بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-14)

آرمی چیف کی مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت
خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ، عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے،جنرل راحیل شریف
آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈر اجلاس، ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعظم سے قریبی ساتھیوں کی ملاقات ،تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کا مشورہ
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور پانامہ لیکس پر تفصیلی تبادلہ خیال
ملازمت میں توسیع کی کوئی بات نہیں ہوئی ،کھانے کی میز پر ایسے معاملات زیر بحث نہیں آتے،پرویز رشید نے خبروں کو افواہ قرار دیدیا
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں ابھی بہت وقت باقی ہے، جلد بازی میں حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرے گی ، بینرز اور پوسٹرز کا آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں،وزیر اطلاعات

خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس :بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے اجلاس بے نتیجہ رہا، آج پھر اکٹھے ہوں گے
قوم کو ایسا الیکشن کمیشن دیں گے جو غیر جانبدار اور سیاسی دباؤ سے آزاد ہوں، خورشید شاہ
میرا بندہ اور تیرا بندہ والا کھیل نہیں ہوگا ، سیاسی وابستگی یا ہمدردی والا رکن کسی صورت نہیں بن سکتا ،شاہ محمود قریشی کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو بندوق کی نوک پر دبا یا نہیں جا سکتا ، نواز شریف
وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ،پانامہ لیکس سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
جے یو آئی کے سربراہ کا ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے پل کا کردار ادا کرنے کی پیشکش
مارشل لاء کی دعوت دینے والے غدار ہیں، حکومت کارروائی کرے،مولانا فضل الرحمن
سوفیصد یقین ہے فوج جیسا ادارہ شامل نہیں،قیام امن سے جنرل راحیل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، نہ جانے کون لوگ آرمی چیف کی مقبولیت کا گراف کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،سربراہ جے یو آئی کی میڈیا سے گفتگو

اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے 12نام شارٹ لسٹ کرلئے

القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے تھے،جلیل عباس جیلانی
پاکستان دہشت گردوں کا معاون نہیں بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے،دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کی پاکستانی کوششوں کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھا جانا چاہیے،پاکستانی سفیر کا امریکی رکن کانگریس کو خط

پولیس اہلکاروں کا بھارت میں علاج،حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں
ضمنی بجٹ 2015-16 کے مطابق پولیس کے متعدد اے ایس آئی، کانسٹیبلزکو علاج کے لئے لاکھوں روپے فنڈزدیئے گئے،طاہرالقادری نے انکشاف کیا
دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے کئی افرادکو بھی بھارت میں علاج کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے جاری

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے ،سرتاج عزیز
بھارت کو احساس ہوا ہے کشمیریوں کی آزادی کی مہم کو طاقت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جا سکتا ہے
انسانی حقوق کی تنظیم ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، او آئی سی کو پاکستان کے موقف کی حمایت کرنی چاہئے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

پاکستان اور بھارت رضا مند ہوں تو بان کی مون مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر ثالثی کیلئے تیار ہیں، ترجمان اقوام متحدہ

حکمران پانامہ لیکس کو بھی اصغر خان کیس کی طرح داخل دفتر کرنا چاہتے ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری
کرپشن کنگز کی رخصتی کی خبروں سے مردہ سٹاک مارکیٹ میں بھی جان پڑ گئی ،
دھاندلی زدہ اقتدار سفر آخرت پر ہے ،پاکستان کوآئین نہیں خواہشات کے مطابق چلایا جا رہا ہے،پاکستان کی آئیڈیالوجی اور سلامتی کے امور سیکرٹریوں کے سپرد کر دئیے گئے
31جولائی کے بعد حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی،سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو

بھارت کا جنگی طیاروں کے حصول سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،سربراہ پاک فضائیہ
ہمارا جے ایف 17 تھنڈر پوری دنیا میں مانا جاتا ہے،طیاروں کے حصول کیلئے عالمی اداروں سے بات چیت جاری ہے ،سہیل امان
سی ون تھرٹی کے ذریعے ہم نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم یکجا ہیں ، دہشت گردی کے خلاف کارروائی اتحاد کی اعلیٰ مثال ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، نور خان ائیر بیس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں:شہبازشریف
تحمل ،برداشت ،رواداری اوربھائی چارے کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو ملکرکام کرنا ہے
وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اہم قومی امورپرسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکرفیصلے کیے گئے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

چیف جسٹس کا الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری نہ کرنے پر اظہار برہمی
الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری آئینی مدت میں کی جائے الیکشن کمیشن کا چھ ماہ تک غیر فعال ہونا برداشت نہیں کریں گے،جسٹس انور ظہیر جمالی
حکومت ضروری کاموں کی طرف توجہ کیوں نہیں دیتی ، ملی بھگت سے کام چلایا جا رہا ہے ملک اس طرح نہیں چلے گا ، فرینڈلی فائر جاری ہے ،ریمارکس

پاکستان بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دے،حریت رہنما آسیہ اندرابی کا مطالبہ

ڈیوڈکیمرون کااستعفیٰ ملکہ برطانیہ نے منطورکرلیا،تھریسامے نے وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھال لیا