بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-17)

ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 265 ہو گئی
عوام کی طاقت سے ناکام مسلح بغاوت میں 264 افراد ، تین ہزار باغی فوجی گرفتار، 5 جنرلز اور 29 کرنلز برطرف
عوام کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں، ملک کے اتحاد اور استحکام کے خلاف سازش کی گئی تھی ، غداروں کو ڈھونڈ نکالیں گے ، صدر طیب اردگان
یہ ترکی کیلئے سیاہ دھبہ ہے ،ایک گروہ کی جانب سے بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، منصوبہ بندی کرنے والوں کو ’انصاف کے کٹہرے‘ میں لایا جائے گا، وزیر اعظم بینالی یلدرم
پاکستان سمیت عالمی برادری کی جانب سے فوجی بغاوت کی کوشش پر کی شدید مذمت
استنبول ائیر پورٹ پر 200 سے زائد پاکستانی پھنس گئے، زیراعظم نواز شریف نے اقدامات کی ہدایت کردی

ملتان ،قندیل بلوچ کو سگے بھائی وسیم نے گلا دبا کر قتل کر دیا،ملزم گرفتار
قتل کے مقدمہ کا مدعی اس کا معذرو باپ محمد عظیم بتایا جا رہا ہے
عوام قندیل بلوچ کے انجام سے سبق سیکھیں،مفتی عبدالقوی

افغان صدر کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون، خیریت دریافت
اشرف غنی نے آرمی پبلک سکول حملہ کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی کی ہلاکت بارے آگاہ کیا
اپنی سرزمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،نوازشریف

آزاد کشمیر کے عوام وادی جنت نظیر کو وادی بے نظیر بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیں، بلاول بھٹو زرداری کی اپیل
ن لیگ کی دھونس اور دھاندلی کو مسترد کر کے آزاد خطہ کی ترقی اور خوشحالی،کشمیر کی آزادی کیلئے پیپلزپارٹی کو21جولائی کو کامیاب بنائیں
میں خود یہاں کے معالات کو دیکھوں گا،پاکستان میں اقتصادی ترقی کی بات کرنے والوں نے کرپشن لوٹ مار کے اور کمیشن کھانے کے سواء عوام کو کچھ نہیں دیا۔پیپلزپارٹی نے بڑے میگاپراجیکٹس دیئے،
1977ءء سے آج تک پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، چیئرمین پی پی پی کا مظفرآباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب

حکومت سندھ کا پولیس اور رینجرز کو اویس شاہ کی بازیابی اور امجد صابری قتل کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

آرمی چیف کے حوالے سے پوسٹر لگانے والے اداروں کو دعوت گناہ دے رہے ہیں ، ہمارے ادارے دعوت گناہ قبول کرنے والے نہیں ، ترکی کے عوام نے رات کو سڑکوں پر نکل کر بغاوت ناکام بنا دی ، ترک صدر کی طرح نواز شریف بھی غالب آئیں گے ،نواز شریف سے احتساب کا مطالبہ کرنے والے سب چور ہیں ان کو کوئی حق نہیں کہ وہ عوامی لیڈر سے احتساب کا مطالبہ کریں، سیاسی لاوراث نواز شریف کی شہرت سے گھبرا رہے ہیں
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری کوشہیدکردیا،شہداء کی تعداد 44ہوگئی

پاکستان کو ایماندار اور سچ بولنے والی قیادت کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طاہر القادری
ہر سال 20ارب ڈالر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانی کرپٹ اور جھوٹوں کا محاسبہ کریں
لوڈشیڈنگ ختم اور کشکول توڑنے کے جھوٹے دعوؤں سے شروع ہونیوالا حکومتی سفر پانامہ لیکس تک آگیا، پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بولنے والے شخص کو اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک کا وزیراعظم برقرار رہنا چاہیے؟
سربراہ عوامی تحریک کا برطانیہ مڈلینڈز میں تنظیمی عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد سے خطاب

عمران خان کا نیب کی جانبدارانہ کارکردگی پر اظہار تشویش
غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنانے کے کیس سے اسحق ڈار کا نام خارج کرنا نیب کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے،سپریم کورٹ نوٹس لے
ملکی ادارے اپنی ذمہ دارایاں اور کام ٹھیک انداز میں سرانجام دے رہے ہوتے تو آج بیرون ملک پیسہ اسمگل نہ ہورہا ہوتا،چیئرمین تحریک انصاف

سٹیٹ بینک کا عبدالستار ایدھی کیلئے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان
ایدھی فاونڈیشن کو ایمبولینسز کی ضرورت ہے، ہر شہری ایک روپے کا عطیہ دے، بینکوں سے درخواست ہے ڈسکاونٹ ریٹ سے زائد نفع دیں،فیصل ایدھی