بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-04)

چترال،سرحدی گاؤں ارسون میں گرج چمک اور موسلا دھار بارش ،دو ندیوں میں سیلاب نے قیامت صغریٰ برپا کردی، 31 افراد جاں بحق
37گھرمکمل اور 48جزوی طور پر سیلاب میں بہہ گئے
بارش اس قدر تیز تھی کہ محفوظ مقامات میں پناہ لینے کا کوئی موقع نہ مل سکا،مقامی لوگ ،امدادی کارروائیاں جاری

افغانیوں کی وطن واپسی کیلئے عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے، افغانستان میں قیام امن کیلئے پرخلوص کوششیں کر رہے ہیں،سرتاج عزیز
مشیر خارجہ سے سینیٹر جان مکین کی زیر قیادت چار رکنی امریکی وفد کی ملاقات
امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان میکین کاوفد کے ہمراہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقے کا دورہ ‘یادگار شہدا پر حاضری دی
فوجی حکام نے امریکی وفد کو آپریشن ضرب عضب میں حاصل کردہ کامیابیوں پر بریفنگ دی
وفد کی آپریشن میں پاک فوج کی کامیابیاں اور قبائلیوں کی بحالی کے عمل کی تعریف

پرویز خٹک کا چترال میں حالیہ سیلاب سے بیش قیمت انسانی زندگیوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات پر تشویش کا اظہار ، فوری طور پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا
سیلاب کے متاثرین کیلئے فوری امداد کا اعلان ،جن علاقوں میں سیلاب کاری ہوئی ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا،وزیراعلیٰ خیبر پی کے

پاکستان نے ڈرون حملے رکوانے پرعالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ،ملیحہ لودھی

وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ مانگنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پہلے اپنا احتساب کریں،شہباز شریف
عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے آج احتساب کرنے چلے ہیں یہ نہیں ہو سکتا، عوام کو 2014 کے دھرنے آج بھی یاد ہیں
بیٹا ایک بھی کرپشن کا کیس سامنے آ گیا تو آپ اپنے والد کے ساتھ ہمیشہ لندن اور امریکہ میں ہی رہیں گے، خان صاحب کو سچ بولنا چاہیئے کیونکہ ایک بیٹی کے خلاف جھوٹ بول کر وہ شرمندہ ہوئے ہیں اور ایسی بات انہیں زیب نہیں دیتی
پاکستان کی ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی،بجلی کے متعدد منصوبے 2017 میں توانائی پیدا کریں گے، ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور پاکستان سے اندھیرے بالکل ختم ہو جائیں گے
ہم پاکستانی قوم کو عظیم قوم بنائیں گے،وزیراعظم محمد نوازشریف اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے صحت یاب ہیں اور بہت جلد وہ وطن واپس آئیں ، وزیراعلیٰ پنجاب نے 60 بستروں پر مشتمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کا افتتاح کردیا

پاکستان اورسعودی عرب میں ایک ہی دن عیدالفطر کا امکان

عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ نے مریم نواز کو تحریری معافی مانگ لی ،پروٹوکول ایشو پر انکوائری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست دیدی

پرویز الٰہی کا بابر اعوان سے ٹیلی فونک رابطہ
پاکستان مخالف بیان دینے پر محمود اچکزئی کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ

پاکستان میں غیر اندارج شدہ سینکڑوں افغان مہاجرین کی گرفتاریاں
گزشتہ کچھ ہفتوں میں لگ بھگ 2000 افغان مہاجرین کو تحویل میں لیا گیا، یہ تمام کے تمام غیر اندارج شدہ افغان مہاجرین تھے، پولیس

لیاری گینگ وارملزمان کا کراچی میں دبئی سے بھتے کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف
اسمارٹ فون کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے بھتے کی وصولی کا کام لیا جا تا ہے
زاہد لاڈلہ پر کئی افراد کے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں

ٹی او آر بنانے میں حکومت بالکل سنجیدہ نہیں ، عید کے بعد پی ٹی آئی سڑکوں پرنکلیں گی تو حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا،جہانگیر ترین
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں
الیکشن میں کسی جماعت کو دھونس دھاندلی اور بد معاشی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،(ن) لیگ کو عبرت ناک شکست ہوگی ،کشمیری عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں،تحر یک انصاف نظام کی تبدیلی اور آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے ، میں آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب

عید پر دہشت گردی کا خطرہ،حساس اداروں نے پنجاب میں سکیورٹی الرٹ جاری کردیا
فیصل آباد میں پولیس نے 300 مشتبہ افرا د کو حراست میں لے لیا

پا ک، افغان کشیدگی کو برقرار رکھنا عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈہ ہے، را نا تنویر حسین
دونوں ملکوں کے عوام اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا چا ہتے ہیں، امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے عا لمی برادری 30سال سے زائد افغان مہاجرین کی پا کستانی میز با نی کو فراموش نہ کرے، صحا فیو ں سے گفتگو

کراچی کو ’را‘ چلاتی ہے، مصطفیٰ کمال کا دعویٰ
کراچی میں فورسز کے آپریشن سے حتمی نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے نتائج کے حصول کیلئے صوبائی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
را کے ایجنٹ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں،سربراہ پاک سرزمین پارٹی