بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-24)

سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس، رینجرز اختیارات ، پانامہ لیکس اور آزاد کشمیر الیکشن سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور
پیپلزپارٹی نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات کامعاملہ آئینی اصولوں سے مشروط کردیا

بھارتی وزیر خارجہ کو وزیراعظم میاں نواز شریف کا بیان پسند نہ آیا
کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں رہا ، ششما سوراج کی ہرزہ سرائی
پورا بھارت پاکستانی وزیر اعظم کو یک آواز ہوکر یہ بتانا چاہتا ہے کہ ان کا اور پاکستان کا کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بھارتی وزیر خارجہ

افغان دارالحکومت کابل میں 2 خودکش حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 80 ہوگئی، 200 سے زائد زخمی
یکے بعد دیگر خودکش حملے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہوئے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

پاکستان فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی روسی کرنل جنرل وکٹر بوڈریو سے ملاقات
پاکستان اور روس کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، روس نے دوطرفہ آپریشنل مشقوں میں دلچسپی کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں

نیپراکا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی2.33روپے فی یونٹ سستی کرنے کافیصلہ

مقبوضہ جمو ں وکشمیر میں حالت بدستور کشیدہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ صورتحال پر غور کیلئے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے
راج ناتھ سنگھ سب سے پہلے کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور دیگر ریاستی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے

ایبٹ آباد،اسامہ بن لادن کمپاؤنڈاراضی کی ملکیت پرتنازعہ
ضلعی انتظامیہ اورکینٹ بورڈمیں ٹھن گئی،کینٹ بورڈکی جانب سے دیوارکی تعمیرکے بعدضلعی انتظامیہ نے ملکیتی وارننگ بورڈنصب کردئیے

پاکستان بلاتعطل سرحدی کارروائیوں میں ملوث دہشتگرد گروپوں کیخلاف اقدامات کرے ، ایران
ہمسائیہ ملک میں بدامنی کے باوجود آج اسلامی جمہوریہ ایران میں امن وامان کی بہترین صورتحال ہے ، بریگیڈئر جنرل قاسم رضائی

طالبان کے کوئٹہ میں دفاتر ہیں جہاں و ہ کھلم کھلا بھرتیاں کر رہے ہیں ،افغان صدر کا الزام
پاکستان کو پراکسی وار ختم کرنا ہوگی، ہمیں یہ یقین دہانی چاہئے کہ پاکستان کسی دہشتگرد کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔جو لوگ میرے ملک، عوام اور آئین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں ان کی ہمیں ضرورت نہیں،افغانستان شیروں کی سرزمین ہے آپ اس کو آسان نہ لیں،ہم بھارت کے ساتھ دوستی میں فخر محسوس کرتے ہیں،را کی افغانستان میں موجودگی کے حوالے سے پاکستانی آرمی چیف، وزیراعظم اور آئی ایس آئی چیف سے بات ہوئی لیکن انہوں نے کوئی ثبوت نہیں دیئے،ہم نے ملا فضل اللہ پر گیارہ حملے کئے، ملا منصور نے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کیا، کیاکبھی ملا فضل اللہ نے افغان پاسپورٹ استعمال کیا،پاکستان امن دشمنوں کو سرزمین استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے، اشرف غنی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

کرپشن کے خلاف بل پر حکومت نے ساتھ دیا تو حکومت مخالف چلنے والی تحریکیں شائد رک جائیں،
ملک میں کرپشن نے کینسر کا روپ دھار لیا ہے ،حکمرانوں میں کرپشن بڑھ رہی ہے ، دبئی میں پیپلز پارٹی کی میٹنگ ہوتی رہتی ہیں یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو رہی جو میڈیا اتنا زیادہ چرچا کر رہا ہے ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ترکی میں غیر قانونی طریقے سے آئے پاکستانی مسافروں کو تصدیق کے بعد پاکستان بھیجا جائے گا ، پتہ چل سکے یہ لوگ پاکستانی ہیں بھی یا نہیں
ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان عبدالاکبر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

7 اگست سے تحریک احتساب شروع،پہلے فیز میں پہلی ریلی نکالی جائیگی،عمران خان
وزیراعظم سے احتساب کیلئے پیش ہونے کا مطالبہ کریں گے، اپوزیشن پارلیمنٹ میں اکٹھی سڑکوں پر علیحدہ علیحدہ ہوگی، کوئی نہ کہے کہ ہم نے سولو فلائٹ کی،نجی ٹی وی سے گفتگو

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ڈاکٹر عاصم حسین پر مبینہ تشدد ،مبینہ الزامات پر تشویش، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا