بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-15)

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے موضوع پر خصوصی کانفرنس میں زیر انتظام کشمیر میں پرتشدد واقعات کا معاملہ اٹھا دیا
بھارت نے اب تک کشمیریوں کی خود ارادیت کو تسلیم نہیں کیا،نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار سرگرم رکھا ہے، خواتین کے ساتھ زیادتیوں، تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے واقعات عام ہوگئے ہیں ، ملیحہ لودھی

آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق
دہشتگرد قتل، مسلح افواج پر حملوں، سکولوں، انفراسٹرکچر کی تباہی میں ملوث ہیں،آئی ایس پی آر

پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں کتنی بھاری قیمت ادا کی امریکی ا راکین کانگریس کو اسکا احساس ہے نہ ادراک،چوہدری نثار علی
امریکی ا راکین کانگریس کے بیانات سے پاکستان کے اندر امریکہ بارے شدید ردعمل پایا جاتا ہے،وزیر داخلہ کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں گفتگو
علماء کرام کی وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر حکام سے ملاقات کروانا چاہتاہوں ،چوہدری نثار

آزاد کشمیر کے انتخابات ایک ریفرنڈم ہوگا ،بلاول بھٹو
مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی تو اس کا مطلب ہو گا کشمیریوں نے نوازشریف مو دی گٹھ جوڑ کی حمایت کی ہے
کشمیر میں رائے شماری کروانی ہے تو پیپلزپارٹی کو کامیاب کرائیں ، انتخابات میں مسلم لیگ ن کا آزادکشمیر سے خاتمہ کر کے دم لیں گے
مودی کے یاروں ، کشمیریوں کے غداروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا ، انتخابات میں جھرلو ٹھپہ نہیں چلنے دیں گے، کشمیری عوام مسلم لیگ ن کی دھونس دھاندلی کی پالیسی کو ناکام بنا دیں،راولاکو ٹ میں جلسہ عام سے خطاب

اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس
پاکستان اسٹیل ملز ، کیپکو اور پاور سیکٹر اداروں کی نجکاری کا معاملہ پر غور

چارممالک کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے پر افغا نستان طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا ارادہ نہیں رکھتا، صدارتی ترجمان
افغانستان میں امن کا قیام اور استحکام پاکستان پر منحصر ہے لیکن پاکستان کی امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں سے خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آسکے، ہارون چخانسوری

سینٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس، نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے غیر ملکی نجی بینک میں سرمایہ کاری بارے بورڈ منٹس کی طلب
رحمان ملک نے این ٹی سی کے 1ارب 70کروڑ کی وصولیاں پی ٹی سی ایل کے حوالے کرنے کے معاملے کی چھان بین کا مطالبہ
ملازمین کو تنخواہوں الاؤنسز کی ادائیگوں اور تبادلوں میں سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، قائمہ کمیٹی کی این ٹی سی مئینجمنٹ کو ہدایت

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا عدلیہ کی مانیٹرنگ کیلئے عدالتوں میں کیمرے نصب کرنے کا اعلان
بری شہرت کے حامل ججوں کی عدلیہ میں کوئی جگہ نہیں جس جج کے خلاف کوئی سوالیہ نشان نظر آیا اس کے خلاف مکمل تحقیقات کے بعد سخت فیصلے کئے جائیں گے
کرپشن یا ترش رویئے عدلیہ کے منصب کے خلاف ہیں ضلعی عدالتی نظام عدلیہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے
بلاشبہ ضلعی عدلیہ کے ججز مشکل حالات کے باوجود فرنٹ مین کا کر دار ادا کر رہے ہیں،جسٹس سید منصور علی شاہ کا ہائی کورٹ بارراولپنڈی میں وکلا سے خطاب

حکومت نے مردم شماری سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
مردم شماری کیلئے ایک لاکھ167 ہزار فوجی اہلکاروں کی ضرورت ہے ،مردم شماری میں فوج کے مختلف محاذوں پر دہشت گردوں سے نبردآزما ہونے سے تاخیر ہوئی ،جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا، رپورٹ
از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں آج جمعہ کو ہوگی

خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، خطے کے مفاد کے لئے پاکستان افغانستان کے درمیان ہمسائیگی کے بہتر تعلقات کی ضرورت ہے
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان میکین کی پاکستان سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں گفتگو ، پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف کردار کی تعریف