بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-23)

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ، نواز شریف
مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریو ں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے انکی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری اور بھارتی مظالم کے خلا ف ہر فورم پر آ وا ز اٹھائیں گے ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے،وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلا س سے خطا ب
اجلاس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ، پاک بحریہ کے سربراہ، چےئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور وفاقی وزراء کی شرکت، آپریشن ضرب عضب اور شہروں میں انٹیلی جنس آپریشنز سے متعلق امو رکا جائزہ لیا گیا

کشمیریوں نے دل خوش کردیا بڑے بڑے برج الٹ دئیے،نواز شریف
پوزیشن نے جتنی سیٹیں آزاد کشمیر میں جیتیں ان کے دھرنے اور احتجاج میں بھی اتنے ہی لوگ ہوں گے، کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا
منفی سیاست کرنے والوں کو آزاد کشمیر کی عوام نے انتخابات میں مسترد کردیا،سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں بلکہ کچھ کرنے سے ملتی ہے
نوجوانو کمر کس لو آزاد کشمیر میں ترقی کے دن آنیوالے ہیں، آزاد کشمیر میں موٹر وے،ہائی ویز کا جال بچھا دیں گے، مظفر آباد میں اجتماع سے خطاب

الیکشن کمیشن ارکان پر حکومت،اپوزیشن کا اتفاق رائے نہ ہوسکا،12/12نام بھجوا دئیے
دونوں اطراف سے بھجوائے گئے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی پیر کو غور کرے گی،الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر اتفاق آئینی مدت کے اندر ہی کر لیا جائے گا
سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق قائمہ کمیٹی کی تجاویز ذیلی کمیٹی کو بھجوادیں ،الیکشن اصلاحات کا مسودہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،اسحاق ڈار

کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات،رینجرزکی مدت میں توسیع پر بات چیت

حکومت سندھ لاڑکانہ کے ٹھیکیدار اسد کھرل کی گرفتاری کے بعد پریشانی کا شکار
اسد کھرل کو گزشتہ شب حیدرآباد سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا،نیب اور رینجرز نے تفتیش شروع کردی
وزیر داخلہ سندھ کی اسد کھرل کو پولیس کی تحویل میں دینے کیلئے حکمت عملی تیاری کرنے کی ہدایت

اقتصادی راہداری پر صنعتی زونز کیلئے تمام صوبوں سے تجاویز لی گئیں،احسن اقبال
ابھی تک کسی صوبے نے فزیبلٹی رپورٹ وفاقی حکومت کو جمع نہیں کرائیم اکنامک ذون کیلئے سرمایہ کاری بورڈ نے پیسے دینے ہیں
اقتصادی راہداری منصوبے میں چار حکومتیں آئیں گی یہ قومی منصوبہ ہے سب نے مل کر کامیاب کروانا ہے،سینٹ وقفہ سوالات میں جواب

داعش میں شمولیت یا مخالفت، پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک جانے کا انکشاف، وزارت داخلہ نے تین خواتین سمیت اٹھارہ افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے،مریم نواز

سی پیک کے مغربی روٹ پر چینی کمپنیوں کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا

عمران خان تحریک چلانے کی بجائے استعفے دے دیں، جاوید ہاشمی
حکومت قائم نہیں رہ سکے گی،وزیر اعظم قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں، میڈیاسے گفتگو

مظفر گڑھ: بچوں کا ریپ کے بعد ویڈیو بنانے والے گینگ کا انکشاف
26بچوں کے جنسی استحصال کی رپورٹ موصول ہوئی ، ریپ کرکے ویڈیو بنانے اور پولیس میں شکایت کرنے سے روکنے کیلئے والدین کو بلیک میل بھی کیا ، پولیس
ریپ میں ملوث گینگ کے تین افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ، ڈی پی او

بغاوت میں آرمی ملوث نہیں تھی ، ترک سفیر