بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-09)

دکھی انسانیت کے مسیحا ،فقیر منش ، درویش صفت ، انسان دوست عظیم عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے ،پورا ملک سوگوار ،لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے،وزیر اعظم کا نشان امتیاز ،ایک روزہ سوگ کا اعلان،سندھ اور خیبر پختونخوا حکومت کا 3روزہ سوگ کا اعلان
عبد الستار ایدھی کو جمعہ کے روز ڈائلسنز کے دوران سانس اکھڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ،نماز جنازہ آج ہفتہ بعد از نماز ظہر بولٹن مارکیٹ میمن مسجد ،تدفین ایدھی ویلج میں کی جائے گی
عبدا لستار ایدھی کی پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی

ڈاکٹر ز نے اجازت دیدی ،وزیر اعظم نواز شریف آج لندن سے پاکستان واپس پہنچیں گے
وزیر اعظم پی آئی اے کی خصوصی پرواز بوئنگ 777 کے ذریعے لاہور پہنچیں گے،وفاقی وزارء اور ن لیگی رہنمااستقبال کرینگے
پی آئی اے کی معمول کی پروازوں میں اتنے سامان اور مسافروں کو لانے کی گنجائش نہیں تھی اس لیے خصوصی طیارہ لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے،پی آئی اے ترجمان

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ،جوانوں سے عید ملے، خدمات کی تعریف کی

عوام پر مہنگائی کا بوجھ اور ٹیکسوں کی بارش کر دی گئی، نواز شریف مغل اعظم بنے بیٹھے ہیں،عمران خان
احتساب کا مطالبہ نہ مانا تو اس بار لاہور کاراستہ پکڑکر نیا پاکستان بنا کر دم لیں گے
آزاد کشمیر میں دھاندلی ہوئی تو بھارت پر کس منہ سے تنقید کریں گے، پسرور میں جلسہ عام سے خطاب

کراچی پولیس نے امجدصابری کے قتل کی تفتیش کے دوران تین ملزمان کوحراست میں لے لیا

پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں نے ٹی او آرز کمیٹی سے الگ ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے اکھٹے الگ ہونے کا بھی فیصلہ کر لیا
تحریک چلے گی اور وزیر اعظم کے استعفیٰ تک چلے گی ، لطیف کھوسہ کا انکشاف
بلاول بھٹو 21جولائی کے بعد سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دینگے ،سابق گورنر

سعودیہ خودکش حملے: 12 پاکستانیوں سمیت 19افراد گرفتار
مسجد نبوی کے باہر دھماکا کرنے والا شخص نشے کا عادی تھا، سعو دی حکام

بھا رتی حکو مت کا معرو ف سکا لر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف تحقیقات کا حکم
ذاکر نائیک کی ذریعہ آمدن، جائیدادوں سمیت مہاراشٹر بھر میں ان کی تقاریر نشر کرنے والے آپریٹرز سے بھی تفتیش کی جائے گی، حکام

پاک فضائیہ کا طیارہ سی130دنیا کے سب سے بڑے ایئرشو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گیا،
پاکستانی عوام اور آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی قربانیوں اور دنیا سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے کردار کواجاگر کرنے کیلئے خصوصی طور پر پینٹ کیا گیا ہے

آیت اللہ خمینی کے سیاسی ومذہبی جانشین کا دورہ کرا چی
ڈرون حملے سے ہلاک ملامنصورکے معاملے پر تبا دلہ خیال
طالبان اورداعش کوامریکااوراسرائیل کی حمایت حاصل ہے،حسنخمینی

معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے حالات زندگی پر ایک نظر
ان کو حکو مت پا کستان کی جا نب سے انسا نیت کی خد مات کے اعتراف میں نشا ن امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا، پاک فو ج کی جا نب اعزازی شیلڈ ،عا لمی سطح پر لینن امن ایوارڈ بھی دیا گیا

بچپن میں والدہ کی بیماری اور انکی تیمارداری نے عبد الستار ایدھی کو دکھی انسانیت کی طرف مائل کیا
عبد الستار ایدھی کی فلاحی خدمات کے حوالے سے تفصیلات