بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-19)

دیربالا،سڑک کنارے نصب بم میں دھماکہ،گاڑی میں سوار 7افرادجاں بحق

ترک فضائیہ کے سابق سربراہ اکن از نوک نے ناکام بغاوت کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف کر لیا

ملتان پولیس کیلئے معروف ماڈل قندیل بلوچ کا قتل معمہ بن گیا
ماں کے بیان کے بعدپولیس کافرانزک رپورٹ کی روشنی میں مفتی عبدالقوی سمیت کسی بھی ملوث شخص کوشامل تفتیش کرنے کاامکان،ذرائع

21 جولائی کو آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کو جتوا کر اسی طرح تاریخ رقم کریں گے،عمران خان
جب کسی ملک کا سربراہ کرپٹ ہو تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، نواز شریف اور انکے کرپٹ ٹولے کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے
عوام اپنا مستقبل روشن کرنے کے لئے تحریک انصاف کو ووٹ دیں، پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر میں نئی تبدیلی لائے گی، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، باغ میں پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب

بلاول بھٹو کا بان کیمون کے نام خط
کشمیر میں ریاست تشدد کا فوری طور پر نوٹس اور وہاں انسانی وقار، انسانی حقوق اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکا جائے،اقوا م متحدہ سیکرٹری جنرل سے مطالبہ

سینٹ ، نیب اختیارات میں کمی کے بل پرحکومت کی حلیف پشتونخواہ کی مخالفت
تحریک انصاف نے حکومت کاساتھ دیا

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پرامن،صاف،شفاف اور غیر جانبددارانہ انعقاد
کور ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں اعلیٰ سطح کانفرنس کا انعقاد
کسی بھی شرپسند کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ووٹرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی تاکہ وہ بلا خوف وخطر اپنی مرضی کیں امیدوار کو ووٹ ڈال سکیں،اجلاس میں فیصلہ
انتخابات کے دورا ن پا ک فوج کے 22ہزار آفیسران اور جوان ، آزادکشمیر پولیس اور دیگر صوبوں سے 15ہزار سے زیادہ آفیسران اور جوان فرائض سرانجام دیں گے

پاکستان اوربرطانیہ دفاعی تعاون فورم کا برطانیہ میں اجلاس
سیکرٹری دفاع کی برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ سے ملاقات، دوطرفہ سلامتی کے تعاون اوردہشتگردی کے معاملات پرتبادلہ خیال

سینٹ نے عبدالستار ایدھی کو انسانیت کا مسیحا ،نوبل پرائز کا اصل حقدار قرار دیدیا،قرارداد منظور
ہر سینیٹر اپنی تنخواہ سے 20 ہزار روپے دیگا اس رقم سے 4 ایمبولینس خرید کر چاروں صوبوں کے ایدھی سنٹرز کے حوالے کی جائیں گی
ایدھی نے عوام کو روٹی حکومت نے گولی دی ، مذہب، رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر عوام کی خدمت کی،سینٹ اجلاس میں سینیٹرز کا اظہار خیال
چیئرمین نے عبدالستار ایدھی کو نوبل امن انعام دلانے کیلئے وسیم سجاد، نیئر بخاری، فاروق نائیک، ظفر الحق،اعتزاز احسن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی

عمران خان جمہوری نظام کو الٹ پلٹ کرنے کے حق میں ہرگز نہیں ، ان کی تقریر کے ایک جملے کو غلط انداز میں لیا گیا، ترجمان پی ٹی آئی کی وضاحت

لاہور اورکراچی میں کھانسی کے شربت سے بیس افراد کے ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بھارتی ادویات ساز کمپنی پر پابندی عائد

ٹویٹر انتظامیہ بھارتی دباؤ کا شکار ، مظلوم کشمیری کے حق کیلئے آواز اٹھانے پر حافظ سعید کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

بجلی کے منصوبے جلد سے جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں ،تھر میں کوئلے کی مائینز پر کام جاری ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بیٹی نہایت دلیر اور اثر و رسوخ رکھنی والی تھی ، جو کچھ کمایا شو بز سے کمایا، 5 ماہ اور زندہ رہتی تو کہاں سے کہاں پہنچ جاتی، والد قندیل بلوچ

تھائی لینڈ پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کررہا ہے جس سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا،سفیر سوچرٹ ینگ سائنگ