بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-20)

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کو بازیاب کر الیا،آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے جسٹس سجاد علی شاہ کو فون کر کے اویس شاہ کی بازایابی کی اطلاع دی
ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک کے راستے مفتی محمود چوک پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک
دہشت گرد نیلے رنگ کی گاڑی میں اویس شاہ کو برقعہ پہنا کر منہ پر ٹیپ اور پاؤں میں زنجیر ڈال کر افغانستان منتقل کررہے تھے،عاصم سلیم باوجوہ
تینوں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے منحرف گروپ سے ہے،القاعدہ کے ساتھ تعلقات کے شواہد بھی ملے ہیں
پاک فوج اور قوم متحد ہے،دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک دم لیں گے، فاٹا میں حکومتی رٹ بحال ہو چکی ،پاک سرزمین پر دہشت گردوں کے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں، ترجمان کی میڈیا کو بریفنگ

متحدہ اپوزیشن کااجلاس، وزیراعظم کے فوری استعفے اورسڑکوں آنے کی تجویزپراتفاق نہ ہوسکا،معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کافیصلہ
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورحکومتی یاریاستی اداروں کے ذریعے انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدیدمذمت،قرارداد منظور
جتنی لچک دکھاسکتے تھے دکھائی،معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھاکرحکومت کوایک موقع اوردے رہے ہیں،حکومتی وزراء اورٹیم لیت ولعل سے کام لے رہی ہے،اعتزازاحسن
قومی اسمبلی میں بل منظورنہ ہواتو صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیاجائیگا،معاملہ حل نہ ہوا توعوامی عدالت میں لے جائینگے،شاہ محمود قریشی
تمام جماعتوں کو ساتھ لیکرچلناپڑتاہے وقت آنے پرتمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہونگی،شیخ رشید

کراچی، ڈاکٹر عاصم کیس کے ملزمان کی ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد
وسیم اختر ، روف صدیقی اور ا نیس قائم خانی گرفتار، پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل عدالت سے فرار بعدازاں گرفتاری دے دی
کیس کی سماعت 3اگست تک ملتوی کردی

سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط ، اکاؤنٹ منجمد کرنیکا حکم
ملزم کے سرنڈر کرنے یا گرفتاری پیش کرنے تک سماعت بھی ملتوی
فیصلے پر کسی کو اعتراض ہو تو وہ اس کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکتا ہے :عدالت کے ریمارکس
پرویز مشرف نے آئین کو سبوتاژ کیا ، آئین شکنی کا جرم دہشت گردی سے بھی بڑھ کر ہے، وکیل اکر م شیخ
وزارت داخلہ نے جائیداد کے معاملے پر عدالت کو گمراہ کیا،وکیل فیصل چوہدری

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات میں ڈھائی سے تین روپے فی لیٹر کمی کا امکان

سندھ میں رینجرز کارروائیوں کو قانونی جواز فراہم کرنے میں تاخیر سے آپریشن متاثرہوگا،وزیرداخلہ
سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی توسیع کے حوالے سے ہر بار حکومتِ سندھ کی جانب سے تاخیر دیکھنے میں آئی ہے،چوہدری نثارکا وزیراعلیٰ سندھ کو خط
وزیر داخلہ کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلی فون پر گفتگو

کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وزیراعظم 2014 کا دھرنا بھول جائیں گے،بلاول بھٹو
نواز شریف کے خلاف عمران خان کی جمہوری انداز میں حمایت کرتا ہوں ، پا کستان کی کوئی خارجہ پالیسی ہے نہ ہی کوئی وزیر خارجہ ،ملک کی تمام سرحدوں پر حالت تناؤ کا شکار ہیں
وقت آگیا ہے اپنی خارجہ پالیسی کو درست کیا جائے ، پریس کانفرنس

شہبازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات ،ملک کی سیاسی اورسیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

کسی ریاست کو انسانیت کے مسلمہ اصول پامال کرنے کی اجازت نہیں،وزیراعظم
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف 20جولائی 2016ء کو یوم سیاہ کے حوالے سے وزیراعظم کا پیغام

متحدہ اپوزیشن اجلاس، تحریک انصاف اپوزیشن حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیلئے قائل نہ کر سکی
متحدہ اپوزیشن کا ٹی او آرز کمیٹی پر حکومت سے مزید نہ کرنے اور پارلیمنٹ میں پانامہ لیکس بل لانے کا فیصلہ
تحریک انصاف نے سڑکوں پر احتجاج، مسلم لیگ ( ق) ،بی این پی زہری اور شیخ رشید کا پارلیمنٹ سے استعفوں کا آپشن استعمال کر نے کی رائے، اے این پی، ایم کیو ایم اور قومی وطن پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ کی مخالفت

سندھ میں رینجرز کی تعیناتی اور کراچی میں خصوصی اختیارات کی مدت بیک وقت ختم
سندھ میں رینجرز کوپولیس کی معاونت کیلئے 20سال قبل تعینات کیاگیا،کراچی میں رینجرز کوخصوصی اختیارات 2013میں دئیے گئے تھے

پاکستان کو مثالی ریاست بنانا ایک خواب کا نام تھا لیکن کشکول توڑنے کے دعویداروں نے پاکستان کو بھکاری بنا دیا ہے،عمرا ن خان
عوام جمہوریت کے محافظ ہیں،پاکستان میں جمہوریت کے علاوہ کوئی نظام نہیں چل سکتا
ہماری جمہوریت کو فوج سے نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے، ہم عدل و انصاف کیلے کھڑے نہیں ہونگے تو ملک تباہی کی طر ف جاتا جائے گا
پاکستان کو نئی قیادت کی ضرورت ہے۔پاناما لیکس پر جب وزیر اعظم سے جواب مانگا جاتا ہے تو جواب نہیں ملتا تاہم ”عمران خان جواب لیکر رہے گا “، ڈڈیال میں جلسہ عام سے خطاب

افغان حکومت نے ہزاروں پاکستانی مزدوروں کے افغانستان میں کام کرنے پر پابندی عائدکردی

ٹانگ میں انفیکشن، وزیراعظم کے علاج کے لیے پھر لندن جانے کی تیاریاں شروع

راہداری منصوبہ فوج یا کسی اتھارٹی کی زیر نگرانی نہیں دیا جائیگا،وزارت منصوبہ بندی
گوادر ماسٹر پلان کو فوری تیار کر کے عمل میں لایا جائے،کیونکہ غیر قانونی کالونیاں اور کمرشل زمینوں کی خریدو فروخت کو روکا جا سکے،این اے کمیٹی منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کی ہدایت

آڈیٹر جنرل،سیکرٹری خزانہ سمیت 17 اعلی افسر ٹیکس چور قرار
ایف بی آر کو ان افسران سے ٹیکس چوری کی پوچھ گچھ اور غیر قانونی طریقہ سے حاصل کئے گئے 25 ملین روپے بھی وصول کرنیکی ہدایت

سعودی عرب میں حجاج کرام کیلئے ٹرانسپورٹ اور رہائش سمیت تمام تر انتظامات مکمل ، 4اگست سے حج پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا، سردار یوسف
دی عرب میں حجاج کی شناخت بارے جی پی ایس سسٹم سے منسلک بریسلیٹ پہنایا جائے گا
پرائیویٹ حج کمپنیوں کی جانب سے حجاج کرام کے ساتھ معاہدے کے تحت سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت کاروائی کی جائے گی
رویت ہلال کمیٹی کو آئینی حیثیت دینے کیلئے ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے کمیٹی کا چیرمین ایسے فرد کو منتخب کیا جائے گا جس پر تمام مکاتب فکر پوری طرح متفق ہوں ،وزارت کی سطح پر بین الاقوامی مذہبی ہم اہنگی کانفرنس جلد ہی منعقد کی جائے گی ، وفاقی وزیر مذہبی امور کی پریس کانفرنس