بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-03)

رینجرز اختیارات ، وفاق نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کر دی
امن و امان صوبائی مسئلہ ہے، وفاق ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، آئین کے مطابق رینجرز کو اختیارات دے دیے ہیں،سندھ حکومت کا موقف

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،توانائی منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
حکومتی معیاد ختم ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے ،نواز شریف

سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع : وفاقی حکومت نے مردم شماری کیلئے تاریخ دیدی،مارچ اپریل 2017 میں کرانے کا عندیہ

وزیر اعظم سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات ،اردوان کا اہم پیغام پہنچایا
ترک بغاوت پر پاکستان پہلا ملک تھا جس نے سب سے پہلے مذمت کی ،پاکستانی قیادت اور عوام کے مشکور ہیں، مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ،میولت چاوش ارغلو
ترک وزیر خارجہ کی سرتاج عزیز سے ملاقات
ترکی میں عوام کی جانب سے بغاوت کی کوشش ناکام بنانا جمہوریت کی فتح ہے، سرتاج عزیز

قومی اسمبلی، احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم لانے کا قانونی بل پیش
ایوان کا بل پر مزید غور کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
نیب آرڈیننس میں ترامیم لانا وقت کی ضرورت ، ادارے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا رہا اس غلط روش کا خاتمہ کیا جائے،ظفر لغاری

قومی احتساب بیورو سندھ نے وزیر زراعت سہیل انور سیال اور سابق وزیر داخلہ سندھ اور کے خلاف انکوائری کے لئے چیئرمین نیب کو خط لکھ
سہیل انور سیال پر لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد اور ناجائز طریقوں سے اثاثے بنانے کا الزام ہے،حکام

وزیراعظم نے سعود یہ میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کر دیں
پھنسے مزدوروں کی ہر ممکن مدد کی جائے،گھروں سے دور پاکستانی مزدور ہماری طاقت اور فخر ہیں ،نواز شریف

پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد بھی معاشی استحکام اور ترقی برقرار رکھیں گے، اسحاق ڈار

چینی سرمایہ کاروں کی تھرکول پاور پلانٹ میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش

بھارتی بربریت کے خلاف کشمیری نژاد امریکی لڑکی کا مودی کو خط
آپ کو یہ سوچنا ہوگا کہ ایک طالبعلم نے قلم کی جگہ بندوق کیوں اٹھائی ہے، فاطمہ
17 سالہ نوعمر لڑکی نے خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جانبداررویئے کی مذمت بھی کی ہے

سارک ممالک کا ساتویں اجلاس ، ویزہ کے نظام کو آسان اور سہل بنانے کے معاملے پر غور
فری ویزہ ایگزیبیشن سکیم باہمی تعلقات کی جانب حوصلہ افزا ء قدم قرار

بھارتی وزیر داخلہ سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے
راج ناتھ سنگھ 2 روزہ سارک کانفرنس میں پاکستان کی کسی حکومتی شخصیت سے نہیں ملیں گے
بھارتی میڈیا نے راجناتھ کی سکیورٹی کے حوالے سے تبصرے شروع کردیئے