بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-18)

پاکستان میں فوج آ جائے تو خوشیاں منا کر مٹھایاں بانٹی جائیں گی،عمران خان
ہماری جمہوریت کو فوج سے خطرہ نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے
نیب نواز شریف کی غلام وہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کیسے کر سکتی ہے، انتخابی جلسے سے خطاب

ترکی، ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 6000 افراد گرفتار،مزید گرفتاریوں کا امکان
فوج کے کئی اعلیٰ افسران اور 2700 ججز برطرف ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 265 ہوگئی
ہلاک ہونے والے شہریوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال، سید علی گیلانی نے قیام امن سے متعلق چار نکاتی امن فارمولا جاری پیش کردیا
کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے باشندوں کا حق خودارادیت تسلیم کیا جائے، آبادی والے علاقوں سے فوجی انخلا، عوام کْش فوجی قوانین کا خاتمہ
تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، نظربندی کے کلچر کا خاتمہ اور مسئلہ کشمیر سے جڑے سبھی سیاسی مکاتبِ فکر خاص طور پر حق خودارادیت کے حامی سیاسی رہنماوں کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی ، اقوام متحدہ کے خصوصی مبصرین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے مشاہدین کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے،بزرگ حریت رہنما کا عالمی برادری کے نام خط

آزاد کشمیر الیکشن، فوج کو آرٹیکل 245کے تحت اختیارات دینے کا نوٹیفیکیشن جاری
یہ ممکن نہیں کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کی خاطر کچھ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے اور کچھ میں نہیں،وزیرداخلہ

تحریک احتساب چلنے والی ہے ، بڑی گردنیں بڑے پھندوں میں ہونگی، طاہر القادری
کرپٹ حکومت کی رخصتی پر شریف حکومت کے ” شریف النفس“ اراکین بھی مٹھائیاں بانٹیں گے
نواز شریف اور بھارتی حکمرانوں کے درمیان قومی نہیں ذاتی اورکاروباری دوستی ہے، ریاستی طاقت اور قومی وسائل کے ذاتی استعمال کا نام جمہوریت رکھ لیا گیا،برمنگھم میں گفتگو

استنبول ایئرپورٹ پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی گئی‘ تمام پاکستانی محفوظ طریقے سے واپس پہنچ چکے ہیں‘ دفتر خارجہ

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں، موسم خوشگوار ہوگیا
سینکڑوں فیڈر ٹرپ ہوجانے سے بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی معطل

وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج 2016ء کے لئے طالبان پس منظر رکھنے والے دو اعلیٰ پولیس افسران کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف
سندھ سے تعلق رکھنے والا پولیس آفیسر علی شیر جاکھرانی گزشتہ برس بھی حج معاون کے طور پر فرائض سر انجام دے چکا ہے
وزارت مذہبی امور نے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کئے بغیر دونوں افسران خدام الحجاج کی نگرانی کے لئے نامزد کر دیا

وزیر اعظم نے پراپرٹی ڈیلرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ، اسحاق ڈار کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت

تر بیتی مشقو ں کا جھا نسہ دے کر حکومت کا تختہ الٹانے کے لئے لے جا یا گیا ،گرفتار ترک فوجی اہلکار
جب عوام نے ٹینکوں پر چڑھنا شروع کیا تب تمام کارروائی کا مقصد سمجھ میں آیا، دوران تفتیش انکشاف