بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-28)

پارلیمانی کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس :راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد
نواز شریف سے نو منتخب ممبران کی ملاقات ،کامیاب الیکشن مہم اور کامیابی پر مبارکباد دی
کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرونگا،خطہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل فراہم کرینگے،نواز شریف
ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ،نئی حکومت اداروں کی مظبوطی ،شفاف اور کرپشن سے پاک اور میرٹ پر مبنی نظام حکمرانی یقینی بنائے ، ایماندار اور قابل کابینہ تشکیل دی جائے تا کہ تاریخ میں ہماری حکومت کا دور”ترقیاتی دور“کی حیثیت سے یاد رکھا جائے،وزیر اعظم
آزاد خطہ کی ترقی کیلئے ترقیاتی کاموں کا نیا جال بچھائیں گے ،اسلام آباد سے مظفر آباد تک موٹروے ،ریلوے ٹرین اور سیاحوں کیلئے جدید ٹرانسپورٹ چلائیں گے ،خطہ کی خوبصورتی کیلئے الگ سے فنڈز مہیا کریں گے ، نو منتخب ممبران سے گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ نے استعفیٰ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کو پیش کر دیا
قائم علی شاہ کے استعفیٰ کے بعد سندھ کابینہ ختم ہوگئی
نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے بعد ہفتے یا پیر کے روز سندھ کابینہ حلف اٹھائے گی
تحریک انصاف نے خرم شیرزماں کو وزیراعلیٰ سندھ کا امیدوار نامزد کردیا

وسیم اختر نے 20جولائی کے بعد مختلف مواقع پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا،جے آئی ٹی رپورٹ ہم نے لیک نہیں کی ،تفتیشی افسر

آپریشن سے کراچی اور اندرون سندھ دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ ،اغوا ء کاری ،بھتہ خوری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،رینجرز
رینجرز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزمات غلط، رینجرز صرف اپنے مینڈیٹ کے تحت کاروائیاں کر رہی ہے
کراچی میں2013ء کے بعد7950آپریشن ہوئے ،6361افراد کو پولیس اور221کو ایف آئی اے ،اے این ایف اور کسٹمز کے حوالے کیا گیا ہے
5518کو بغیر ایف آئی آر درج کئے رہا،1313کی ضمانت لے لی گئی188کو سزا ہوئی ہے، 1236دہشت گرد، 848ٹارگٹ کلرز،403بھتہ خور،143اغواء کار تھے
کراچی میں ٹارگٹ کلرز نے 7224افراد کو نشانہ بنانے کاا عتراف کیا ،ایم کیو ایم کے خلاف1313،پیپلز امن کمیٹی کے خلاف 1035 اوراے این پی کے خلاف28آپریشن ہوئے
رینجرز کے کرنل قیصر کی سینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی کو بریفنگ
آپریشن میں صرف ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، ایم کیو ایم کا الزام

پاکستان اورایران کا داعش جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے پرزور
دونوں ممالک کا بارڈرسیکورٹی پربات چیت جاری رکھنے پراتفاق
داعش مسلم امہ کے استحکام اوراسلام کے تشخص کیلئے خطرہ ، مل کرمقابلہ کرناہوگا
وزیراعظم کے مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کے 3روزہ دورہ ایران کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

سی پیک میں انرجی کا پورٹ فولیو 35 ارب ڈالر ہے ،احسن اقبال
سی پیک میں سب سے بڑا حصہ سندھ کا 11 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے، منصوبہ تین حکومتیں مل کر مکمل کریں گی، حکومت نے توانائی بحران پر کافی حد تک قابو پایالیا ہے، پی آئی اے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، جہازوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے،ریلوے کی بحالی پر 115 ارب روپ خرچ کیے ہیں،وفاقی وزیر کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر خطاب

انڈونیشیا میں ایک پاکستانی سمیت 16 افراد کو آج سزائے مو ت دی جائیگی
ذوالفقار علی کو وسطی جاوا کے جزیرے نوساکا بنگن منتقل کر دیا گیا جہاں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے انکو ہلاک کر دیا جائے گا
بے قصور ہوں مجھے پھنسایا گیاہے،حکومتی سطح پر بات کی جائے تو سزامعاف ہوسکتی ہے،ذوالفقار علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
انڈونیشیا کی سپریم کورٹ نے ذوالفقار کی سزا کو برقرار رکھا ، ذوالفقار نے انڈونیشیا کے صدر سے رحم کی اپیل بھی نہیں کی،دفتر خارجہ

نیب کی کارکردگی نہیں دکھا سکتا تو اسے بند کر دیں،سپریم کورٹ
6,6 ماہ تک گرفتار ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر نہیں کیا جاتا ،نیب کی تفتیش میں نا صلاحیت ہے نہ ہی اہلیت ،جسٹس امیر ہانی مسلم کے میر شاہ جہان کھیتران کی ضمانت سے متعلق کیس کے دوران ریمارکس

پاک افغان اور نیٹو فوجی حکام کے مابین سہ فریقی سکیورٹی مذاکرات
اجلاس میں داعش کیخلاف مشترکہ کارروائی اور سکیورٹی کے دیگر معاملات زیر بحث آئے ، افغان وزارت دفاع

دمام کے بعد ریاض اور جدہ میں بھی سینکڑوں پاکستانی مشکلات سے دوچار
ما لی بحرا ن کا بہانہ بنا کر کئی کمپنیو ں کاورکرو ں کو تنخواہیں دینے سے انکا ر ، سینکڑوں پا کستا نیو ں کو بے یا ر ومددگا ر چھو ڑ دیا گیا
اگر ہمارا مسئلہ نہ ہوا تو پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے، پاکستانی