بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-04)

باہمی تنازعات کا پر امن اور مذاکراتی حل وقت کی اہم ضرورت ہے،نواز شریف
ہم کسی تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے،اگر ایسا ہوا تو اقتصادی اور سماجی میدان میں ہماری وہ پیش قدمی رک جائے گی
ہم دْنیا بھر میں امن کے متلاشی ہیں لیکن وقار، عزت اور برابری کی بنیاد پر اور دوستانہ تعلقات کی کاوشوں کو کسی بھی طور ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم باہمی مفاد ، ایک دوسرے کی خود مختاری اور سا لمیت کے احترام اور عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں،
ایک سفیر کی کامیابی یہی ہے کہ جس ملک میں وہ تعینات ہے،وہاں سبز پاسپورٹ عزت اور وقار کی علامت بن جائے، سیاست اور سفارت کاری دونوں اگر مشن نہ بنیں تونتیجہ خیز نہیں ہوتے،انشااللہ ہم سب کی کوششوں سے دْنیا روشن ،محفوظ اور مستحکم پاکستان سے متعارف ہوگی،وزیر اعظم کا سفیروں کی اختتامی اجلاس سے خطاب

رینجرز اختیارات ،وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی درخواست پر دو نوٹیفکیشن جاری کردئیے
پہلا نوٹیفکیشن سندھ میں رینجرز کی تعیناتی سے متعلق جو ایک سال کیلئے کی گئی
دوسرا رینجرز کے اختیارات سے متعلق جو نوے روز کیلئے ہے
وفاق کے کاغذات میں وفاق نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں،مشیر قانون سندھ

پاکستان ،افغانستان ،چین اورتاجکستان کی مسلح افواج کی قیادت کا انسداددہشتگردی کے لئے تعاون پراتفاق
امن اوراستحکام کے لئے مل کرکام کرنے کے عزم کااظہار،تینوں ممالک کی مسلح افوج کے اجلاس کا اعلامیہ

نادرا نے این اے 125 کے ووٹوں کی فرانزک تصدیق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
صرف 57ہزار 98ووٹ درست قرار
ایک لاکھ 49ہزار 139 ووٹوں کی انگوٹھے کے نشان واضح نہ ہونے سے تصدیق نہیں ہوسکی

نوازشریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا پانامہ لیکس معاملہ پر سپریم کورٹ بھی جاسکتے ہیں،عمران خان
7اگست سے شروع ہونے والی تحریک نہیں رکے گی،پہلی ریلی پشاور سے اٹک اور پھر اسلام آباد جائے گی
نیب اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو ٹیسٹ کر رہے ہیں،حکمرانوں کی کرپشن سامنے لائیں گے
حکومت کشمیر کے مسئلہ کوعالمی فورم پر اٹھائے ،وزیراعظم نوازشریف نے بھارت میں اپنے بزنس کے مفاد میں آواز نہیں اٹھائی ہے، میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب بھر سے بچوں کے اغوا سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے بچوں کے اغوا اور برآمدگی بارے اپنی رپورٹ پیش کی
فاضل عدالت کا رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
یہ محض کہنے کی بات ہے کہ بچے والدین سے ناراض ہوکر یا گھریلو پریشانی کی وجہ سے گھر سے غائب ہورہے ہیں پولیس اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوسکتی،ریمارکس

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں، ملک آزاد نہیں ،ادارے کیسے آزاد ہو سکتے ہیں،ڈاکٹر عاصم
میئر کا الیکشن باہر لڑنا ہے یا جیل میں ،وکلاء سے مشاورت جاری ہے، وسیم اختر

احتجاجی تحریک :جماعت اسلامی نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے راہیں جدا کر لیں
7اگست سے شروع ہونے والے احتجاج میں جماعت اسلامی کے شرکت سے انکار
وزیراعظم احتساب کیلئے خود کو پیش دیں:سراج الحق

جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کیخلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے وریلیاں
راجناتھ سنگھ کے پتلے اور ہندوستانی ترنگا نذر آتش کیاگیا
کشمیر میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے فریڈم فوٹیلا طرز پر امدادی قافلہ بھجوایا جائے، چکوٹھی میں روکے گئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ٹرک مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے،ایسا نہ کیا گیا تو پھر پاکستانی قوم آلو پیاز کے ٹرک بھی نہیں جانے دے گی
اب انڈیا سے کوئی معاہدہ نہیں چلے گا، کشمیر پالیسی از سر نو تشکیل دی جائے، راجناتھ سنگھ کے الزامات پر پاکستانی وزیر داخلہ اسے منہ توڑ جواب دیں، بھارتی وزیر داخلہ کی آمد کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،نہتے کشمیریوں پر ظلم میں انڈیا اور امریکہ ایک ہیں،مقررین کا خطاب

اے پی ایم ایل پورے ملک میں پھیل چکی، 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے، پرویز مشرف
عوام موجودہ نظام سے مایوس ہو چکے ہیں ، تمام اداروں کو اچھے طریقے سے کام کرنا چاہئے، یہ تاثر درست نہیں فوج حکومت چلا رہی ہے ، حکومت اپنے غلط اقدامات کی بدولت فوج کو آنے پر مجبور کرتی ہے ،دبئی میں اے پی ایم ایل کی دو روزہ گلوبل کانفرنس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب

ملک میں نجی لیبارٹریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، لاہور میں میرے انکل نے ایک ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ میں انکا پریگنینسی ٹیسٹ مثبت آیا: سائرہ افضل تارڑ

انڈونیشیاء ترجیحی تجارت کے معاہدے میں آنیوالی اشیاء پر کوٹہ کی پابندی ختم کرے ، خرم دستگیر
دنیا میں کوٹہ سسٹم بتدریج ختم ہو رہا ہے ، تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے سے پاک انڈونیشیاء تجارت میں اضافہ ہوگا
پاکستان میں آنیوالے سالوں میں نئے بجلی گھر لگنے کے بعد انڈونیشیاء سے بڑی مقدار میں کوئلہ برآمد کیا جائے گا، نڈونیشیاء کے وزیر تجارت سے ملاقات

قابض بھارتی فوج کے سامنے غلیل تانے کشمیری بچے کی سوشل میڈیا پر دھوم
معصوم بچے نے غلیل تان رکھی ہے جب کہ قابض بھارتی فوج اس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں

ایبٹ آباد، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں، راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہے، والدہ مقتولہ سمعیہ بی بی
پولیس نامزد ملزمان کو بھی گرفتار نہیں کررہی ہے،شہناز بی بی

دمام میں پھنسے پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ تنخواہیں نہ ملنا ہے ، پاکستانی سفیر برائے سعودی عرب
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو خوراک اور نقدی پیسے پہنچا رہے ہیں ،ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے مسائل جہاں تک ممکن ہو سکا حل کرینگے
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق کی نجی ٹی وی سے گفتگو