بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-05)

سعودی عرب میں 4 دھماکے،10افراد جاں بحق ہونیکی اطلاعات
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب کار پارکنگ اور جنت البقیع کے قریب دھماکے افطار سے کچھ دیر قبل ہوئے،حالات پر قابو پا لیا گیا،مسجد نبویﷺ میں معمول کے مطابق افطار اور تراویح ادا کی گئی
مشرقی شہر قطیف اور جدہ میں بھی 2 دھماکے ، قطیف میں دھماکہ مسجد عمران کے قریب ہوا، حملہ آور ہلاک،جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب بھی دھماکہ ، دو سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوئے

آزادکشمیر میں شفاف الیکشن پاکستان اور کشمیر کے مفاد میں ہے،چوہدری نثار
الیکشن کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے 22 ہزار پر مشتمل فوجی اور سول اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، رواں سال کے آخر تک ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کئے جائیں گے
بلاول بھٹو،آصف زرداری نے اثاثے اب تک ظاہر نہیں کئے، عمران خان کو بلاول بھٹو کے ساتھ کنٹینر پر بیٹھنے سے پہلے سرے محل کا پوچھنا چاہیے،نادرا میگا سینٹر کا افتتاح، میڈیا سے گفتگو

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 6 جولائی بروز بدھ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

اسحاق ڈار کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ
لیکشن کمیشن کے ممبران کا تقرر45دن میں کرنے پر اتفاق ،عید کے بعد ناموں کی فہرستوں کا تبادلہ ہو گا

کر اچی ، ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت گواہان کی عدم حاضری کے باعث ملتوی، میرے خلاف قائم مقدمات کے پیچھے حضرت یونس علیہ السلام کے دور جتنی بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے، ڈاکٹر عاصم حسین

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے مغوی بیٹے اویس علی شاہ کے موبائل فون کے لنڈی کوتل میں لوکیشن کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کردی

پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے عید پرہرصورت بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عید کے بعد احتجاج کااعلان کردیا

دمام میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،ترجمان دفترخارجہ
پاکستانی ورکرز اور کمپنیز مینجمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں کچھ پاکستانیوں نے واجبات کی وصولی کیلئے پٹیشن دائر کی ہیں مقامی کمپنی عدالتی فیصلے کی منتظر ہے

سوئس بینکوں میں پاکستان کی دولت ہندوستانی شہریوں سے زیادہ
سوئس بینک میں موجود غیر ملکیوں کی دولت میں 4 فیصد تک کمی آئی، 2015 کے آخر تک اس کا مجموعی حجم 14 کھرب 20 ارب سوئس فرانکس ہوگیا ، سوئس مرکزی بینک کی رپورٹ

بلدیاتی انتخابات 2015 ، ملک بھر سے مسترد ہونے والے ووٹوں کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

حج کرپشن کیس؛ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد
عدالت نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر کو 12 برس قید کی سزا سنائی تھی