بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-21)

پانامہ لیکس ،تحریک انصاف کا 7 اگست سے ملک گیر تحریک کا اعلان
تحریک میں زیادہ سے زیادہ جماعتوں کو ساتھ رکھا جائے گا، نیب کو آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینیپر مجبور کرینگے، ہر فورم پر اس معاملہ کو اجاگر کرتے رہیں گے
بیس سال سیاسی جدوجہد ملک میں مارشل لاء کیلئے نہیں کی، مارشل لاء لگنے کا نقصان تحریک انصاف کو ہوگا کیونکہ یہ چاروں صوبوں میں سب سے بڑی جماعت ہے
پاکستان میں فوج آئی مٹھائیوں کی دکانیں خالی ہو گئیں،ترکی میں فوج آئی عوام سڑکوں پر نکل آئی، الیکشن جیتنے اور ڈلیور کرنے کیلئے اہل لوگوں کی ضرورت ہوتی،میڈیا سے گفتگو

آزاد کشمیر انتخابات: 41حلقوں میں ”دنگل“ آج ہوگا،423امیدوارآمنے سامنے
سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، پاک فوج طلب،عام تعطیل ہو گی
26لاکھ74ہزار586 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، خواتین ووٹرز کی تعداد 1190839 اورمرد وں کی1483747لاکھ ہے
پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ، ڈسٹرکٹ مظفرآباد میں 1215پولنگ بوتھ، 862پولنگ اسٹیشن ہونگے
پولنگ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہونگے ، 22ہزار پاک فوج کے جوان، 15ہزار پولیس اہلکار، 23ہزار سرکاری ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے
آزاد کشمیر کے 35پولنگ اسٹیشن ا حساس ترین 32حساس قرار دئیے گئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ144کے تحت کاروائی ہوگی

وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس(کل) طلب کر لیا

ایکنک نے 77ارب 65 کروڑ روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
منصوبوں میں راولپنڈی/ اسلام آباد اور لاہور میں ایڈوانس میٹرنگ سسٹم، ہنزل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، سندھ میں چھوٹے ڈیم،حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی شامل
کمیٹی کا اسلام آباد ماڈرن جیل کی ایکنک سے منظوری نہ لینے پر تحفظات کا اظہار

اویس شاہ نے بازیابی کے بعد پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان قلمبند کرادیا اغوا کار پشتو زبان یا کوئی اور زبان بولتے تھے جس کی سمجھ نہیں آتی تھی،ملزمان نے کراچی سے نکلنے کی کوشش کی لیکن سخت سیکیورٹی کی وجہ سے ان کی یہ کوشش 2 مرتبہ بے سود ثابت ہوئی، اویس شاہ
اغوا کاروں نے کبھی تشدد نہیں کیا اور نہ ہی کچھ پوچھ گچھ کی لیکن ہر وقت آنکھوں پر پٹی بندھی رہتی تھی صرف باتھ جانے پر آنکھوں سے پٹی ہٹائی جاتی تھی، بیان

”بھارت کشمیر سے فوج نکال کر علی گیلانی کا 4نکاتی فارمولا تسلیم کرے“
ہندوستان کشمیر میں ظلم و ستم بند نہیں کرتا تو کشمیری بھائیوں کے ساتھ مل کر کنٹرول لائن کو پاؤں تلے روندیں اور آزادی کشمیر کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے
محض یوم سیاہ کااعلان کافی نہیں،آلو پیازکی تجارت نہیں کشمیریوں کے حقوق چاہئیں، بھارتی فلموں پر پابندی لگائی جائے، مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین ، متحدہ جہاد کونسل اور حریت کانفرنس کے رہنماؤں کا جلسہ عام سے خطاب

عدا لتی حکم کے با وجود پرویز مشرف کی تمام جائیدادیں ضبط نہیں ہوسکتیں
پلاٹ ضبط نہیں کیے جاسکتے کیوں کہ یہ فوج کی ملکیت ہیں اور پرویز مشرف صرف ان پلاٹس کے الاٹی ہیں زمین کے مالک نہیں۔مختلف بینکوں میں موجود 9 میں سے 4 اکاوٴنٹس ایسے ہیں جو صرف پرویز مشرف کے نام پر ہیں۔حکومت کے لیے انہیں منجمد کرنا آسان نہیں ہوگا، وکیل فیصل حسین
ڈی ایچ اے میں موجود جنرل (ر) پرویز مشرف کے پلاٹس ضبط کیے جاسکتے ہیں۔وکیل استغاثہ

نیب کا امیر حیدر ہوتی‘ مظہر الحق کیخلاف کرپشن مقدمات بند کرنے کا فیصلہ
گوہر اعجاز بھی بے گناہ قرار

بھارت مذاکرات یا ثالثی سے مسئلہ کشمیر فوری حل کرے،کشمیر کمیٹی
کمیٹی کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور غیر انسانی رویے کے نتیجے میں50سے زیادہ کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت
کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے،وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھایا تاکہ اس کی جانب عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروائی جاسکے،فضل الرحمان

خطے کی صورتحال،امریکی کردار پر پالیسی گائیڈلائنز کیلئے سینیٹ کمیٹی کا اجلاس
ایف 16 کی خریداری میں رکاوٹ،امریکی کانگرس اراکین کی پاکستان کیخلاف بیان بازی کے بعد ضروری ہے کہ خارجہ پالیسی پر تفصیل سے بات کی جائے،رضا ربانی
گریٹر ایشیاء کی بات کرنی ہوگی پہلی مرتبہ عالمی سطح پر مودی پر تنقید ہو رہی ہے، چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے،مشاہد حسین سید
ملک میں اداروں کے درمیان تعلقات کی نئی گائیڈ لائنز مرتب کرنی چاہیں،فرحت اللہ بابر،دانشمندانہ طرز عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے،چوہدری تنویراور دیگر کااظہار خیال

کوئٹہ ،پاکستان اور ایرانی حکام کا ویزہ پالیسی نر م کر نے کا اصولی فیصلہ

بھارت نے کنٹرول لائن کے ساتھ 460 کلومیٹر کانٹے دار تار لگالی،زاہد حامد
فاٹا میں دہشت گردوں کی جانب سے 555 تعلیمی اداروں کو تباہ 491 جزوی طور پر نقصان پہنچایا گیا، علاقوں کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں
سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں بغیر ویزے کے جا، چھ ممالک کے شہری پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں،یوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات

بھارت نے وعدے توڑکرکشمیریوں کااعتمادکھودیا،چدم بھرم
کشمیریوں کووسیع خودمختاری نہ دی توبھارت کوخمیازہ بھگتناپڑیگا،سابق بھارتی وزیر داخلہ

پاکستانی نوجوان کی چینی خاتون سے انتہائی شرمناک حرکت، قوم کو شرمندہ کردیا