بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-13)

مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، بھارت قتل وغارت کے حالیہ واقعات کی شفاف تحقیقات کرے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحا ل کا نوٹس لے،طاقت کے بے جا استعمال سے برہان وانی سمیت 30سے زائد کشمیر ی شہید اور350سے زائد زخمی ہوئے ہیں
سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

ابھی تیسری شادی نہیں کی،اس حوالے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ٹوئٹرپر اپنی تیسری شادی کی خبروں کی تردید
مانیکا خاندان کی جانب سے عمران خان کی شادی کی تردید کر دی

اسحاق ڈار ، خورشید شاہ ملاقات‘ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی 25 جولائی سے قبل کرنے پر اتفاق
اپوزیشن کی طرف سے نام جمعرات تک دے دیئے جائیں گے،اپوزیشن لیڈر

پاک فوج کا آرمی چیف سے متعلق بینرز سے لاتعلقی کا اظہار

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، نواز شریف
کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب سے امن وامان کے قیام میں مدد ملی ہے
اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی قسمت بدل دے ، متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نیہان بن مبارک سے ملاقات میں گفتگو

شریف برادران پاکستان کی سا لمیت اور بقا کیلئے خطرہ ہیں، طاہر القادری
دونوں ملکوں کے درمیان دشمنی جبکہ نواز شریف اور مودی کے درمیان دوستی ہے
حکمران پولیس کے جوانوں کو علاج کیلئے انڈیا کیوں بھجواتے ہیں؟ ،وزیر اعظم 45روز لندن میں بے کار رہے ،علاج بال لگانے والے کلینک میں ہوا
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں لچک دکھانے کا مطلب ایمانی غیرت کا سودا ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب

تحریک انصاف کا عمران خان کی شادی کی غلط خبر دینے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ملک کو دیوالیہ قرار دینے والوں پنڈتوں کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، اسحاق ڈار
پاکستان کی معاشی ترقی کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، معیشت پر سیات نہیں ہونی چاہیے
مستقبل میں بھی معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا، ایف بی آر میں تقریب سے خطاب

جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں فوج تیار ہے ، نہ آئیگی ، اعتزاز احسن
حکومت پانامہ لیکس پر ایسا کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے جس کے ہاتھ پاؤں بندھے اور ہونٹ سلے ہوئے ہوں ،
جنرل راحیل شریف کے فوٹو کے ساتھ اب آجاؤ بینرز حکومتی چال ہے ، حکومت اپنے غلط کاموں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے
آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کیلئے ن لیگی وزار ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کر رہے ہیں ،چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسران کشمیر میں ن لیگ کیلئے کام کر رہے ہیں
مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر موجودہ حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی کی الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر شدید تنقید ، آزاد ،غیر جانبدار اور مالی طور پر خودمختار ادارہ بنانے کی سفارش
کمیٹی کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے پنجاب کو احکامات کی عدم تعمیل پر بھیجے جانے والے نوٹس اور الیکشن کمیشن کو فعال بنانے کے لئے سفارشات طلب
الیکشن کمیشن کے ممبران کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے بل کو متفقہ طور پر منظور
پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی کی سفارش

امریکہ پاکستان کو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل نہ کرے،رحمن ملک
بھارتی سٹیلائٹ کے ذریعے جاسوسی پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی ہے ،حقانی گروپ سمیت تمام طالبان قندھار میں بیٹھے ہیں،عمران خان کی تیسری شادی کیلئے دعاگو ہوں،میڈیا سے گفتگو

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر 3 پاکستانی شہریوں کو درانداز قرار دے کر اندھادھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

کینیا: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا اپنی 19ویں سالگرہ پر دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ کا دورہ