بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-16)

ترکی میں فوجی بغاوت ناکام ، متعدد باغی کمانڈرز گرفتار
ملک میں کمانڈ اینڈ کنٹرول بحال کر لیا،ترک وزیراعظم کا اعلان

وفاقی کابینہ کا بھارتی مظالم کے خلاف 19جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ کا وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ کو یاد دلائے گئے ” نا مکمل ایجنڈے“ کا ایک بار پھر اعادہ
اقوام متحدہ خود کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے نئے سرے سے کوششوں کا آغاز کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنائے،حکومت وزیراعظم کی قیادت میں کشمیریوں کیلئے اپنی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی امداد کو جاری رکھے گی اور کسی صورت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی،کشمیر کے نہتے شہریوں کے خلاف بھارتی سرکار کی طرف سے طاقت کا بے رحمانہ استعمال مہذب دنیا کے لئے ناقابل قبول ہے اور مسلسل عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے،پاکستان کی حکومت اورعوام کشمیر میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، وفاقی کابینہ کا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں گورنر ہاؤس لاہور میں اجلاس
وزارت خارجہ کو دنیا بھر میں اپنے سفیروں کے ذریعے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے غیرانسانی مظالم اور طرز عمل سے آگاہ کرنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے ماحولیاتی تبدیلی، ایوی ایشن، دفاع، تعلیم، خزانہ، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، پورٹ اینڈ شپنگ اور بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے مختلف امور کی منظوری دے دی

انتخابی مواد کا تحفظ،الیکشن کمیشن کی ڈویژن کی سطح پر سٹوریج روم بنانے کی منصوبہ بندی
یکم اگست سے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کیا جائے
پولنگ سٹیشنوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن عملے کی تربیت بھی شروع کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ

نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا، قمرزمان چوہدری
نیب کے تمام افسران قانون پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال ،انکوائریاں اور انویسٹی گیشن مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے،چیئرمین نیب

نیب نے اسحاق ڈار کیخلاف گمنام شکایت کو پندرہ سال تک زیرالتواء رکھا ،ترجمان اسحاق ڈار
2001ء میں کیس ختم ہونے کے باوجود جان بوجھ کر زیر التواء رکھا گیا تاکہ سیاسی انتقام اور ہراساں کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکے ،بیان

وفاقی کابینہ ، سی ایس ایس امتحان کیلئے حد عمر 28سال سے بڑھا کر 30سال کرنیکی منظوری

کراچی بدامنی کیس کی سماعت ،سپریم کورٹ کا حساس اداروں آئی ایس آی ،آئی بی ، رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری ، اویس شاہ سے متعلق رپورٹ 21 جولائی کو طلب
حکومت سے پیرول پررہاہونے والے ملزمان کی تفصیل بھی طلب
اویس شاہ کی عدم بازیابی پر عدالت کا آئی جی سندھ پر برہمی کا اظہار

آرمی چیف کو مارشل لاء لگانے کی دعوت دینا پانامہ لیکس سے بھی زیادہ خطرناک بات ہے، خورشید شاہ
آستینیں چڑھا کر باتیں کرنے اور خود کو شیر سمجھنے والے چوہدری نثار نے چار روز گزر جانے کے باوجود ان عناصر کو گرفتار نہیں کیا
نواز شریف نے درالخلافہ لاہور منتقل کر لیا اور وہیں سے تمام فیصلے ہو رہے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ہندوستانی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کرنا چاہیے تھا،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر حکومت نے اپنی ذمہ داری پارلیمنٹ پر ڈال دی ہے
کشمیر کمیٹی کو مسئلہ کشمیر کے تناظر میں اپنا فعال کردا ادا کرنا چاہیے تھا،حکومت کشمیر میں انتخابات جیتنے کی بجائے چھیننا چاہتی ہے،
فیصل راٹھور پر حملے میں نامزد ملزمان کے خلاف آیف آئی آر کے اندراج میں انکارپر آئی جی اسلام آباد کی حیثیت متنازعہ ہوچکی ، وزیر اعظم اس کا نوٹس لیکر انہیں فوری طور پر تبدیل کریں ،میڈیا سے بات چیت

کراچی، امجد صابری قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا مالک گرفتار

کشن گنگا ڈیم اورریٹل منصوبوں پرپاک بھارت کے ڈھائی سالہ مذاکرات ناکام
پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی، حساس اداروں کا دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے الرٹ جاری