسائل کا حل نہیں، مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، بھارتی وزیر داخلہ کڑوا سچ برداشت نہیں کر سکے ،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس
سارک کانفرنس میں چوہدری نثار نے لکھی تقریر چھوڑ دی ،بھارتی ہم منصب کو آڑے ہاتھوں لے لیا
معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے،آزادی کی جدوجہد اور دہشت گردی میں فرق ہے،کشمیریوں پر تشدد کھلم کھلا دہشت گردی ہے،وزیر داخلہ

رواں سال کے آخر تک آئی ایم ایف کو خداحفظ کہہ دینگے،وزیر اعظم کا اعلان
آج ہم ہیں ،کل عین ممکن ہے ہماری حکومت نہ ہو،ہم نے پاکستان کا سوچنا ہے،میرے لیے حکومت نہیں پاکستان اولین ترجیح ہے،کچھ لوگوں کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، انتشار کی سیاست سے ملک کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں ،ہمیں ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی ہے،نواز شریف
ملکی ترقی ویژن ہے ،گلگت اور آزاد کشمیر کے الیکشن میں ثمرات ملے ،عوام جان گئے کون ترقی کی سیاست کررہا ہے اور کون انتشار پھیلا رہا ہے ،آج کا پاکستان ابھرتی مارکیٹوں میں نہیں ابھرتی معیشتوں میں ہو رہا ہے،تین بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہاتھ ڈالا،دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ،معیشت بھی بحال ہو چکی ،جلد ہی لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ ہو جائیگا،پارلیمانی اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،آپریشن ضرب عضب سمیت ملکی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال
جنرل راحیل شریف نے دورہ چین کے دوران سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں پر وزیر اعظم کا اعتماد میں لیا

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ، دہشت گردی کی مذمت، 21نکاتی اعلامیہ جاری
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے رکن ملکوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ،دہشت گردوں کو قانون سے نہیں بچنا چاہیے، ویزہ سسٹم بہتر اور موثر بنانے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر بھی اتفاق

پاک آئی ایم ایف 12واں جائزہ اجلاس کامیابی کے ساتھ دبئی میں مکمل
حکومت بجٹ خسارے اور نیٹ ڈومیسٹک ایسٹس کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کو رقوم کی تقسیم اور بجلی بقایاجات کے اہداف حاصل
توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر ہدف سے زیادہ رہا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ ہیرالڈ فنگر کے ہمراہ نیوز بریفنگ

سارک ممالک سے کشمیر کا معاملہ اٹھایا ،بھارتی مظالم کشمیریوں کو خاموش کرانے کی ناکام کوشش ہے، دفتر خارجہ
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کافی کامیاب آپریشن کیے،اتحادی سپورٹ فنڈ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مددگار ہے،نفیس زکریا
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستانی حکام سے کوئی دو طرفہ ملاقات طے نہیں ،طورخم پر گیٹ کی تعمیر دہشت گردوں کی آمد و رفت کو روکنے کے لیے ہے،سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جارہی ہے ، اقتصادی راہداری پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے،ترجمان کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس
صدر، وزیراعظم کو کونسل کے دورے کی دعوت ، خواتین پر تشدد کی غلط رپورٹنگ پر چیئر مین پیمرا کو خط اور تحفظ اطفال بل میں مزید25دفعات شامل کرنے کا فیصلہ

نواز شریف درباریوں کے ذریعے قوم میں اخلاقیات ختم کر رہا ہے، عمران خان
63 سال کی عمراور سخت گرمی میں کنٹینر پر چڑھنے کا شوق نہیں ،عوام کو متحریک نہیں کریں گے تو حکمران کرپشن چھپانے کے لئے معاملہ پش پشت ڈال دیں گے
پانامہ لیکس پر نواز شریف کے بچوں اور وزراء کے بیانات میں واضح تضاد ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں، انصاف پروفیشلنز فورم سے خطاب

شریف برادران نے قصاص سے بچنے کیلئے ضابطہ فوجداری بدلنے کا پلان بنایا ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری
یہ عوام اور انصاف کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے ،ماڈل ٹاؤن کے قاتل انجام سے نہیں بچ سکتے
ایک بار پھر کہہ رہا ہوں نواز شریف کا طیب اردگان بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا
سربراہ عوامی تحریک کا مرکزی رہنماؤں اور وکلاء کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

ڈاکٹر عاصم ذہنی تناوٴ میں مبتلا، رینجرز کی وردی دیکھ کر بھی خوف زدہ ہوجاتے ہیں،نیند بھی نہیں آتی ،کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع
دوران سماعت سابق مشیر پیٹرولیم کے خلاف بورڈ آف ریونیو کے گواہان پیش نہ ہوسکے،عدالت کا برہمی کا اظہار

ممبئی حملہ کیس کے مفرور مرکزی ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا