بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-03)

غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کیلئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، راحیل شریف
آرمی چیف سے امریکی سینیٹر جان مکین کی قیادت میں وفد سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

سیکرٹری خارجہ سے رچرڈ اولسن کی ملاقات ، بارڈر مینجمنٹ ، پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال ،رچرڈ اولسن نے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی ،دفتر خارجہ

بپاناما لیکس میں ن لیگ کی چوری بے نقاب ہو گئی ہے،عمران خان
تحریک انصاف وزیر اعظم کے استعفیٰ کے معاملے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی
عید کے بعد ن لیگ کی کرپشن کے خلاف بھرپوراحتجاجی تحریک شروع کریں گے،ملک بغیر وزیر اعظم کے چل رہا ہیخنواز شریف ملک سے باہر ہیں اور بنا کسی اختیار کے ان کی بیٹی مریم نواز اپنی بادشاہت چلا رہی ہیں
کرپٹ اور نا اہل حکمران کے بچے بھی ملک کے عوام کو اپنی رعیاسمجھتے ہیں جیسے سب ان کے غلام ہیں۔ عید کے بعد سندھ کا تفصیلی دورہ کروں گا ،تحریک انصاف پورے سندھ میں اپنے تنظیمی سسٹم کو مضبوط کر رہی ہے،صحافیوں سے بات چیت

ستائیسویں شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
لاکھوں فرزندان توحید نے رات عبادت میں گزاری ،اپنی بخشش کیساتھ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

خنجراب سے گوادر تک ترقی کا سہرا مسلم لیگ(ن) کے سر ہے،پرویز رشید
ایک ایک اینٹ اور پتھر پر نواز شریف کا نام لکھا ہے،کسی دوسری جماعت کو عوام کی خدمت کی توفیق نہیں ہوئی ، شیر کے نشان نے پاکستان کو ترقی دی اور آزاد کشمیر میں بھی ترقی لائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا پنجاب ہاؤس میں تقریب سے خطاب

اسحاق ڈار کا گورنر سٹیٹ بینک سے رابطہ،بزرگ پنشنرز کی مشکلات فوری حل کرنے کی ہدایت

رہائی کے منتظر پاکستانی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں،بھارت
قیدیوں اور ماہی گیروں کے تبادلوں سمیت انسانی معاملات، پر پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر بات جاری ہے، وزارت خارجہ

کراچی میں زمین نے سونا اگلنا شروع کردیا
ایک ہفتے کے دوران تیل و گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت

سبی : لہڑی کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق
دونوں افراد مقامی رہائشی تھے جو اپنے گھر جا رہے تھے تاہم راستے میں بارودی سرنگ سے جا ٹکرائے، لیویز ذرائع

ملک بھر کی جیلوں میں معمولی جرائم اور جرمانہ کی عدم ادائیگی کے باعث قید سینکڑوں اسیران کو عیدالفطر سے قبل چاند رات کو رہا کردیا جائے گا

ماں کی ممتا سے محروم معصوم عبداللہ عید ایدھی سنٹر میں منائے گا