بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-06)

مشیر برائے خارجہ امور سر تاج عزیز کا اپنے سعودی ہم منصب کو خط،دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت، حملوں کی تحقیقات میں پاکستان کی طرف سے بھر پور معاونت کی پیشکش کی
پاکستان حرمین الشریفین کی حفاظت کو اپنا فرض سمجھتا ہے،مدینہ المنورہ میں مسجد نبوی کے قریب دہشت گردی کا واقعہ ناصرف انتہائی قابل مذمت ہے بلکہ پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے،وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی پی ٹی وی سے گفتگو

سعودی وزیر داخلہ کے بیان پر تحقیقات جاری ہیں ، دفتر خارجہ
عبداللہ گلزار خان سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے 82 پاکستانیوں کو بحرین کی جیلوں سے رہائی مل گئی ، بیان

عیدکا چاند نظرآگیا---اردوپوائنٹ کی جانب سے قارئین کو عیدمبارک
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان بدھ کو عید الفطرمنائیں گے‘بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظرنہ آسکا

رائل پام کلب پاکستان کی اشرافیہ کا کلب، یہاں غریب آدمی نہیں جاسکتے ، خواجہ سعد رفیق
کلب کے معاملے پر اسٹیٹس کو پر ضرورہاتھ ڈالیں گے، یہ ریلوے کی زمین پر تعمیر کیا گیا، رائل پام کی ڈیل کرپٹ ڈیل تھی جو ملی بھگت کا نتیجہ تھی، انتظامیہ نے 2 سالوں سے کرایہ بھی نہیں دیا
ریلوے کی آمدن میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے،مسافر ٹرین کے شعبے میں آمدن 22ارب تک پہنچ گئی،خسارہ کم ہوکر 32 ارب سے 27 ارب پر آگیا ، پریس کانفرنس

ڈاکٹر عاصم کی ضمانت مسترد ، اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کردیا
استغاثہ کے پاس براہ راست کوئی ثبوت نہیں، عدالت میں ان کے اسپتال کے جعلی بلز پیش کیے گئے، ڈاکٹر عاصم حسین

بیرون ملک موجود سیاسی قیادت کی اشتعال انگیز تقاریر شہر کے امن کو چیلنج کر رہی ہیں ، ترجمان رینجرز

بلاول بھٹوزرداری کی بیرون ملک روانگی،پی پی پی اورتحریک انصاف کی راہیں جدا

حرمین شریفین کا دفاع مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے، خواجہ آصف

لارڈ نذیر کا سعودی عرب سے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری مدد کا مطالبہ

محکمہ موسمیات نے عید ٹھنڈی گزرنے کا امکان ظاہر کر دیا
مون سون بارشوں کا سلسلہ عید کے دنوں میں بھی جاری رہے گا
آج بدھ سے جمعہ کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ

عید کی تعطیلات، خبر رساں ادارے بند رہیں گے ۔ اخبار شائع نہیں ہو گا