بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-12)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ، 25کشمیری شہید ، 450 سے زائد زخمی
ہسپتال زخمیوں سے بھرگئے، ایمرجنسی نافذ
مسلسل کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا
کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج منگل اور کل بدھ کو مکمل ہڑتال کی کال دیدی
میر واعظ کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور طاقت کا وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت

مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام ،بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی ،پاکستان کاصورتحال پر شدیدتشویش کااظہار
اس قتل عام کے ذمہ داروں کاتعین کرنے کیلئے شفاف وآزادنہ تحقیقات کرائی جائیں،دباوٴکے ذریعے کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹایاجاسکتا،بھارت اقوام متحدہ کی قرادادوں کے تحت مسئلہ کشمیرحل کرے ،سیکرٹری خارجہ

ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس 19 جولائی کو طلب
خورشید شاہ اورشا ہ محمود قریشی کے اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطے
چوہدری شجاعت اور شیخ رشید نے اجلاس میں شرکت کی حامی بھر لی

وزیر اعظم کی نگرانی میں معاشی اصلاحات پروگرام آئندہ دو سالوں میں بھی جاری رہے گا ،اسحاق ڈار

جنوبی پنجاب میں را اور افغان انٹیلی جینس کی موجودگی کا انکشاف
دہشتگرد ممکنہ طور پر سی پیک منصوبے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ، را او این ڈی ایس کے جنوبی پنجاب میں 7 گروپ فعال کر دیئے گئے

خورشید شاہ سے چوہدری شجاعت کی ملاقات،ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر پر تعاون مانگ لیا

حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ماہ سے بجلی، گیس مہنگی، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل نجکاری کی یقین دہانی کرا دی

آرمی پبلک سکول، باچا خان ائیرپورٹ، سمیت متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور خلیفہ اپنے انجام کو پہنچ گیا

وزارت پانی و بجلی کا کسانوں کیلئے بجلی 3.50 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن

ٹی اوآرز پر کسی طرح بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،جہانگیر ترین
پانامہ لیکس تحریک انصاف یا کسی فرد کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف سازش نہیں، ماضی کی غلطیوں سے بچنے کیلئے پنجاب میں میڈیا سیل کومزید مضبوط اور موثر کیا جارہا ہے،ظہرانے سے گفتگو

اگست میں سڑکوں پر ہونگے، شٹر ڈاؤن ہڑتال ،دھرنے سمیت ہرسطح پر احتجاج ہو گا ، حکومت نے بجلی اور تیل کی قیمتیں دگنی کر دی ، نواز شریف نے ایک فیکٹری سے 28 فیکٹریاں بنا لیں اور 6 ارب روپے کے قرضے لیے، اب کی بار شادی کے معاملے میں خاندان کی مرضی ہوگی
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانجی ٹی وی کو انٹرویو