بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-02)

ملک کوہرمذہبی اورلسانی تعصب سے پاک کریں گے،نواز شریف
دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر پسپاہورہے ہیں، خوشحال پاکستان کے ثمرات ہرشہری تک پہنچائیں گے،انتہاپسندی کانظریہ پوری دنیاکے لئے خطرہ ہے پاکستان اسی کے خلاف جنگ کر رہا ہے،پاکستان کو مذہب اور رنگ ونسل کے لیے محفوظ بنایا جائیگا، و فاقی حکومت انٹیلیجنس شیئرنگ میکانزم مضبوط بنانے کے لیے صو بو ں کی معاونت جاری رکھے گی،وزیر اعظم کا داخلی وقومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس سے خطا ب
اجلاس میں اندرونی سلامتی اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ نے اپنے دوراہ ایران سے متعلق بریفنگ بھی دی

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمری پر دستخط کردئیے

2کروڑ 24لاکھ کی تصدیق، 23ہزار جعلی شناختی کارڈز کا سراغ لگا لیا،وزیرداخلہ
31اگست کے بعد جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف مقدمات درج، کارروائی ہوگی، 14سال قید کی سزا ہے، عوام کی مدد سے غیر ملکیوں کو نکال باہر کریں گے
رینجرز کو اختیارات نہ دینااہلکاروں کی جان خطرات میں ڈالنے کے مترادف ہے، رینجرز کو سیاسی فٹ بال نہ بنایا جائے، بینرز صرف اسلام آباد نہیں سندھ میں بھی لگے
آصف زرداری کی کرپشن کی بات نہیں کی عمران خان سے کہا کہ بلاول کو کنٹینر پر بٹھانے سے قبل سرے محل اور سویٹزر لینڈ اکاؤنٹس کا پوچھ لیں،پریس کانفرنس

یہ تاثر درست نہیں حکومت مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے،سرتاج عزیز
عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے پر بھارت کو ٹف ٹائم دیں گے، بھارت نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے پاکستان خاموش نہیں رہے گا
مظالم کے خلاف عالمی برادری کا ضمیر جگائیں گے ،اقوام متحدہ بھی اپنا دوہرا معیار ختم کرے، کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا،مشیر خارجہ کا قومی اسمبلی میں کشمیر پر جاری بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

صدر ، وزیر اعظم ملاقات ، ملک کی عمومی صورت حال اور اہم قومی امور پر با ت چیت
صدر مملکت نے وزیراعظم کو صحت یابی پر ایک بار پھر مبارک باد دی
ملکی استحکام اور ترقی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حکومت سے تعاون کیا جائے،عوام سے اپیل
بدعنوانی کو کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کیا جائے گا ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار

قصور،سرحدی گاؤں میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 15سالہ چرواہا جاں بحق

گوادر ائر پورٹ پر اکنامک زونز کیلئے چین کو 1615ایکڑ زمین دی گئی گوگل سرچ کرنے پر 1408ایکڑ نکلی،سینیٹ قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ میں انکشاف
چیئرمین کمیٹی کا برہمی کا اظہار
قائمہ کمیٹی نے ا سپیشل اکنامک زونز ترمیمی بل2016کی منظوری دیدی
سی ڈی اے کو آئی جے پی روڈ کے قریب پمز کو ہسپتال اور کیمپس تعمیر کرنیکی سفارش،وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بحث
مسئلہ کشمیر پر گالیاں سن رہے ہیں،جوابدہ ہیں تو اختیارات دئیے جائیں،فضل الرحمان
کشمیریوں کی اگلی نسل کو جنگ سے نکالیں،حریت رہنما علی گیلانی کے چار نکاتی فارمولا کی حمایت کرتے ہیں،چیئرمین کشمیر کمیٹی
مسئلہ کشمیر دفتر خارجہ کے افسران کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،حکومت امریکی دباؤ سے نکل کر عالمی سطح پر اجاگر کرے،شیریں مزاری
مسئلہ کشمیر پر کسی کو سودے بازی نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم کشمیر پر خاموش ہیں تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دینا چاہیے ،صاحبزادہ طارق اللہ،شاہدہ اختر، عارف علوی،صاحبزادہ محمد یعقوب، نعیمہ کشور ،ظفر لغاری کا اظہار خیال

افغانستان میں داعش میں موجود 70 فیصد جنگجووٴں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے، اعلیٰ امریکی کمانڈر
دہشت گرد پاکستان میں ہونے والے فوجی آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک سے باہر جانے پر مجبور ہوئے، جان ڈبلیو نکولسن

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی
نئی مہم ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ30 لاکھ سے 9 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن

نواز شریف کا طیب اردگان بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،ڈاکٹر طاہر القادری
حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے معافی تلافی کیلئے میرے پاس متعدد بار وفود بھیجے
حکومت کی گرتی دیوار کوآخری دھکا دینے کی تیاریاں مکمل ،مشترکہ اعلامیہ بڑی پیش رفت ہے ،وفود سے گفتگو

ماہ جولائی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے 74 کشمیری شہید ہوئے
پیلٹ گنز سے اب تک 228 نوجوان آنکھوں میں چھرے لگنے کی وجہ سے نابینا ہوچکے ہیں،رپورٹ

اپوزیشن سے ٹی اوآرز پرآئندہ ہفتے مذاکرات ہوں گے،اسحاق ڈار
دھرنوں سے پہلے بھی دمادم مست قلندرنہیں ہوا او راب بھی نہیں ہونے جارہا،نجی ٹی وی سے گفتگو