بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جولائی

آج کی اہم خبریں (2016-07-02)

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک انکلیوکے علاقے میں مسلح افرادکی فائرنگ
2اطالوی سفارتکارہلاک،2پولیس اہلکاروں سمیت30سے زائدافرادزخمی ہوگئے
حملہ آوروں نے 20غیرملکیوں کویرغمال بنالیا
ڈھاکہ میں تمام سفارتی عملہ سمیت تمام پاکستانی محفوظ ہیں،دفترخارجہ

وفاقی حکومت نے پٹرولیم قیمتیں برقراررکھنے کے ایک دن بعدہی سیلزٹیکس کی مدمیں قیمتوں میں اضافہ کردیا
پٹرول1.56،ہائی سپیڈڈیزل1.83،ہائی اوکٹین1.23روپے اورلائٹ ڈیزل مزید30پیسے مہنگاہوگیا

عمران خان کی بہن سے بدتمیزی کاڈراپ سین ،بدتمیزی سرداریعقوب کے گارڈنے کی

بھارتی دفتر خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کی فہرست دیدی ہے،عبدالباسط
پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کی تعداد 518 ، بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 503 ہے

ای سی سی کا اجلاس، پن بجلی منصوبے صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو منتقل کرنے کی منظوری
بن قاسم میں 1320میگا واٹ کے درآمدی کوئلے منصوبے کیلئے حکومتی زرضمانت اور سوئی ناردرن کو بدر دوئم گیس فیلڈ سے 9.5ملین مکعب فٹ روزانہ گیس فراہم کرنے کی بھی منظوری

بھارت اپنے ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا،سرتاج عزیز
پاک امریکہ تعلقات کشیدہ نہیں اختلافات ضرور ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو

کراچی میں شوکت خانم اسپتال کے لئے 12 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں،عمران خان
کراچی میں جو ٹارگٹ رکھا تھا پورا ہوگیا ہے،کراچی کے شہریوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، فنڈز دینے میں کراچی سب سے آگے ہے
سال کے آخر میں کراچی کے شوکت خانم کینسر اسپتال کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا،اس کے نقشے اور ڈیزائن کا کام ایک آرکیٹیکٹ کمپنی کو دے دیا گیا ہے، شوکت خانم فن ریذنگ پروگرام اور افطارڈنر کی تقریب سے خطاب ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت اور عبدالستار ایدھی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پاکستان کی سالمیت کیخلاف بیان دینے والے سیاستدانوں پر پابندی کا قانون بنایا جائے: چودھری شجاعت
کسی ملک میں جمہوریت کی آڑ میں مادر وطن کیخلاف اول فول کہنے کی اجازت نہیں، فوج کے ضرب عضب آپریشن سے صورتحال بہتر ہوئی
اچکزئی افغانوں کے ہمدرد ہیں تو ان کی وطن واپسی کیلئے کابل کو قائل کریں ہم نے ان سے برادرانہ سلوک کی بھاری قیمت ادا کی ہے ،بیان

خیبر پختونخوا حکومت کا غیر معقولہ جائیداد کی مارکیٹ قیمت پر ویلیو ایشن کرانے کے ایف بی آر کے مجوزہ پلان پر تحفظات کا اظہار ، عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

زیادتی کے مختلف کیس،سپریم کورٹ نے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل خارج جبکہ دوسرے ملزم کی سزا میں کمی کی درخواست مستردکردی
جھوٹی گواہی گناہ کبیرہ ہے،بدقسمتی سے لوگ عدالتوں میں جھوٹی گواہیاں دیتے ہیں،آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس

ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتی عملہ اور اہلکار محفوظ اور خیریت سے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان میں مقیم افغان عوام کو غیر قانونی طریقے سے تنگ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ،محمود خان اچکزئی
میرے انٹرویو کوصحیح معنوں میں نہیں سمجھا گیا اور محض چند الفاظ نکال کر غلط طور پر واویلا کیا گیا
اگر کسی کو غلط شناختی کارڈ جاری ہوا ہے وہ یا تو کسی کے اشارے پر جاری ہوا ہے یا پھر انہوں نے بہت بڑی رقم دی ہوگی، اس میں جو بھی ملوث ہے اسے سخت سے سخت سزا دی جائے ہم اِس ریاست کے شہری ، اس کے قوانین ،آئین کو مانتے ہیں مگر ماورائے آئین کوئی عمل ہمیں قبول نہیں اور نہ ہی کسی اور کو قبول ہونا چاہئی، نجی ٹی وی کو انٹرویو