بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-22)

آزاد کشمیر انتخابات۔مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 32 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی
مسلم کانفرنس 3، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی 2، 2 نشستیں حاصل کر سکیں، ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب
انتخابات میں شاندار کامیابی پر مسلم لیگی کارکنوں کا جشن ، مٹھائیاں تقسیم ، جیت کی خوشی میں ریلیاں

آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات جمہوری طاقتوں کی فتح ہے ، یہ انتخابات جمہوریت پر عوام کے اعتماد کے عکاس ہیں ، ہار اور جیت انتخابات کا حصہ ہیں ، امید ہے کہ منتخب نمائندے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لئے کام کریں گے
وزیر اعظم نواز شریف کی آزاد کشمیر انتخابات کے کامیاب انعقاد پر منتخب نمائندوں اور عوام کو مبارک باد

وزیراعظم کے خلاف بھارت میں مقدمہ پوائنٹ اسکورنگ ہے ،سرتاج عزیز
کشمیرمیں تحریک آزادی کی حالیہ لہرکے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہیں،کشمیر کے حق خود ارادیت کو دہشتگردی سمجھنا بھارت کا احمقانہ سوچ ہے،مشیر خارجہ
کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں ،کشمیریوں کی سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ، اسلامی ممالک کی تنظیم، یورپی یونین، افریقی یونین اور کشمیر رابطہ گروپ سمیت تمام فورمز پر کشمیر میں بھارتی مظالم کا مسئلہ اٹھا یا ہے، میڈیا کو بریفنگ

خورشید شاہ،اسحاق ڈار ملاقات،الیکشن کمیشن ارکان کیلئے ناموں پر مشاورت
بیورو کریٹ، ٹیکنوکریٹ بھی الیکشن کمیشن کے رکن بن سکتے ہیںِ، ماضی کی طرح غلط فیصلے کرنے سے اجتناب کیا،خورشید شاہ
اپوزیشن اور حکومت نے 3،3 نام دیئے ہیں، کل حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے نام اسپیکر آفس کو دیں گے،اسحاق ڈار،میڈیا سے گفتگو

کراچی بد امنی کیس ، سپریم کورٹ نے پولیس کی رپورٹس مسترد کردی
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
کوئی بھی ادارہ اپنا کام کر نے کو تیار نہیں، عدالتی ریمارکس

سندھ ہائی کورٹ نے وسیم اختراوررؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

نیب نے شرمیلا فاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
احتساب عدالت نے 2001 میں کرپشن کیس میں شرمیلا فاروقی کو پلی بارگین کی منظوری دی ،21 سال تک کسی بھی عہدے کی اہل نہیں،خط کا متن

اسلام آباد، حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی سترہ رکنی کمیٹی اکیس شہروں کے فیئر مارکیٹ پرائس کے تعین کی رپورٹ پانچ دنوں میں ایف بی آر حکام کو جمع کروائینگے

سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ، سابق صدر زرداری نے 24جولائی کو دبئی میں اجلاس طلب کر لیا

ایران کے عازمین پاکستان کے راستے سعودی عرب نہیں جا رہے، این اے کمیٹی کو بریفنگ
پاکستان ایران کے حج کوٹے کے حصول کا خواہاں نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں سعودی حکام سے کوئی درخواست کی ہے
کمیٹی کی حج ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والے عازمین کو نہ بھیجنے ،منی میں ائیرکولر فراہمی کے چارجز کم کرنے اور سعودی عرب میں تعینات عملے کی جانب سے حجاج کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کی سفارشات

چینی سفیر نے اقتصادی راہداری منصوبہ سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قراردیدیا
پاکستانی حکومت اور قوم سی پیک معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں ، پاک فوج کا منصوبہ کو مثالی سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،وی ڈانگ کا تقریب سے خطاب

مظاہرین نے انجن آئل پھینکنا شروع کردیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا بیٹھنا بھی محال ہوگیا: رپورٹ

برطانیہ نے چینی تنظیم” ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ “ کو دہشت گرد قرار دیدیا

لیگی رکن اسمبلی کی گاڑی سے ٹکراکر 2 نوجوان جاں بحق ،ڈرائیور گرفتار ، مقدمہ درج