بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

آج کی اہم خبریں (2016-08-01)

آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی،آرمی چیف
دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے،شندور فیسٹول دہشتگروں کے لیے پیغام ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعلیم و ترقی اور امن و سلامتی کی پہچان بنے گا،جنرل راحیل شریف کا شندور پولو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

صدرمملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016 پردستخط کردئیے
شہدا ء کے پلاٹس کی پہلی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس نہیں لیا جائے گا، ججوں، سول اینڈآرمڈفورسز، سرکاری ملازمین سرکاری پلاٹ کی فروخت پرکیپٹل گین ٹیکس 50فیصد وصول کیا جائے گا،اسحاق ڈا ر
2016-17میں پراپر ٹی سیکٹر سے 60سے70ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہو گا
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حقیقی مسائل پر مزید بات چیت ہو سکتی ہے، حکومت انڈسٹری سے اتفاق کیے گئے نکات سے پیچھے نہیں ہٹے گی
تحریک انصاف 7اگست کو اسلام آباد میں ایک لاکھ افراد لانے کی بجائے چترال میں سیلاب سے ہونے والی اموات اورعلاقہ کی بحالی پرتوجہ دے،سیاست ساری زندگی میں چلتی رہے گی
تحریک انصاف کی ریلی سے فرق نہیں پڑتا دبئی میں آئی آیم ایف حکام سے مذاکرات کی وجہ سے ٹی او آر کمیٹی کی اجلاس میں شرکت ممکن نہیں اسپیکر سے بات کروں گا کہ اجلاس کو آگے لے جائیں
صدر مملکت نے ملاکنڈ کسٹم ایکٹ 1969ختم کرنے کی منظوری دے دی جو کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ختم کر دیاجائے گا، وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد، تحریک انصاف کی پارٹی قیادت کا اعلیٰ سطحی اور اہم اجلاس، پانامہ لیکس کی تحقیقات اور 7 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک کے اہم پہلووٴں پر غور
سات اگست سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہو گا،پاکستان تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے،ترکی میں سیاستدانوں سے بڑھ کر عوام نے جمہوریت کی حفاظت کی جبکہ پاکستان میں کرپٹ اور بدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ،عمران خان
تحریک انصاف 7 اگست کو پشاور سے براستہ اٹک پنجاب میں داخل ہوگی، ریلی کا مقصد عوام میں کرپشن کے خلاف شعور کی بیداری اورحکومت پر پانامہ لیکس کی تحقیقات میں پہلے وزیر اعظم نواز شریف اور انکے خاندان کا احتساب کرنے کے لئے دباو بڑھانا ہے،نعیم الحق

عوامی تحریک کا 6اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
طاہر القادری کی زیر صدارت اپوزیشن کے قومی مشاورت اجلاس میں 8نکاتی اعلامیے کی متفقہ منظوری

قندیل بلوچ قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا
ملزمان کو کار کی سہولت فراہم کرنیوالا گرفتار ٹیکسی ڈرائیور باسط عبدالقوی کے ماموں زاد نکلا
باسط سے رشتہ داری تو کیا اس کے خاندان کو بھی نہیں جانتا ،مفتی قوی کا بیان

سندھ میں جہاں بھی جرائم پیشہ افراد ہونگے کارروائی ہوگی ،سید مراد علی شاہ
رینجرز کا معاملہ جلد حل ہو جائیگا ،پہلی ترجیحی امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنا ہے،اب صوبے میں کرپشن نہیں ہوگی ،کوئی افسر پکڑا گیا تو سخت کارروائی کریں گے ،وزیراعلیٰ سندھ
دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،صوبے میں امن ہوگا تو ترقی ہوگی ،بہت سے چیلنجر ز درپیش ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں ،سندھ پر لگے دھبے صاف کروں گا، گڑھی خدا بخش میں حاضری کے بعد کارکنوں سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

پاکستان کا میڈیا جمہوری اصولوں پہ کاربند رہے،پرویزرشید
میڈیا دہشت گردی اور دہشت گردی سے متعلقہ تنظیموں کی مذمت جاری رکھے اور ملک میں مثبت کام اُجاگر کرتا رہے تو دوسرے لوگ پاکستان کے پرچم سے پیار کریں گے
یہی کردار ہے جو اس خطہ میں انصاف اپنے حقوق اور چلنے والی تحریکوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر میڈیا کا کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

رینجرزکوبہت جلداختیارات دے دیئے جائیں گے،مولابخش چانڈیو
رینجرزقومی ادارہ ہے،اندرون سندھ میں کراچی جیسے حالات نہیں،وہ کافی پرامن ہے اس لیے وہاں رینجرزکی ضرورت نہیں ہے،مشیراطلاعات سندھ
نئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسندھ کے لوگوں کی شکایات وزیراعلیٰ ہاؤس اورمتعلقہ وزراء تک پہنچانے کے نظام کوموثربنایاجارہاہے،دوبارہ مشیراطلاعات بنائے جانے پرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کاشکرگزارہوں،اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب

تحریک انصاف سمیت دیگر حکومت مخالف جماعتوں کی احتجاجی تحریک کو نا کام بنانے کیلئے حکومت نے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا
پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے سر براہان کے انتخابات کے لئے شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ

آٹھ سال میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے فوج آئی تو مٹھائیاں بٹیں گی ،پرویز مشرف
وسیم اختر کیس سے کوئی تعلق نہیں، دھرنے والے ڈی میں کھیلتے ہیں گول نہیں کرتے
پاکستان کو توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ملکی سالمیت کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے آزادی ہو گی تو پاکستان آ جاؤں گا ، نجی ٹی وی سے گفتگو

سعودی عرب ،تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سینکڑوں پاکستانی فاقہ کشی پر مجبور
سفارت خانے نے بھی مشکلات سے دو چار اپنے شہریوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا
حکومت پاکستان صورت حال کا فوری نوٹس لے ،بصورت دیگر بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتاہے، پاکستانیوں کی حکومت سے اپیل